S-rehman (@rehman46043768) 's Twitter Profile
S-rehman

@rehman46043768

وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ
اور اللہ تعالیٰ جسے چاہے عزت دے
جسے چاہے ذلت دے۔
-
💕proud rajput

ID: 1040357985367687168

calendar_today13-09-2018 21:54:07

197,197K Tweet

52,52K Followers

24,24K Following

Noctis Draven (@dravennoctis) 's Twitter Profile Photo

Hey mom, dad, grandma and grandpa, brother and sister, wife and husband, girlfriend and boyfriend... Are you ready to see your loved ones die for Israel? Oh sure, our corrupt and owned media and politicians will tell you it's for America, they sure will. But make no mistake,

S-rehman (@rehman46043768) 's Twitter Profile Photo

نیوزی لینڈ والے کس طرف چل پڑے ہیں ۔ - نیوزی لینڈ کے فوجی ارکان نے اپنے نئے سربراہ کا ہاکا ڈانس کے ساتھ استقبال کیا۔ - نیوزی لینڈ کے موری قبیلے کے نمائندوں نے اپنے خلاف قرارداد کی دھجیاں اڑایں اور "ہاکا" جنگی رقص کرکے احتجاج کیا۔ - ویڈیوز ضرور دیکھیں-

S-rehman (@rehman46043768) 's Twitter Profile Photo

السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ ٱللَّهِ وَبَرَكاتُهُ - - یا الله پاکستان کی اورساری دنیا میں اہل اسلام کی اور ھم سب کی تمام مشکلات آسان فرما دے-

السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ ٱللَّهِ وَبَرَكاتُهُ - - یا الله پاکستان کی اورساری دنیا میں اہل اسلام کی اور  ھم سب کی تمام مشکلات آسان فرما دے-
S-rehman (@rehman46043768) 's Twitter Profile Photo

عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود لینے والے، سود دینے والے، اس کے دونوں گواہوں اور اس کے لکھنے والے پر لعنت بھیجی ہے- - (جامع ترمذی : 1206)

S-rehman (@rehman46043768) 's Twitter Profile Photo

حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا : اللہ تعالیٰ اس شخص كو جنت میں داخل كر ے گا جو خرید نےاور بیچنے میں یا قرض لینے اور واپس کرنے میں آسان (نرم خو) تھا۔ (السلسلۃ : 1200)

S-rehman (@rehman46043768) 's Twitter Profile Photo

حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ایمان کی ستر سے کچھ زائد شاخیں ہیں ان میں سے سب سے افضل یہ کہنا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ اور سب سے ادنی یہ ہے کہ راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹا دینا اور حیا بھی ایمان کی ایک شاخ ہے۔ (مشکوٰۃ المصابیح : 5)

S-rehman (@rehman46043768) 's Twitter Profile Photo

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تمھارے ناموں میں سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہیں ۔‘‘ مسلم#5587

S-rehman (@rehman46043768) 's Twitter Profile Photo

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : - - ’’ سُبْحَانَ اللہِ ، وَالْحَمْدُلِلہِ ، وَلَا اِلَٰہ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ ، - - پڑھ لینا مجھے پوری کائنات (کے مل جانے) سے زیادہ پسند ہے ۔‘‘ - (مشکوٰۃ المصابیح : 2295)

S-rehman (@rehman46043768) 's Twitter Profile Photo

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیسا معاملہ کیا؟ کیا اُس نے ان لوگوں کی ساری چالیں بیکار نہیں کردی تھیں؟" اور اُن پر غول کے غول پرندے چھوڑ دئیے تھے، جو اُن پر پکی مٹی کے پتھر پھینک رہے تھے، چنانچہ اُنہیں ایسا کرڈالا جیسے کھایا ہوا بھوسا! سورۃ الفیل

S-rehman (@rehman46043768) 's Twitter Profile Photo

اور مجھے اُن لوگوں میں سے بنا دے جو نعمتوں والی جنت کے وارث ہوں گے۔ سورۃ الشعراء

S-rehman (@rehman46043768) 's Twitter Profile Photo

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : - ”صبر وہی ہے جو پہلے صدمے کے وقت ہو“ - {جامع ترمذی:987}

S-rehman (@rehman46043768) 's Twitter Profile Photo

عائشہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا : اللہ کے ہاں سب سے نا پسندیدہ شخص وہ ہےجو بہت زیادہ جھگڑالو ہو۔ (السلسلۃ : 4)

S-rehman (@rehman46043768) 's Twitter Profile Photo

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص سوال کرے تو وہ زیادہ کرے ۔ کیوں کہ وہ اپنے رب سے سوال کر رہا ہے (السلسلۃ : 2746)

S-rehman (@rehman46043768) 's Twitter Profile Photo

اور جو شخص کسی مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور اللہ اس پر غضب نازل کرے گا اور لعنت بھیجے گا، اور اللہ نے اس کے لئے زبردست عذاب تیار کر رکھا ہے سورۃ النساء

S-rehman (@rehman46043768) 's Twitter Profile Photo

کہو ذرا یہ بتلاؤ کہ اگر اللہ تم پر دن کو ہمیشہ کے لئے قیامت کے دن تک مسلط کردے تو اللہ کے سوا کونسا معبود ہے جو تمہیں وہ رات لاکر دیدے جس میں تم سکون حاصل کرسکو؟ بھلا کیا تمہیں کچھ سجھائی نہیں دیتا؟ سورۃ القصص

S-rehman (@rehman46043768) 's Twitter Profile Photo

اے ایمان والو! جب جمعہ کے دِن نماز کے لئے پکارا جائےتو اللہ کے ذِکر کی طرف لپکو، اورخریدوفروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارے لئے بہتر ہے،اگر تم سمجھو۔ پھر جب نماز پوری ہوجائے تو زمین میں منتشر ہوجاؤ، اور اللہ کا فضل تلاش کرو،اور اللہ کو کثرت سےیاد کرو، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو۔ سورۃ الجمعۃ

S-rehman (@rehman46043768) 's Twitter Profile Photo

کوئی مصیبت اللہ کے حکم کے بغیر نہیں آتی، اور جو کوئی اللہ پر اِیمان لاتا ہے، وہ اُس کے دِل کو ہدایت بخشتا ہے، اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔ سورۃ التغابن

S-rehman (@rehman46043768) 's Twitter Profile Photo

جمعہ کے دن کی 12 سنتیں - 1:غسل کرنا. 2: خشبو لگانا. 3:اچھے اور صاف ستھرے کپڑے پہنا.4:-تیل لگانا-5:-سرمہ لگانا-6:ناخن کاٹنا.7:-مسجد میں جلدی جانا.8:-مسجد پیدل جانا.9:-خطبہ غور سے سننا.10:- سورۃ کہف کی تلاوت کرنا.11:- کثرت سے درود شریف پڑھنا.12:-دعا قبول ہونے کی گھڑی کو تلاش کرنا.