Aisha_Gazal (@infi_crea_t_v_t) 's Twitter Profile
Aisha_Gazal

@infi_crea_t_v_t

***Education is the most powerful weapon that you can use to change the world. ***

ID: 1681233695368159232

calendar_today18-07-2023 09:26:45

11,11K Tweet

1,1K Followers

1,1K Following

Aisha_Gazal (@infi_crea_t_v_t) 's Twitter Profile Photo

💗🤍💗 جب مجھ سے محبت ہی نہیں تو، روکتے کیوں ہو؟؟ میرے بارے میں تنہائی میں سوچتے کیوں ہو؟؟ جب منزلیں ہی جدا ہیں تو جانےدو مجھ کو لوٹ کے کب آو گے یہ سوال پوچھتے کیوں ہو؟؟ لگا کر ذخم میرے دل پر بڑی سادگی سے میرے ذخمی دل کا حال پوچھتے کیوں ہو؟؟ #اردو_زبان #سوچ_کا_سفر

💗🤍💗

جب مجھ سے محبت ہی نہیں تو، 
 روکتے کیوں ہو؟؟ 
میرے بارے میں تنہائی میں
 سوچتے کیوں ہو؟؟ 
جب منزلیں ہی جدا ہیں تو 
جانےدو مجھ کو 
لوٹ کے کب آو گے یہ سوال
پوچھتے کیوں ہو؟؟ 
لگا کر ذخم میرے دل پر
 بڑی سادگی سے
میرے ذخمی دل کا حال
 پوچھتے کیوں ہو؟؟ 

#اردو_زبان 
#سوچ_کا_سفر
Aisha_Gazal (@infi_crea_t_v_t) 's Twitter Profile Photo

محبت کی نمازوں میں امامت ایک کوسونپو اسےتکنے اُسے تکنےسے، نیت ٹوٹ جاتی ہے محبت دل کاسجدہ ہے،جو ہے توحید پہ قائم نظرکےشرک والوں سےمحبت روٹھ جاتی ہے #اردو_زبان

محبت کی نمازوں میں امامت ایک کوسونپو
 اسےتکنے اُسے تکنےسے، نیت ٹوٹ جاتی ہے 

محبت دل کاسجدہ ہے،جو ہے توحید پہ قائم
 نظرکےشرک والوں سےمحبت روٹھ جاتی ہے

#اردو_زبان
Aisha_Gazal (@infi_crea_t_v_t) 's Twitter Profile Photo

تم دعا ہو، تو مانگتے ہیں تمہیں ہو نظارا کوئی تو دیکھتے ہیں تم ہو خواہش تو روز کرتے ہیں تم کوئی سوچ ہو تو ہر پل سوچتے ہیں زندگی ہو، تو آؤ جیتے ہیں روگ ہو تم تو روح میں پل جاؤ عشق ہو تو جنوں میں ڈھل جاؤ گر گماں ہو یقیں بن جاؤ تم میرے ہم نشین بن جاؤ !! #اردو_زبان

تم دعا ہو، 
تو مانگتے ہیں تمہیں 
 ہو نظارا کوئی
 تو دیکھتے ہیں 
تم ہو خواہش
تو روز کرتے ہیں 
تم کوئی سوچ ہو
 تو ہر پل سوچتے ہیں 
زندگی ہو، 
تو آؤ جیتے ہیں 
روگ ہو تم
 تو روح میں پل جاؤ 
عشق ہو 
تو جنوں میں ڈھل جاؤ 
گر گماں ہو 
یقیں بن جاؤ
 تم میرے ہم نشین بن جاؤ !!

#اردو_زبان
Aisha_Gazal (@infi_crea_t_v_t) 's Twitter Profile Photo

💗 مجھے لے چل اپنے سنگ پیا میرے نینوں میں تیرے رنگ پیا ترے نام کی مالا جپتا ہے مرا روم روم انگ انگ پیا مانے نہ اب کوئی بات میری اپنے ہی دل سے میری جنگ پیا اک بس اتنی سی خواہش ہے مجھے رنگ میں اپنے رنگ پیا اب مجھ کو میں سے تُو ، کر دے میں اپنے آپ سے تنگ پیا #اردو_زبان

💗
مجھے لے چل اپنے سنگ پیا 
میرے نینوں میں تیرے رنگ پیا

ترے نام کی مالا جپتا ہے
 مرا روم روم انگ انگ پیا

مانے نہ اب کوئی بات میری
اپنے ہی دل سے میری جنگ پیا

اک بس اتنی سی خواہش ہے
 مجھے رنگ میں اپنے رنگ پیا

اب مجھ کو میں سے تُو ، کر دے 
میں اپنے آپ سے تنگ پیا

#اردو_زبان
Aisha_Gazal (@infi_crea_t_v_t) 's Twitter Profile Photo

🦋🌸🦋🌸🦋 اب تو نہ گنگنا مجھے تکمیل کے لیے نغمے زبور کے نہیں انجیل کے لیے میں تتلیوں کے سبز پروں پر لکھی غزل تو پھول پھول ڈھونڈے گا تحویل کے لیے #اردو_زبان #سوچ_کا_سفر

🦋🌸🦋🌸🦋

اب تو نہ گنگنا مجھے تکمیل کے لیے 
نغمے زبور کے نہیں انجیل کے لیے

میں تتلیوں کے سبز پروں پر لکھی غزل
 تو پھول پھول ڈھونڈے گا تحویل کے لیے

#اردو_زبان
#سوچ_کا_سفر
Aisha_Gazal (@infi_crea_t_v_t) 's Twitter Profile Photo

🤍🖤🤍 نہ پوچھ یوں جاگنے کی وضاحتیں اے دل ناداں !! نہیں معلوم وہ یاد آ رہے ہیں، یا ہم یاد کر رہے ہیں #اردو_زبان #سوچ_کا_سفر

🤍🖤🤍

نہ پوچھ
 یوں جاگنے کی
 وضاحتیں 
اے دل ناداں !! 
 نہیں معلوم 
وہ یاد آ رہے ہیں، 
یا ہم یاد کر رہے ہیں

#اردو_زبان 
#سوچ_کا_سفر
Aisha_Gazal (@infi_crea_t_v_t) 's Twitter Profile Photo

ہم خاک نشیں تو شاہ پیا ہمیں تیری دیدکی چاه پیا اک شام پلٹ کر دیکھ ہمیں ہم بیٹھ گئے تری راہ پیا پڑھ شعر ہمارے داد بھی دے چل " آہ " نہ کر ، کر "واہ" پیا ترے ہجر میں سارے رنگ جلے بس رہ گیا رنگ سیاه پیا ترا عشق عبادت جیسا ھے چل چھوڑ ثواب گناہ پیا #اردو_زبان #سوچ_کا_سفر

ہم خاک نشیں تو شاہ پیا
 ہمیں تیری دیدکی چاه پیا
 اک شام پلٹ کر دیکھ ہمیں 
ہم بیٹھ گئے تری راہ پیا
پڑھ شعر ہمارے داد بھی دے
 چل " آہ " نہ کر ، کر "واہ" پیا 
 ترے ہجر میں سارے رنگ جلے
 بس رہ گیا رنگ سیاه پیا 
 ترا عشق عبادت جیسا ھے 
چل چھوڑ ثواب  گناہ پیا  

#اردو_زبان
#سوچ_کا_سفر
Aisha_Gazal (@infi_crea_t_v_t) 's Twitter Profile Photo

تمام عالم اسلام کوجشن عیدمیلاد النبی ﷺ بہت بہت مبارک ہو💐 حضورنبی اکرمﷺ کے میلادکی خوشی منانایقیناً اللہ تعالیٰ کی رضاکاباعث ہے۔عشق رسولﷺ ہر مسلمان کےایمان کالازمی حصہ ہےاللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اپنےمحبوب نبیﷺکے عشق میں سرشاررکھے اوران کی تعلیمات پرعمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے

تمام عالم اسلام کوجشن عیدمیلاد النبی ﷺ بہت بہت مبارک ہو💐
حضورنبی اکرمﷺ کے میلادکی خوشی منانایقیناً اللہ تعالیٰ کی رضاکاباعث ہے۔عشق رسولﷺ ہر مسلمان کےایمان کالازمی حصہ ہےاللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اپنےمحبوب نبیﷺکے عشق میں سرشاررکھے اوران کی تعلیمات پرعمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے
Aisha_Gazal (@infi_crea_t_v_t) 's Twitter Profile Photo

ولادتِ مصطفٰی ﷺ اِنسانی حرمت و اِکرام، عدل و انصاف، اِنسانی حقوق، تحفظ و تکریمِ نسواں اور وحدتِ انسانی کا نقطۂ آغاز ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ کا ہر لمحہ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ 💚صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم💚 #اردو_زبان #MawlidunNabi #ProphetMuhammad

Aisha_Gazal (@infi_crea_t_v_t) 's Twitter Profile Photo

🤍🖤🤍 بے وجہ نہ جانے کیوں آج دل بیقرار ہے !! تجھ سے تو کیا خود سے بھی دل بیزار ہے کوئی تسلی کوئی دلاسہ مجھے درکار ہے کبھی غم جاناں تو کبھی غم روزگار ہے !! #اردو_زبان #سوچ_کا_سفر

🤍🖤🤍

بے وجہ نہ جانے کیوں
 آج دل بیقرار ہے !!
تجھ سے تو کیا
 خود سے بھی دل بیزار ہے

کوئی تسلی کوئی دلاسہ
 مجھے درکار ہے 
کبھی غم جاناں
 تو کبھی غم روزگار ہے !! 

#اردو_زبان 
#سوچ_کا_سفر
Aisha_Gazal (@infi_crea_t_v_t) 's Twitter Profile Photo

کہنے کو محبت ہے لیکن، اب ایسی محبت کیا کرنی؟ جو نیند چرالے آنکھوں سے جوخواب دکھا کر آنکھوں کو تعبیرمیں کانٹےدےجاۓ جوغم کی کالی راتوں سے ہرآس کا جگنو لےجائے جوخواب سجاتی آنکھوں کو آنسوہی آنسو دے جائے اب ایسی محبت کیا کرنی؟ جو عمر کی نقدی لے جائے اور پھربھی جھولی خالی ہو.

کہنے کو محبت ہے لیکن، 
اب ایسی محبت کیا کرنی؟ 
جو نیند چرالے آنکھوں سے
 جوخواب دکھا کر آنکھوں کو
 تعبیرمیں کانٹےدےجاۓ 
جوغم کی کالی راتوں سے
 ہرآس کا جگنو لےجائے 
جوخواب سجاتی آنکھوں کو
آنسوہی آنسو دے جائے
 اب ایسی محبت کیا کرنی؟ 
جو عمر کی نقدی لے جائے
 اور پھربھی جھولی خالی ہو.
Aisha_Gazal (@infi_crea_t_v_t) 's Twitter Profile Photo

میں “ آہ “ لکھوں، تُو “ ہاےٴ “ کرے، ” بے چین “ لکھوں، “ بے چین “ ہو تُو، پھر بے چینی کا “ بے “ کاٹوں، تجھے “ چین “ ذرا سا ہو جاےٴ، ابھی “ ع “ لکھوں، تُو سوچے مجھے، پھر “ ش “ لکھوں، تیری نیند اُڑے، جب “ ق “ لکھوں، تجھے کچھ کچھ ہو، میں “ عشق “ لکھوں، تجھے ہو جاےٴ، #اردو_زبان

Aisha_Gazal (@infi_crea_t_v_t) 's Twitter Profile Photo

💞🤍💞 آج نہیں تو کل یہ سفر پورا ہو ہی جائے گا تم جو ملو جینے کا مزہ دو گنا بڑھ جائے گا کوئی بھی نہیں تیرے بن یہاں دل تم کو ہی چاہے تو کیا کیجے اووو میرے دل کے چین چین آئے میرے دل کو دعا کیجئے۔۔۔۔ #اردو_زبان #سوچ_کا_سفر

Aisha_Gazal (@infi_crea_t_v_t) 's Twitter Profile Photo

🤍💞🤍 ایک نام ، ایک ذکر ، ایک تم ، ایک تمہاری فکر بس یہی تو ہے ، جینا میرا ، زندگی میری .. ! #اردو_زبان #سوچ_کا_سفر

🤍💞🤍

ایک نام ، ایک ذکر ،
 ایک تم ، ایک تمہاری فکر
 بس یہی تو ہے ، 
جینا میرا ، زندگی میری .. !

#اردو_زبان 
#سوچ_کا_سفر
Aisha_Gazal (@infi_crea_t_v_t) 's Twitter Profile Photo

🌸السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 🌸 دنیاکی زندگی فانی ہے، یہ زندگی چلی جائےگی اور نیکیاں باقی رہ جائیں گی. یہ ذکر اورحسن اخلاق ہی ہےجو آپ کی قبرکونور سے بھردیتا ہےاور قیامت تک آپ کےساتھ رہےگا، لہٰذا ہمیشہ اپنی زبان کو ذکرالٰہی سےتر رکھیں اورلوگوں سےحسن سلوک کے ساتھ پیش آئیں۔

🌸السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 🌸
دنیاکی زندگی فانی ہے، یہ زندگی  چلی جائےگی اور نیکیاں باقی رہ جائیں گی. 
 یہ ذکر اورحسن اخلاق ہی ہےجو آپ کی قبرکونور سے بھردیتا ہےاور قیامت تک آپ کےساتھ رہےگا، لہٰذا ہمیشہ اپنی زبان کو ذکرالٰہی سےتر رکھیں اورلوگوں سےحسن سلوک کے ساتھ پیش آئیں۔
Aisha_Gazal (@infi_crea_t_v_t) 's Twitter Profile Photo

🌙🌃⭐✨🌃🌙 سارا دن لگ جاتا ہے خود کو سمیٹنے میں پھر رات کو تیری یاد کی ہوا چلتی ہے اور بکھر جاتے ہیں ہم #اردو_زبان #سوچ_کا_سفر

🌙🌃⭐✨🌃🌙

سارا دن لگ جاتا ہے
 خود کو سمیٹنے میں
 پھر رات کو
 تیری یاد کی
 ہوا چلتی ہے 
اور بکھر جاتے ہیں ہم

#اردو_زبان 
#سوچ_کا_سفر