صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profileg
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ

@HadeesNabawi

جس نے رسولؐ کی اطاعت کی، اس نے دراصل الله کی اطاعت کی (النساء 4:80). بہترین کلام الله کی کتاب ہے اور بہترین طریقہ محمد ﷺ کا طریقہ ہے (بخاری 7277؛ مسلم 2005).

ID:1275449356489875466

calendar_today23-06-2020 15:23:33

7,3K Tweets

110,2K Followers

32 Following

Follow People
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

اپنے گھروں میں بھی کچھ نمازیں پڑھا کرو، اور انہیں بالکل قبریں نہ بنا لو (کہ جہاں نماز ہی نہ پڑھی جاتی ہو).

بخاری 1187
(بخاری 432؛ مسلم 1820؛ ترمذی 451؛ ابوداؤد 1043، 1048؛ نسائی 1599؛ مسند احمد 2040، 2043؛ مشکوٰۃ 714)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

'اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ. شیطان اس گھر سے بھاگتا ہے جس میں سورۃ بقرہ پڑھی جاتی ہے.'

(قبرستان بنانا: نماز پڑھنا، عبادت کرنا، تلاوت کرنا چھوڑ دینا).

مسلم 1824
(ترمذی 2877؛ مسند احمد 8484؛ مشکوٰۃ 2119)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

حضرت اُم سلمہ ؓ سے روایت ہے:

نبی ﷺ جب صبح (فجر) کی نماز سے سلام پھیرتے تو یہ دعا فرماتے:
اللَّهُمَّ إِنِّى أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَرِزْقًا طَيِّبًا، وَعَمَلاً مُتَقَبَّلاً
(اے الله! میں تجھ سے نفع بخش علم، حلال رزق اور مقبول عمل کا سوال کرتا ہوں).

ماجہ 925
(مشکوٰۃ 2498)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

سمرہ بن جندب ؓ بتاتے ہیں:

نبی ﷺ نماز (فجر) پڑھنے کے بعد (عموماً) ہماری طرف منہ کرکے بیٹھ جاتے اور پوچھتے کہ آج رات کسی نے کوئی خواب دیکھا ہو تو بیان کرو. اگر کسی نے کوئی خواب دیکھا ہوتا تو اسے وہ بیان کر دیتا اور آپﷺ اس کی تعبیر، الله کو جو منظور ہوتی، بیان فرماتے.

بخاری 1386

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

قالَ ﷺ:

'یقیناً سب سے بڑے گناہوں میں سے یہ ہےکہ کوئی شخص اپنے والدین پر لعنت بھیجے.'
پوچھا گیا: یا رسول الله! کوئی شخص اپنے ہی والدین پر کیسے لعنت بھیجےگا؟ فرمایا: 'وہ شخص دوسرے کے باپ کو برا بھلا کہے گا، تو دوسرا بھی اس کے باپ کو اور اس کی ماں کو برا بھلا کہے گا.'

بخاری 5973

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

قالَ ﷺ

آدمی کا اپنے والدین کو گالی دینا کبیرہ گناہوں میں سے ہے.
صحابہ نے کہا: الله کے رسول! کیا کوئی آدمی اپنے والدین کوگالی دیتاہے؟ فرمایا: ہاں! آدمی کسی کے باپ کوگالی دیتاہے تو وہ اسکے باپ کو گالی دیتاہے. جب یہ کسی کی ماں کو گالی دیتاہے تو وہ اسکی ماں کوگالی دیتاہے.

مسلم 263

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

تمہارا قیام ایک ایسے ملک میں ہے جہاں سودی معاملات بہت عام ہیں، اگر تمہارا کسی شخص پر کوئی حق ہو اور پھر وہ شخص تمہیں ایک تنکے یا جَو کے ایک دانے یا ایک گھاس کے برابر بھی ہدیہ (تحفہ) دے تو اسے قبول نہ کرنا، کیونکہ وہ بھی سود ہے.

بخاری 3814
(مشکوٰۃ 2833)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

'سود ادھار میں ہے.'
اور ایک دوسری روایت میں ہے: '(مختلف چیزوں کے تبادلے میں) جو نقد بنقد (دست بدست) ہو، اس میں سود نہیں.'

مشکوٰۃ 2824
(بخاری 2178، 2179؛ مسلم 4071، 4088 - 4091؛ نسائی 4584، 4585)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

تم راتوں میں سے صرف شبِ جمعہ کو قیام کے لئے خاص کرو، نہ دنوں میں سے جمعہ کے دن کو روزہ کے لئے خاص کرو، الاّ یہ کہ وہ (جمعہ کا دن) تم میں سے کسی کے روزہ رکھنے کے ایام میں آجائے.

مشکوٰۃ المصابيح 2052
(مسلم 2684؛ السلسلة الصحيحة 767؛ مسند احمد 2700)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

تم میں سے کوئی صرف جمعہ کے دن روزہ نہ رکھے، الاّ یہ کہ وہ اس سے پہلے یا اس کے بعد (کے دن کا بھی) روزہ رکھے.

مشکوٰۃ المصابيح 2051
(بخاری 1985؛ مسلم 2683؛ ابوداؤد 2420؛ ترمذی 743؛ ماجہ 1723؛ السلسلة الصحيحة 2280؛ مسند احمد 3875)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

قالَ ﷺ:

جو عورت اپنے ولی کی اجازت کے بغیر اپنا نکاح کرلے تو اسکا نکاح باطل ہے، اسکا نکاح باطل ہے، اسکا نکاح باطل (کالعدم) ہے. اگر اس (مرد) نے اس سے جماع کیا ہے تو وہ مہر کی حقدار ہے، کیونکہ اس نے اس سے مباشرت کی ہے.

مشکوٰۃ 3131
(ابوداؤد 2083؛ ماجہ 1879؛ ترمذی 1102؛ احمد 6877)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

قالَ ﷺ:

'کسی کنواری لڑکی کا نکاح اُس وقت تک نہ کیا جائے جب تک اس کی اجازت نہ لے لی جائے، اور کسی بیوہ کا نکاح اس وقت تک نہ کیا جائے جب تک اس کا حکم نہ معلوم کرلیا جائے.'
پوچھا گیا: کنواری کی اجازت کی کیا صورت ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: 'اس کی خاموشی اجازت ہے.'

بخاری 6968
(مسلم 3473)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں:

میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ آیا، آپ ﷺ نے وہاں ایک آدمی کو 'قل هو الله أحد الله الصمد' (سورۃ اخلاص) پڑھتے ہوئے سنا، تو رسول الله ﷺ نے فرمایا: 'واجب ہوگئی.' میں نے کہا: کیا چیز واجب ہوگئی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: 'جنت.'

ترمذی 2897
(نسائی 995؛ مشکوٰۃ 2160)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

جو بھی مسلمان وضو کرتا ہے اور وہ اچھی طرح وضو کرتا ہے، پھر کھڑے ہو کر پوری یکسوئی اور توجہ کے ساتھ دو رکعت نماز پڑھتا ہے، تو اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے.

مسلم 553
(ابوداؤد 906، 169؛ نسائی 151؛ مسند احمد 599؛ مشکوٰۃ 288)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

سود كے بَہتر (72) درجےہیں، اس كا سب سے كم ترین درجہ آدمی كا اپنی ماں سے زنا كرنے كے برابر ہے، اور اس كا سب سے بڑا درجہ كسی مسلمان كی عزت خراب كرنا ہے.

السلسلة الصحيحة 1250

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

الرِّبَا سَبْعُونَ حُوبًا أَيْسَرُهَا أَنْ يَنْكِحَ الرَّجُلُ أُمَّهُ

سود کے ستر (70) گناہ ہیں، جن میں سب سے ہلکا گناہ اس قدر (بڑا) ہے جیسے کوئی شخص اپنی ماں سے نکاح کرے.

ماجہ 2274
(المستدرک للحاكم 2259)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

کبائر (کبیرہ گناہ) یہ ہیں:
(1) الله کے ساتھ شرک کرنا، اور
(2) والدین کی نافرمانی کرنا، اور
(3) کس نفس کو (ناحق) قتل کرنا، اور
(4) قصداً جھوٹی قسم کھانا.

بخاری 6675
(ترمذی 3021؛ نسائی 4016، 4872؛ مشکوٰۃ 50)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

قالَ ﷺ:

مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ مَصْبُورَةٍ كَاذِبًا، فَلْيَتَبَوَّأْ بِوَجْهِهِ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ

جس نے جھوٹی قسم کھائی، تو اسے چاہیئے کہ اپنے چہرے کا مقام جہنم کی آگ میں بنا لے.

ابوداؤد 3242
(السلسلة الصحيحة 1686؛ مسند احمد 5325؛ المستدرک للحاكم 7802)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

الله کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ چار کلمات ہیں:
(1) سُبْحَانَ اللَّهِ،
(2) وَالْحَمْدُ لِلَّهِ،
(3) وَلاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ،
(4) وَاللَّهُ أَكْبَرُ
تم اِن میں سے جس کو چاہو پہلے کہو، کوئی (حرج یا) نقصان نہ ہوگا.

مسلم 5601
(ماجہ 3811؛ مشکوٰۃ 2294)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

یہ بات کہ میں کہوں: 'سُبْحَانَ اللَّهِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَاللَّهُ أَكْبَر'، مجھے (کائنات کی) اُن تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے.

مسلم 6847
(ترمذی 3597؛ مشکوٰۃ 2295)

account_circle