Naeem Zarrar (@naeemzarrar) 's Twitter Profile
Naeem Zarrar

@naeemzarrar

Poet - Writer - Businessman - member of Charity groups - working for Education & Marriages of Orphan Daughters & helping Teenage Cancer Patients

ID: 833956674

linkhttps://rekhta.org/poets/naeem-zarrar-ahmad?pageId=&targetId=&bookmarkType=&referer=& calendar_today19-09-2012 19:14:25

129,129K Tweet

77,77K Followers

1,1K Following

Naeem Zarrar (@naeemzarrar) 's Twitter Profile Photo

خوشی سے جانور بھی کہہ رہے ہیں جنگل میں کہ شہر والے بھی اب رہ رہے ہیں جنگل میں وہ ظلم ڈھا دئیے منصف نے اپنے لوگوں پر جو جانور بھی نہیں سہہ رہے ہیں جنگل میں نعیم ضرار

Naeem Zarrar (@naeemzarrar) 's Twitter Profile Photo

ہمیں یہ عالیہ عظمیٰ کے نام واپس دو جو ہم نے تم کو دیا احترام واپس دو جو تم نے عدل کے دھوکے میں کر دیے برباد وہ ماہ و سال ہمارے تمام واپس دو غلط بتایا گیا تھا کہ تم معزز ہو تمہیں جو جھک کے کیے تھے سلام واپس دو ہمارا کھا کے ہمیں ہی اجاڑنے والو بس اب یہ تام جھام دھوم دھام واپس دو

Naeem Zarrar (@naeemzarrar) 's Twitter Profile Photo

Friends! السلام علیکم You are invited to help 5 shortlisted the most deserving widow/ orphan families, in establishing a small but fast self-earning-system for their respectful living.  You can contribute funds whatever you can. Drop a click in my inbox. 🙏

Naeem Zarrar (@naeemzarrar) 's Twitter Profile Photo

سرحد کے اُس پار جانوروں کا پیشاب پیا جاتا ہے اور اِس طرف انسانوں کا خون۔ کرہ ارض پر گندگی اور درندگی کا ایسا اطمینان بخش امتزاج صرف ہمارے خطے کی سوغات ہے۔

Naeem Zarrar (@naeemzarrar) 's Twitter Profile Photo

بس ہو گئی خدایا مقدر کو پھیر دے اِس بے امان رات کو اجلی سویر دے دیتا ہے اقتدار تو مسند نشین کو پروردگار ظرف کی دولت بھی ڈھیر دے غیرت ہی چھین لی ہے تو کس کام کا ہے اب میرے غنیم میرا بدن بھی ادھیڑ دے میں جل بجھا تو چین سے چلنے لگی ہے کیوں کہدو ہَوَا سے راکھ بھی میری بکھیر دے

Naeem Zarrar (@naeemzarrar) 's Twitter Profile Photo

کیا کہوں ستر برس کی داستاں اتنی سی ہے بزدلوں میں اک بہادر آدمی پیدا ہوا نعیم ضرار

Naeem Zarrar (@naeemzarrar) 's Twitter Profile Photo

نہیں ہیں صاحبِ توقیر مولوی صاحب اٹھائی گیروں کے ہیں پِیر مولوی صاحب ضمیر جاگ نہ جائے سو اُس کو سختی سے لگا کے رکھتے ہیں زنجیر مولوی صاحب غنیمِ شہر کو قیمت ہے آپ کی معلوم بس اک وزارتِ کشمیر مولوی صاحب نشانہ آپ کا کھوٹا ہے ظرف چھوٹا ہے ہدف پہ کیسے لگے تِیر مولوی صاحب گزشتہ رات

Naeem Zarrar (@naeemzarrar) 's Twitter Profile Photo

یہ فقط جہدِ مسلسل ہی سے ممکن ہے نعیم بددعاؤں سے کبھی بھی انقلاب آتے نہیں نعیم ضرار

Naeem Zarrar (@naeemzarrar) 's Twitter Profile Photo

اپنے لیے قومی خزانہ سارا سال۔ عوام کے لیے بہشتی دروازہ سال میں ایک بار۔ پاکستان زندہ باد

Naeem Zarrar (@naeemzarrar) 's Twitter Profile Photo

تحریک جو چلائیں گے اِن پبلک اِنٹریسٹ وہ لوگ مار کھائیں گے اِن پبلک اِنٹریسٹ تم چاہے جس کو ووٹ دو لیکن رہے خیال یہ دیس ہم چلائیں گے اِن پبلک اِنٹریسٹ اقبال کی خودی کا جنازہ نکال کر نظمیں اُسی کی گائیں گے اِن پبلک اِنٹریسٹ نعیم ضرار

Naeem Zarrar (@naeemzarrar) 's Twitter Profile Photo

عذابِ جاں سے نکلنا نصیب کب ہو گا نصیب اپنے بدلنا نصیب کب ہو گا خدا کی بستی میں مر مر کے جینے والوں کو وہ ایک بار کا مرنا نصیب کب ہو گا غمِ حسینؓ تو ہر سال ہم مناتے ہیں رہِ حُسینؓ پر چلنا نصیب کب ہو گا نعیم ضرار

Naeem Zarrar (@naeemzarrar) 's Twitter Profile Photo

اپنوں کو بھی یزید کے لشکر میں دیکھ کر پوچھا تھا اُس نے کیا کوئی رہ تو نہیں گیا نعیم ضرار

Naeem Zarrar (@naeemzarrar) 's Twitter Profile Photo

ہے راہِ حق پہ اگر جو بھی ہے حسینی ہے اکیلے سینہ سِپَر جو بھی ہے حسینی ہے لکیر خون کی یہ کربلا نے کھینچی تھی اُدھر یزیدی، اِدھر جو بھی ہے حسینی ہے نعیم ضرار

ہے راہِ حق پہ اگر جو بھی ہے حسینی ہے
اکیلے سینہ سِپَر جو بھی ہے حسینی ہے

لکیر خون کی یہ کربلا نے کھینچی تھی
 اُدھر یزیدی، اِدھر جو بھی ہے حسینی ہے

نعیم ضرار
Noshi Gilani (@noshigilani) 's Twitter Profile Photo

بَین کرتی رہیں کربل کی ہَوایٔیں شب بھر صبحِ عاشور کی آنکھوں سے لہو گِرتا ہے نوشی گیلانی

Noshi Gilani (@noshigilani) 's Twitter Profile Photo

سلام یاحُسین علیہ السلام سلام رہبرِ آزادئ حیات سلام سلام شاہِ شہیدانِ شش جہات سلام سلام تجھ پہ کہ تیری جسارتوں سے مِلی جہانِ کرب و بلا کو لہو کی سچائ تِرےہی نام سے روشن ہوا چراغِ وفا تِرے وجود سے قائم سحر کی رعنائ سلام تجھ پہ کہ تیری محبتوں سے مِلا سُراغ، عشقِ محمد کی

Naeem Zarrar (@naeemzarrar) 's Twitter Profile Photo

میں روز سارے اندھیرے سمیٹ لاتا ہوں پھر اُن سے ایک نئی روشنی بناتا ہوں صدائیں بوتا ہوں میں چپ کے ریگزاروں میں سخن کے سوکھے شجر پہ ثمر اگاتا ہوں مرے وطن کی سیاست کا عکس ہے مجھ میں شجر گرا کے پرندوں کا غم بٹاتا ہوں نعیم ضرار