Tariq Afaq (@tariqafaq) 's Twitter Profile
Tariq Afaq

@tariqafaq

journalist,Worked as Bureau Chief in @SAMAATV Peshawar,ex Chief Reporter in Daily AAJ.All tweets are personal.

ID: 124148475

linkhttps://www.samaa.tv/author/tariqafaq/ calendar_today18-03-2010 12:13:28

6,6K Tweet

7,7K Followers

97 Following

Tariq Afaq (@tariqafaq) 's Twitter Profile Photo

سینٹ الیکشن کے ممکنہ نتائج حکومتی کامیاب امیدوار مرزا خان آفریدی،نور الحق قادری،مراد سعید،فیصل جاوید،اعظم سواتی اور روبینہ ناز اپوزیشن کامیاب امیدوار عطاء الحق درویش ،دلاور خان، نیاز محمد،طلحہ محمود اور روبینہ خالد

Tariq Afaq (@tariqafaq) 's Twitter Profile Photo

ذرائع کے مطابق لاہور یاترا کے دوران گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں 47 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔۔۔۔یہ بوجھ بھی صوبائی خزانہ پر ڈالا گیا ہے۔۔۔۔

Tariq Afaq (@tariqafaq) 's Twitter Profile Photo

ایک انتہائی قریبی بیوروکریٹ دوست کو چند ہفتے پہلے بتادیا تھا کہ سرکار گیسو دراز سینٹ الیکشن میں لمبا ہاتھ مارے گی۔۔۔۔اب اطلاعات ہیں کہ مال غنیمت کا حجم 2 ارب سے تجاوز کرگیا۔۔

Tariq Afaq (@tariqafaq) 's Twitter Profile Photo

وزیر اعلٰی ہاؤس میں حکومت اور اپوزیشن کی بیٹھک سینٹ کے بلامقابلہ انتخاب پر اتفاق۔۔ فارمولے کے تحت حکومت کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی۔۔۔

Tariq Afaq (@tariqafaq) 's Twitter Profile Photo

سینٹ الیکشن پر پی ٹی آئی دو واضح دھڑوں میں منقسم ہے۔۔گنڈاپور اور نصف پارلیمانی پارٹی ارب پتی امیدواروں کی حامی ہے۔۔۔جبکہ صوبائی پارٹی نظریاتی کارکن امیدواروں کی حمایت میں سامنے آئی ہے۔۔۔۔اب دیکھنا ہے کہ دھن سرخرو ہوتا ہے یا نظریہ غالب آتا ہے۔۔۔

Tariq Afaq (@tariqafaq) 's Twitter Profile Photo

مصدقہ ذرائع کے مطابق سینٹ الیکشن کے لیے حتمی امیدواروں کی فہرست کپتان نے خود تیار کی اور اس میں نظریاتی کارکنوں کا نکال دیا تھا۔۔۔ذرائع کا یہ دعوی بھی ہے کہ کپتان اس معاملے کا نوٹس لے گا اور نہ ہی کوئی کارروائی ہوگی۔عین ممکن ہے نظریاتی کارکنوں کو قربانی کا بکرا بنایا جائے۔۔

Tariq Afaq (@tariqafaq) 's Twitter Profile Photo

پشاور کے صحافی دوست ذرا کھوج لگالیں کہ پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں کو الیکشن سے دستبرداری کے صلے میں کیا کیا ملا ہے؟۔۔۔۔۔

Tariq Afaq (@tariqafaq) 's Twitter Profile Photo

سینٹ الیکشن میں بیلٹ پیپر پہلی بار باہر نہیں آیا۔۔۔ارکان اسمبلی کو تیار ووٹ دینے کے عمل کا آغاز اے این پی کے دور حکومت میں ہوا تھا۔اس وقت میڈیا کو پولنگ کی کوریج سے دور رکھا گیا ہم چند دوستوں نے اس غیر جمہوری عمل پرآواز اٹھائی۔۔۔جبکہ بڑے بڑے جغادری لب بستہ رہے۔۔

Tariq Afaq (@tariqafaq) 's Twitter Profile Photo

گنڈاپور کی طرز سیاست اور انداز حکمرانی سے اختلاف کے باوجود حقیقت یہ ہے کہ سینٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کی حتمی منظوری کے حوالے سے اس کا ایک ایک حرف صداقت پر مبنی ہے۔۔۔ارب پتی امیدواروں کی منظوری دیکر کپتان نے خود کارکنوں کے نام نکال دیئے تھے۔۔

Tariq Afaq (@tariqafaq) 's Twitter Profile Photo

واقفان حال کے مطابق قائد جمعیت اور متقدر قوتوں کے درمیان خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔۔۔مولانا نے قائد ایوان کا عہدہ بھائی کے مانگ لیا ہے۔۔۔جبکہ دوسری جانب سے امیدوار پر نظر ثانی کا تقاضا ہوا ہے۔۔۔

Tariq Afaq (@tariqafaq) 's Twitter Profile Photo

خبیر پختونخوا میں دہشتگردی کا عفریت کیسے قابو میں آئے گا۔۔۔۔جہاں امن دشمنوں کے بہی خواہ اور ہمدرد صوبائی حکومت میں ترجمانی پر مامور ہو۔۔۔۔وہاں خون بہتا رہے گا اور معصوم لوگ لقمہ اجل بنتے رہیں گے۔۔ناچیزنےجس حقیقت کو اڑھائی برس قبل اجاگر کیا تھا۔۔۔حالات آج بھی وہی ہیں۔۔

Tariq Afaq (@tariqafaq) 's Twitter Profile Photo

اطلاع یہ ہے کہ سینٹ انتخابات میں اپوزیشن کے ارب پتی امیدوار نے بھی اپنی کامیابی کے لیے 2 ارب کا نذرانہ دیا۔۔۔جس کی تقسیم میں حکومتی اور اپوزیشن رہنما باہم شیر و شکر ہوئے۔۔۔۔

Tariq Afaq (@tariqafaq) 's Twitter Profile Photo

پنجاب کے بعد اب خیبر پختونخوا میں سزاؤں کے جھکڑ چلنے والے ہیں سانحہ 9 مئی میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی قید کی سزائیں ملیں گی۔۔۔

Tariq Afaq (@tariqafaq) 's Twitter Profile Photo

اگر فیض حمید کو سزا نہ ملی۔۔۔۔تو یہ پاکستانی کی سلامتی پرنہ صرف سمجھوتہ تصور ہوگا۔۔۔۔بلکہ ملک کے قومی وجود پر ایسا گھاو ہوگا جو کبھی مندمل نہ ہو پائے گا۔۔۔۔

Tariq Afaq (@tariqafaq) 's Twitter Profile Photo

طباعتی صحافت نے تو اردو کا جنازہ بہت پہلے ہی نکالا تھا۔۔۔۔رہی سہی کسر برقی ذرائع ابلاغ نے پوری کردی۔۔۔۔اینکر پرخچے غلط پڑھتا رہا لیکن نیوز ایڈیٹر کو خیال آیا نہ نیوز پروڈیوسر کو۔۔۔۔خبریں پڑھوانے سے پہلے کم از کم اردو زبان تو سکھانی چانی چاہیے۔۔۔

Tariq Afaq (@tariqafaq) 's Twitter Profile Photo

جھوٹ کہتا ہوں اور دھڑلے سے۔ گنڈاپور نے دعوٰی کیا کہ کپتان کی رہائی کے لیے نکالی گئی ریلی میں کارکنوں کی کثرت کےباعث اس نے 36 کلومیٹر کا فاصلہ 7 گھنٹے میں طےکیا جبکہ خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق کارکنوں کی تعداد 600 سے 800 تک تھی اور اسکی تقریر کے وقت یہ تعدادبھی نصف رہ گئی تھی۔

Tariq Afaq (@tariqafaq) 's Twitter Profile Photo

خواجہ صاحب۔آپکی معلومات کم ہیں یا آپ نے ادھوری معلومات بتائیں۔حقیقت یہ ہے کہ صرف پرتگال نہیں بلکہ کینیڈا،امریکہ اور دیگر یورپی ممالک میں بھی نوکر شاہی کی جائیدادیں ہیں۔خیبر پختونخوا کے اعلٰی افسر نے وینزویلا میں بھاری سرمایہ کاری کررکھی ہے۔ان سب کے نام بتانا بھی آپکی ذمہ داری ہے۔

Tariq Afaq (@tariqafaq) 's Twitter Profile Photo

باجوڑ میں فوجی آپریشن اور عوام کی دربدری سے قبل کیا یہ ضروری نہیں کہ جن قوتوں نے امن دشمنوں کو صوبے میں قدم جمانے اور ٹھکانے بنانے کاموقع دیا انکا محاسبہ کیاجائے۔کیاطالبان کی واپسی محض فیض حمید کاکھیل تھا یاپورے ادارے کی پالیسی تھی۔قوم کو حقائق سےآگاہ کرواناکیا وقت کی ضرورت نہیں۔

Tariq Afaq (@tariqafaq) 's Twitter Profile Photo

کچھ مقامی دوستوں کے مطابق اس وقت بونیر اور سوات میں خسرہ بازی کی وبا عروج پر ہے۔۔۔خواجہ سراوں سے عشق تو اپنی۔۔۔۔نوبت شادیوں تک پہنچی ہے۔۔۔۔۔

Tariq Afaq (@tariqafaq) 's Twitter Profile Photo

تبدیلی سرکار کو تین مرتبہ عوام نے نہیں بلکہ مخصوص قوتوں نے اقتدار کی راہداریوں تک پہنچایا۔۔۔اس لیے خیبر پختونخوا کے مفادات سے اسے کوئی سروکار نہیں۔۔۔سیلاب جیسی قدرتی آفت ہو یا دہشتگردی کا عفریت۔۔۔۔تبدیلی سرکار نے ہمیشہ اپنے مفادات کو اولیت دی۔۔۔۔