🇵🇰چوہدری اشفاق🇮🇹
@ch_855
بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم🌹اَلْحَمْدُلِلّه 🌹اَللّهُ اَكْبَر🌹 ۞إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ۞ #اردو_زبان
ID:2327761406
https://twitter.com/search?q=from%3A%40ch_855&src=typed_query 04-02-2014 21:44:21
77,0K Tweets
25,4K Followers
26,8K Following
🌹چوہدری اشفاق🌹 مالک ترویاں دے جناب نوں
کدی کدی سلام دعا کرا لیا کرو
سنگ چنگے گزارے وقت ای یاد رہ جاندے نے
جان فرقت میں نہ نِکلے، تومُجھے کیوں ہوعزیز!
دوست وہ کیا، جو مُصیبت میں مددگار نہ ہو
اکبرالٰہ آبادی
#اردو_زبان
🌹چوہدری اشفاق🌹 جی جی مالک کا شکر ہے
اس گزرت نا ہنجار کے دور میں بھی
بہترین محتاجی سے بچا رکھا مالک نے
ہم سہل طلب کون سے فرہاد تھے لیکن!
اب شہرمیں تیرے، کوئی ہم سا بھی کہاں ہے
فیض احمد فیض
#اردو_زبان
بشر ہُوں میں فرشتہ کیوں بنوں؟ جیسا ہوں اچّھا ہُوں
بغاوت اپنی فطرت سے، نصیبِ دشمناں، کیوں ہو
یاس یگانہ چنگیزی
#اردو_زبان
شوقِ بقائے درد کی ہیں ساری خاطریں
ورنہ دُعا سے اور کوئی مُدّعا نہیں
حسرت موہانی
#اردو_زبان
ہجومِ شوق میں اب کیا کہوں میں، کیا نہ کہوں
مجھے تو خود بھی نہیں اپنا مُدّعا معلوم
معاملہ نگہِ ناز سے ہے اَے اصغر
بہانۂ الم و حیلۂ قضا معلوم
اصغر گونڈوی
#اردو_زبان
یہ اصل زندگی ہے، یہ جانِ حیات ہے
حُسنِ مذاق، شورشِ سَودا کہیں جسے
اِس ہولِ دل سے گرم روِ عرصۂ وجُود
میرا ہی کچُھ غُبار ہے، دُنیا کہیں جسے
اصغر گونڈوی
#اردو_زبان
مُدّت سے تو دِلوں کی مُلاقات بھی گئی
ظاہر کا پاس تھا، سو مدارات بھی گئی
پِھرتے ہیں میر خوار کوئی پُوچھتا نہیں
اِس عاشقی میں عزّتِ سادات بھی گئی
میر تقی میر
#اردو_زبان
دل بستگی اُس کوچے میں ایسی ہے بشر کی
دیوانہ بھی، پھر جانبِ صحرا نہیں جاتا
داغ دہلوی
#اردو_زبان
ہم رات بہت روئے، بہت آہ و فغاں کی
دل درد سے بوجھل ہو تو پھر نیند کہاں کی
اللہ کرے، میرؔ کا جنت میں مکاں ہو
مرحوم نے ہر بات ہماری ہی بیاں کی
#اردو_زبان
کب تک کوئی طوفان اُٹھانے کے نہیں ہم
بے صرفہ تو اب جان سے جانے کے نہیں ہم
معلوم ہے خمیازۂ حسرت ہمیں، یعنی
کھو بیٹھیں گے خود کو تمہیں پانے کے نہیں ہم
#اردو_زبان
جب کلمہ گو بھی کفر کے فتوے کی زد پہ ہو
کافر کو کِس غرض سے مسلماں کرے کوئی
جب سر بُریدگی ہو علامت حیات کی
کیونکر نہ پیرویِ شہیداں کرے کوئی
#اردو_زبان
جب اُس پری جمال کا زانوں ہو زیرِ سر
کیا آرزوئے تختِ سلیماں کرے کوئی
ڈر ہے بِکھر نہ جائے در و بَستِ زندگی
زُلفوں کو اِس طرح نہ پریشاں کرے کوئی
#اردو_زبان
@اردو_زبان کوشش بھی کر امید بھی رکھ راستہ بھی چن
پھر اس کے بعد تھوڑا مقدر تلاش کر
ندا فاضلی
#اردو_شاعری
@اردو_زبان جب مرے زخم مرا اپنا مقدر نکلے
کیوں مرا درد مرے جسم سے باہر نکلے
میرے الفاظ مری سوچ کے سانچے میں ڈھلے
میرے اشعار مری ذات کے پیکر نکلے
میرے اشکوں نے ڈبویا ہے ھمیشہ مُجھ کو
یہ تیری یاد ! کہ قطرے بھی سمندر نکلے
#اردو_زبان