صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profileg
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ

@HadeesNabawi

جس نے رسولؐ کی اطاعت کی، اس نے دراصل الله کی اطاعت کی (النساء 4:80). بہترین کلام الله کی کتاب ہے اور بہترین طریقہ محمد ﷺ کا طریقہ ہے (بخاری 7277؛ مسلم 2005).

ID:1275449356489875466

calendar_today23-06-2020 15:23:33

7,6K Tweets

115,2K Followers

31 Following

صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

لَا يَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي ظَاهِرِينَ حَتَّى يَأْتِيَهُمْ أَمْرُ اللَّهِ وَهُمْ ظَاهِرُونَ

میری اُمت کا ایک گروہ ہمیشہ غالب رہے گا، یہاں تک کہ قیامت آ جائے گی اور وہ غالب ہی رہیں گے.

بخاری 7311
(بخاری 7459، 2640؛ مسلم 4951، 4950)

رسول الله ﷺ نے فرمایا: لَا يَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي ظَاهِرِينَ حَتَّى يَأْتِيَهُمْ أَمْرُ اللَّهِ وَهُمْ ظَاهِرُونَ میری اُمت کا ایک گروہ ہمیشہ غالب رہے گا، یہاں تک کہ قیامت آ جائے گی اور وہ غالب ہی رہیں گے. بخاری 7311 (بخاری 7459، 2640؛ مسلم 4951، 4950)
account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

تم جہاں بھی ہو الله سے ڈرتے رہو اور برائی (سرزد ہوجانے) کے بعد نیکی کرو، وہ اس برائی کو مٹا دے گی. اور لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آؤ.

ترمذی 1987
(سنن دارمی 2833؛ مسند احمد 9166، 9583؛ مشکوٰۃ المصابيح 5083)

رسول الله ﷺ نے فرمایا: تم جہاں بھی ہو الله سے ڈرتے رہو اور برائی (سرزد ہوجانے) کے بعد نیکی کرو، وہ اس برائی کو مٹا دے گی. اور لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آؤ. ترمذی 1987 (سنن دارمی 2833؛ مسند احمد 9166، 9583؛ مشکوٰۃ المصابيح 5083)
account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

اُس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم ضرور نیکی کا حکم دو، اور برائی سے روکو. ورنہ قریب ہے کہ الله تم سب پر اپنا عذاب بھیج دے، پھر تم الله سے دعا کرو گے لیکن تمہاری دعا قبول نہ کی جائے.

ترمذی 2169
(مسند احمد 9532؛ مشکوٰۃ المصابيح 5140)

رسول الله ﷺ نے فرمایا: اُس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم ضرور نیکی کا حکم دو، اور برائی سے روکو. ورنہ قریب ہے کہ الله تم سب پر اپنا عذاب بھیج دے، پھر تم الله سے دعا کرو گے لیکن تمہاری دعا قبول نہ کی جائے. ترمذی 2169 (مسند احمد 9532؛ مشکوٰۃ المصابيح 5140)
account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

قالَ ﷺ:

جب بھی کوئی انسان ظلم سے ناحق قتل کیا جاتا ہے تو حضرت آدم ؑ کے سب سے پہلے بیٹے (قابیل) کے نامہ اعمال میں بھی اس قتل کا گناہ لکھا جاتا ہے. کیونکہ قتل ناحق کی بنیاد سب سے پہلے اسی نے قائم کی تھی.

بخاری 3335، 6867
(مسلم 4379؛ نسائی 3990؛ ترمذی 2673؛ ماجہ 2616؛ مشکوٰۃ 211)

قالَ ﷺ: جب بھی کوئی انسان ظلم سے ناحق قتل کیا جاتا ہے تو حضرت آدم ؑ کے سب سے پہلے بیٹے (قابیل) کے نامہ اعمال میں بھی اس قتل کا گناہ لکھا جاتا ہے. کیونکہ قتل ناحق کی بنیاد سب سے پہلے اسی نے قائم کی تھی. بخاری 3335، 6867 (مسلم 4379؛ نسائی 3990؛ ترمذی 2673؛ ماجہ 2616؛ مشکوٰۃ 211)
account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

قالَ ﷺ:

'الله سے ڈرو، اور ہر جان دیکھے کہ اُس نے کل کے لئے آگے کیا بھیجا ہے [الحشر، 59:18].'

(پھر فرمایا) آدمی اپنے دینار سے، اپنے درہم سے، اپنے کپڑے سے، اپنی گندم کے ایک صاع سے، اپنی کھجور کے ایک صاع سے، (حتیٰ کہ آپﷺ نے فرمایا) چاہے کھجور کے ایک ٹکڑے سے، صدقہ کرے.

مسلم 2351

قالَ ﷺ: 'الله سے ڈرو، اور ہر جان دیکھے کہ اُس نے کل کے لئے آگے کیا بھیجا ہے [الحشر، 59:18].' (پھر فرمایا) آدمی اپنے دینار سے، اپنے درہم سے، اپنے کپڑے سے، اپنی گندم کے ایک صاع سے، اپنی کھجور کے ایک صاع سے، (حتیٰ کہ آپﷺ نے فرمایا) چاہے کھجور کے ایک ٹکڑے سے، صدقہ کرے. مسلم 2351
account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

قالَ ﷺ:

جس کھیتی کو بارش یا چشمہ سیراب کرتا ہو، یا وہ کھیتی خود بخود سیراب ہو تو اس میں عشر (دسواں حصہ) ہے. اور جسے کنویں کے پانی سے سینچا جائے تو اس میں نصف عشر (بیسواں) حصہ ہے.

مشکوٰۃ 1797
(بخاری 1483؛ مسلم 2272؛ ترمذی 640؛ ماجہ 1817؛ ابوداؤد 1597؛ نسائی 2451؛ امام مالک 681)

قالَ ﷺ: جس کھیتی کو بارش یا چشمہ سیراب کرتا ہو، یا وہ کھیتی خود بخود سیراب ہو تو اس میں عشر (دسواں حصہ) ہے. اور جسے کنویں کے پانی سے سینچا جائے تو اس میں نصف عشر (بیسواں) حصہ ہے. مشکوٰۃ 1797 (بخاری 1483؛ مسلم 2272؛ ترمذی 640؛ ماجہ 1817؛ ابوداؤد 1597؛ نسائی 2451؛ امام مالک 681)
account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

قالَ ﷺ:

جنازہ جلدی لے جایا کرو، کیونکہ اگر وہ (میت) نیک صالح ہے تو تم اس کو بھلائی کی طرف نزدیک کر رہے ہو، اور اگر اس کے سوا ہے تو وہ ایک شر ہے جسے تم اپنی گردنوں سے اتارتے ہو.

بخاری 1315
(مسلم 2186، 2188؛ نسائی1911، 1912؛ ترمذی 1015؛ ابوداؤد 3181؛ ماجہ 1477؛ مشکوٰۃ 1646)

قالَ ﷺ: جنازہ جلدی لے جایا کرو، کیونکہ اگر وہ (میت) نیک صالح ہے تو تم اس کو بھلائی کی طرف نزدیک کر رہے ہو، اور اگر اس کے سوا ہے تو وہ ایک شر ہے جسے تم اپنی گردنوں سے اتارتے ہو. بخاری 1315 (مسلم 2186، 2188؛ نسائی1911، 1912؛ ترمذی 1015؛ ابوداؤد 3181؛ ماجہ 1477؛ مشکوٰۃ 1646)
account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

برکت کھانے کے بیچ میں نازل ہوتی ہے، اس لئے تم لوگ اس کے کناروں سے کھاؤ، بیچ سے مت کھاؤ.

ترمذی 1805
(ماجہ 3277؛ مسند احمد 7410؛ سنن دارمی 2090؛ المستدرک للحاكم 7118؛ مشکوٰۃ 4211)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

جب کوئی کھانا کھانے لگے تو پیالے کے اوپر (درمیان) سے نہ کھائے بلکہ نیچے (ایک جانب) سے کھائے. بلاشبہ برکت اس کے اوپر کی طرف سے اترتی ہے.

ابوداؤد 3772
(مسند احمد 7431؛ مشکوٰۃ 4211)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

دمچی (ریڑھ) کی ہڈی کے آخری سرے کے سوا، پورے ابن آدم (کے جسم) کو مٹی کھالے گی. اِسی سے انسان پیدا کیا گیا اور اِسی سے پھر اکھٹا کیا جائے گا.

مسلم 7415، 7416
(بخاری 4814، 4935؛ ابوداؤد 4743؛ نسائی 2079؛ ماجہ 4266؛ مشکوٰۃ 5521)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم ﷺ کسی کی عیادت کو تشریف لے جاتے تو مریض سے فرماتے:

لَا بَأْسَ طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ

'کوئی فکر کی بات نہیں، ان شاءالله یہ (مرض گناہوں سے) پاک کرنے والا ہے.'

بخاری 5656
(بخاری 5662، 7470، 3616)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

(1) تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لئے بہتر ہو،
(2) اور میں اپنے گھر والوں کے لئے سب سے بہتر ہوں.
(3) اور جب تمہارا کوئی ساتھی فوت ہو جائے تو اُسے چھوڑ دو (اُس کی برائیاں بیان نہ کرو).

ترمذی 3895
(مشکوٰۃ 3252؛ السلسلة الصحيحة 1954)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

(1) تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ بہتر ہو.
(2) اور جب تمہارا کوئی ساتھی فوت ہو جائے تو اُسے چھوڑ دو (یعنی اس کی برائی بیان نہ کرو).

سنن دارمی 2306

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

قالَ ﷺ:

اگر تم لوگ الله پر توکل (بھروسہ) کرو جیسا کہ اس پر توکل کرنے کا حق ہے، تو تمہیں اُسی طرح رزق ملے گا جیسا کہ پرندوں کو ملتا ہے، کہ صبح کو وہ بھوکے نکلتے ہیں اور شام کو آسودہ (پیٹ بھرے ہوئے) واپس آتے ہیں.

ترمذی 2344
(ماجہ 4164؛ السلسلة 1374؛ مسند احمد 9252؛ مشکوٰۃ 5299)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

جنت میں کچھ ایسے لوگوں کو داخل کیا جائے گا جن کے دل (نرمی، نزاکت اور الله پر توکل میں) پرندوں کے دلوں کی طرح ہوں گے.

مسلم 7162
(مسند احمد 13318؛ مشکوٰۃ 5625)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

قالَ ﷺ:

'تم مشرکین کے خلاف کرو، داڑھی چھوڑ دو اور مونچھیں کترواؤ.'

عبدالله بن عمر ؓ جب حج یا عمرہ کرتے تو اپنی داڑھی پکڑ لیتے اور (مٹھی) سے جو بال زیادہ ہوتے انہیں کتروا دیتے.

بخاری 5892
(مسلم 602؛ ابوداؤد 2357؛ مسند احمد 7913، 8191؛ السلسلة الصحيحة 414؛ مشکوٰۃ 4421)

قالَ ﷺ: 'تم مشرکین کے خلاف کرو، داڑھی چھوڑ دو اور مونچھیں کترواؤ.' عبدالله بن عمر ؓ جب حج یا عمرہ کرتے تو اپنی داڑھی پکڑ لیتے اور (مٹھی) سے جو بال زیادہ ہوتے انہیں کتروا دیتے. بخاری 5892 (مسلم 602؛ ابوداؤد 2357؛ مسند احمد 7913، 8191؛ السلسلة الصحيحة 414؛ مشکوٰۃ 4421)
account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

أَحْفُوا الشَّوَارِبَ وَأَعْفُوا اللِّحَى

مونچھیں اچھی طرح تراشو اور داڑھیاں بڑھاؤ.

مسلم 600
(مسلم 602، 601؛ بخاری 5893؛ ترمذی 2763؛ ابوداؤد 4199؛ نسائی 15، 5228، 5048، 5049؛ مسند احمد 7913، 8191، 8189؛ السلسلة 414؛ مشکوٰۃ 4421)

رسول الله ﷺ نے فرمایا: أَحْفُوا الشَّوَارِبَ وَأَعْفُوا اللِّحَى مونچھیں اچھی طرح تراشو اور داڑھیاں بڑھاؤ. مسلم 600 (مسلم 602، 601؛ بخاری 5893؛ ترمذی 2763؛ ابوداؤد 4199؛ نسائی 15، 5228، 5048، 5049؛ مسند احمد 7913، 8191، 8189؛ السلسلة 414؛ مشکوٰۃ 4421)
account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا:

'مونچھیں کترنا فطرت میں ہے.'

بخاری 5888

امام بخاری لکھتے ہیں: اور حضرت عمر ؓ (یا ابن عمر ؓ) اپنی مونچھیں کترتے رہتے حتیٰ کہ کھال کی سفیدی دیکھ لیتے، اور مونچھ اور داڑھی کے بیچ میں جو بال ہوتے اُنہیں بھی کتر دیتے.

حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا: 'مونچھیں کترنا فطرت میں ہے.' بخاری 5888 امام بخاری لکھتے ہیں: اور حضرت عمر ؓ (یا ابن عمر ؓ) اپنی مونچھیں کترتے رہتے حتیٰ کہ کھال کی سفیدی دیکھ لیتے، اور مونچھ اور داڑھی کے بیچ میں جو بال ہوتے اُنہیں بھی کتر دیتے.
account_circle