عین الفقر (@ain_ul_faqr) 's Twitter Profile
عین الفقر

@ain_ul_faqr

Among 140 writings of Hadrat Sakhi @H_SultanBahoo, this book is one of the most precious and well known books -
Translated by: Said Ameer Khan Niazi.

ID: 2616714686

linkhttp://www.sultanbahoo.net calendar_today11-07-2014 04:59:19

3,3K Tweet

11,11K Followers

34 Following

عین الفقر (@ain_ul_faqr) 's Twitter Profile Photo

اورپھرایک شخص کوبارگاہ الہی میں پیش کیا جائےگاجوگناہوں اورخطاؤں سےپرہوگا۔اور فرشتوں کوحکم ہوگاکہ اسےجنت میں لےجائیں۔وہ حیران ہوکےپوچھے گاکہ مجھے کس نیکی کےصلے میں جنت میں لےجایاجارہا ہے ۔فرمان ہوگاکہ توجوبھی کمایاکرتاتھادرویشوں کی محبت میں خرچ کر دیتا تھا۔" عین الفقر ص نمبر 78

عین الفقر (@ain_ul_faqr) 's Twitter Profile Photo

"کوئی نعمت اور کوئی رحمت بھی درویشوں کی صحبت سے بڑھ کر نہیں کہ "الفقر لا یحتاج"فقیر کے گھر میں فاقہ پر فاقہ پڑ رہا ہے لیکن وہ کوئی شے طلب نہیں کرتا کہ "الفقر لا یحتاج"فقیر صاحب کیمیا نگر ہیں اور کیمیا گری نہیں کرتا۔" عین الفقر ص نمبر 78 alfaqr.net

عین الفقر (@ain_ul_faqr) 's Twitter Profile Photo

"فقیر اپنے دل میں دنیا اور اہل دنیا کی رغبت اور غیر ما سوی اللہ سے طمع نہیں رکھتا کہ "الفقر لا یحتاج"-فقیر کی زبان اللہ کی تلوار ہے،وہ صاحب لفظ ہے،اس کی ہر خواہش اللہ تعالی پوری کرتا ہے،اور وہ کسی چیز کی خواہش نہیں کرتا۔" عین الفقر ص نمبر 79 alfaqr.net

عین الفقر (@ain_ul_faqr) 's Twitter Profile Photo

"فقیری میں دو مراتب ہیں یا تو بندہ علم پڑھے اور عالم فاضل بن جائے یا ذات خدائے تعالیٰ کو پہچانے۔" " عین الفقر ص نمبر 79 alfaqr.net sultanbahoo.net #SayingsOfSultanBahoo

عین الفقر (@ain_ul_faqr) 's Twitter Profile Photo

"فقیر کے لیے ضروری ہے کہ اگر وہ جاہل ہے تو علم حاصل کرے اور اگر عالم ہے تو معرفت الہی حاصل کرے حتی کہ خدا تعالی کو پہچان لے۔" عین الفقر ص نمبر 79 alfaqr.net sultanbahoo.net #SayingsOfSultanBahoo

عین الفقر (@ain_ul_faqr) 's Twitter Profile Photo

جہاں ذات حی و قیوم ہے وہاں گنجائش رسم رسوم ہے۔اگر تو غافل ہے تو ہوشیار ہو جا اگر محو خواب ہے تو بیدار ہو جا" عین الفقر ص نمبر 79 alfaqr.net sultanbahoo.net #SayingsOfSultanBahoo

عین الفقر (@ain_ul_faqr) 's Twitter Profile Photo

حضور علیہ الصلاۃ والسلام کا فرمان ہے کہ:- (1)"میری آنکھیں سوتی ہیں لیکن میرا دل نہیں سوتا۔"(2)" میں اپنے رب کو دل کے نور سے دیکھتا ہوں۔" عین الفقر ص نمبر 79 alfaqr.net sultanbahoo.net #SayingsOfSultanBahoo

عین الفقر (@ain_ul_faqr) 's Twitter Profile Photo

بیت:۔ "میرا خدا جاگ رہا ہے اور میں سو رہا ہوں، بھلا سوتے میں میں اپنے خدا کو کیسے پاؤں؟" عین الفقر ص نمبر 79 alfaqr.net sultanbahoo.net #SayingsOfSultanBahoo

عین الفقر (@ain_ul_faqr) 's Twitter Profile Photo

"جو علم کی راہ میں آتا ہے وہ فقر کامل سے آگاہ ہو جاتا ہے۔جو علم کی راہ سے آیا نہ فقر کامل سے آگاہ ہوا،علم اس کے لیے وبال صد گناہ ہے۔" عین الفقر ص نمبر 79 alfaqr.net sultanbahoo.net #SayingsOfSultanBahoo

عین الفقر (@ain_ul_faqr) 's Twitter Profile Photo

حضور علیہ الصلاۃ والسلام کا فرمان ہے:. ہر چیز کی صفائی ک کا ایک آلہ ہوتا ہے اسی طرح دل کی صفائی کا آلہ ذکر اللہ ہے۔" عین الفقر ص نمبر 79 alfaqr.net sultanbahoo.net #SayingsOfSultanBahoo

عین الفقر (@ain_ul_faqr) 's Twitter Profile Photo

"آدمی کے وجود میں نفس کے چار گھر ہیں،پہلا گھر زبان ہے جس کو وہ لہو و لغو سے آلودہ رکھتاہے۔دوسرا گھر دل ہے جس کو وہ وسوسے وہ خطرے کی آماجگاہ بنائے رکھتا ہے۔" عین الفقر ص نمبر 79 alfaqr.net sultanbahoo.net #SayingsOfSultanBahoo

عین الفقر (@ain_ul_faqr) 's Twitter Profile Photo

"تیسرا گھر ناف ہے جسے وہ شہوت و ہوا سے پر رکھتا ہے،اور چوتھا گھر اطراف دل ہے جسے وہ حرص و حسد کبر و ہوا بغض و عداوت سے پر رکھتا ہے، یہ چاروں گھر آگ سے دہکتے رہتے ہیں اور یہ آگ ذکر اللہ کے بغیر نہیں بجھتی۔" عین الفقر ص نمبر 79 alfaqr.net sultanbahoo.net

عین الفقر (@ain_ul_faqr) 's Twitter Profile Photo

"علماء ان گھروں کی بربادی سے بے خبر ہیں یہ انہوں نے معرفت عشق محبت کی راہ کیا نہیں کی حرص و حسد و کبر کی راہ پر چل پڑے۔" عین الفقر ص نمبر 79 alfaqr.net sultanbahoo.net #SayingsOfSultanBahoo

عین الفقر (@ain_ul_faqr) 's Twitter Profile Photo

ابیات:. "اگر میں مر بھی گیا اور مجھے زمین میں دفنا دیا جائے تو میری جان و تن و من ذکر اللہ میں مشغول رہیں گے۔" عین الفقر ص نمبر 79 alfaqr.net sultanbahoo.net #SayingsOfSultanBahoo

عین الفقر (@ain_ul_faqr) 's Twitter Profile Photo

بیت:- "جب منکر نکیر میرے پاس آئیں گے تو میں انہیں اپنا مافی الضمیر دیکھا دوں گا۔" عین الفقر ص نمبر 80 alfaqr.net sultanbahoo.net #SayingsOfSultanBahoo

عین الفقر (@ain_ul_faqr) 's Twitter Profile Photo

بیت:ـ "پھر وہ مجھ سے کہیں گے کہ اے سونے والے تیری قبر نہایت عمدہ و خلوت خانہ ہے، اس میں اللہ تعالی کی ہم نشینی حاصل کر۔" عین الفقر ص نمبر 80 alfaqr.net sultanbahoo.net #SayingsOfSultanBahoo

عین الفقر (@ain_ul_faqr) 's Twitter Profile Photo

بیت:ـ "اے باھو! ایک مردہ دل سے فقیر کی قبر بہتر ہے کہ اس سے تو جو کچھ طلب کرے گا وہ تجھے آسانی سے مل جائے گا۔" عین الفقر ص نمبر 80 alfaqr.net sultanbahoo.net #SayingsOfSultanBahoo

عین الفقر (@ain_ul_faqr) 's Twitter Profile Photo

حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کا فرمان ہے کہ:ـ "اولیائے اللہ مرتے نہیں بلکہ ایک گھر سے دوسرے گھر منتقل ہوتے ہیں۔" عین الفقر ص نمبر 80 alfaqr.net sultanbahoo.net #SayingsOfSultanBahoo

عین الفقر (@ain_ul_faqr) 's Twitter Profile Photo

حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کا فرمان ہے کہ:ـ "موت ایک پل ہے جو ایک حبیب کو دوسرے حبیب سے ملاتی ہے." عین الفقر ص نمبر 80 alfaqr.net sultanbahoo.net #SayingsOfSultanBahoo

عین الفقر (@ain_ul_faqr) 's Twitter Profile Photo

بیت:ـ "اے باھو! تن مردہ اور دل زندہ ہو تو بندہ اللہ تعالی کا حبیب ہوتا ہے اور اگر تن زندہ اور دل مردہ ہو تو بندہ قرب حق سے محروم رہتا ہے۔" عین الفقر ص نمبر 80 alfaqr.net sultanbahoo.net #SayingsOfSultanBahoo