صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profileg
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ

@HadeesNabawi

جس نے رسولؐ کی اطاعت کی، اس نے دراصل الله کی اطاعت کی (النساء 4:80). بہترین کلام الله کی کتاب ہے اور بہترین طریقہ محمد ﷺ کا طریقہ ہے (بخاری 7277؛ مسلم 2005).

ID:1275449356489875466

calendar_today23-06-2020 15:23:33

7,6K Tweets

115,0K Followers

32 Following

صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

قالَ ﷺ:

جس نے 'سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ' دن میں سو (100) مرتبہ پڑھا، اُس کے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں، خواہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں.

(ترجمہ: پاک ہے الله اور اُسی کی تعریف ہے.)

بخاری 6405
(مسلم 6842؛ ماجہ 3812؛ ترمذی 3466؛ مشکوٰۃ 2296؛ مسند احمد 5456)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

قالَ ﷺ:

اے عبدالرحمٰن بن سمرہ! حکومت کے طالب نہ بننا کیونکہ اگر تمہیں مانگنے کے بعد حکومت ملی تو تم اس کے حوالے کر دیئے جاؤگے، اور وہ تمہیں بلا مانگے ملی تو اس میں تمہاری مدد کی جائےگی.

بخاری 7146، 7147، 6622
(مسلم 4715، 4281؛ ابوداؤد 2929؛ نسائی 5386؛ ترمذی 1529؛ مشکوٰۃ 3680)

قالَ ﷺ: اے عبدالرحمٰن بن سمرہ! حکومت کے طالب نہ بننا کیونکہ اگر تمہیں مانگنے کے بعد حکومت ملی تو تم اس کے حوالے کر دیئے جاؤگے، اور وہ تمہیں بلا مانگے ملی تو اس میں تمہاری مدد کی جائےگی. بخاری 7146، 7147، 6622 (مسلم 4715، 4281؛ ابوداؤد 2929؛ نسائی 5386؛ ترمذی 1529؛ مشکوٰۃ 3680)
account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

قالَ ﷺ:

میت کے پیچھے تین چیزیں ہوتی ہیں، ان میں سے دو لوٹ آتی ہیں اور ایک ساتھ رہ جاتی ہے. اس کے گھر والے، اس کا مال، اور اس کا عمل اس کے پیچھے ہوتے ہیں. گھر والے اور مال لوٹ آتے ہیں، اور اس کا عمل ساتھ رہ جاتا ہے.

مسلم 7424
(بخاری 6514؛ ترمذی 2379؛ نسائی 1939؛ مشکوٰۃ 5167)

قالَ ﷺ: میت کے پیچھے تین چیزیں ہوتی ہیں، ان میں سے دو لوٹ آتی ہیں اور ایک ساتھ رہ جاتی ہے. اس کے گھر والے، اس کا مال، اور اس کا عمل اس کے پیچھے ہوتے ہیں. گھر والے اور مال لوٹ آتے ہیں، اور اس کا عمل ساتھ رہ جاتا ہے. مسلم 7424 (بخاری 6514؛ ترمذی 2379؛ نسائی 1939؛ مشکوٰۃ 5167)
account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

قالَ ﷺ:

إنما الاعمال بالنيات، وإنما لكل امرئ ما نوى

بیشک اعمال کا دارومدار نیتون پر ہے، اور بیشک ہر انسان کے لئے وہی ہے جس کی اس نے نیت کی.

بخاری 1
(بخاری 6953، 54، 2529، 6689؛ مسلم 4927؛ ابوداؤد 2201؛ ترمذی 1647؛ نسائی 75، 3825، 3467؛ ماجہ 4227؛ مسند احمد 633؛ مشکوٰۃ 1)

قالَ ﷺ: إنما الاعمال بالنيات، وإنما لكل امرئ ما نوى بیشک اعمال کا دارومدار نیتون پر ہے، اور بیشک ہر انسان کے لئے وہی ہے جس کی اس نے نیت کی. بخاری 1 (بخاری 6953، 54، 2529، 6689؛ مسلم 4927؛ ابوداؤد 2201؛ ترمذی 1647؛ نسائی 75، 3825، 3467؛ ماجہ 4227؛ مسند احمد 633؛ مشکوٰۃ 1)
account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

قالَ النبی ﷺ:

سب سے بڑا بہتان اور سخت جھوٹ یہ ہے کہ:
(1) آدمی اپنے باپ کے سوا کسی اور کو اپنا باپ کہے، یا
(2) جو چیز اُس نے خواب میں نہیں دیکھی اس کے دیکھنے کا دعویٰ کرے، یا
(3) رسول الله ﷺ کی طرف ایسی حدیث منسوب کرے جو آپ ﷺ نے نہ فرمائی ہو.

بخاری 3509
(مسند احمد 9972)

قالَ النبی ﷺ: سب سے بڑا بہتان اور سخت جھوٹ یہ ہے کہ: (1) آدمی اپنے باپ کے سوا کسی اور کو اپنا باپ کہے، یا (2) جو چیز اُس نے خواب میں نہیں دیکھی اس کے دیکھنے کا دعویٰ کرے، یا (3) رسول الله ﷺ کی طرف ایسی حدیث منسوب کرے جو آپ ﷺ نے نہ فرمائی ہو. بخاری 3509 (مسند احمد 9972)
account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

قالَ النبی ﷺ:

نذر (منت) نہ مانا کرو، نذر تقدیر کے معاملے میں کوئی فائدہ نہیں دیتی، اس کے ذریعے سے تو بخیل سے (مال) نکلوایا جاتا ہے.

مسلم 4241
(مسلم 4242، 4243؛ بخاری 6609، 6694؛ ترمذی 1538؛ ابوداؤد 3288؛ نسائی 3835، 3836؛ ماجہ 2123؛ مسند احمد 5387؛ دارمی 2385؛ مشکوٰۃ 3426)

قالَ النبی ﷺ: نذر (منت) نہ مانا کرو، نذر تقدیر کے معاملے میں کوئی فائدہ نہیں دیتی، اس کے ذریعے سے تو بخیل سے (مال) نکلوایا جاتا ہے. مسلم 4241 (مسلم 4242، 4243؛ بخاری 6609، 6694؛ ترمذی 1538؛ ابوداؤد 3288؛ نسائی 3835، 3836؛ ماجہ 2123؛ مسند احمد 5387؛ دارمی 2385؛ مشکوٰۃ 3426)
account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

مؤمن مؤمن کا آئینہ ہے، اور مؤمن مؤمن کا بھائی ہے. وہ اس کو نقصان سے بچاتا ہے، اور اس کی غیر موجودگی میں اس کی (جان، مال، عزت کی) حفاظت کرتا ہے.

ابوداؤد 4918
(الادب المفرد للبخاری 239؛ السلسلة الصحيحة 1116)

رسول الله ﷺ نے فرمایا: مؤمن مؤمن کا آئینہ ہے، اور مؤمن مؤمن کا بھائی ہے. وہ اس کو نقصان سے بچاتا ہے، اور اس کی غیر موجودگی میں اس کی (جان، مال، عزت کی) حفاظت کرتا ہے. ابوداؤد 4918 (الادب المفرد للبخاری 239؛ السلسلة الصحيحة 1116)
account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

معاویہ بن ابی حکم ؓ بیان کرتے ہیں:

میرے ماں باپ آپ ﷺ پر قربان! میں نے آپ ﷺ سے پہلے اور آپ کے بعد آپ ﷺ سے بہتر کوئی معلم (استاد، تعلیم دینے والا) نہیں دیکھا! الله کی قسم! نہ تو آپ ﷺ نے مجھے ڈانٹا، نہ مجھے مارا، اور نہ مجھے برا بھلا کہا.

مسلم 1199
(ابوداؤد 930؛ مشکوٰۃ 978)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

الله نے مجھے سختی کرنے والا اور (لوگوں کو) مشکلات میں ڈالنے والا بنا کر نہیں بھیجا، بلکہ الله نے مجھے آسانی پیدا کرنے والا معلم (استاد، تعلیم دینے والا) بنا کر بھیجا ہے.

مسلم 3690
(مسند احمد 8708؛ السلسلة الصحيحة 2014؛ مشکوٰۃ 3249)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

قالَ النبی ﷺ:

عنقریب لوگوں پر دھوکے سے بھرپور سال آئیں گے. جس میں:
1) جھوٹے کو سچا اور سچے کو جھوٹا قرار دیا جائے گا،
2) خائن (بد دیانت) کو امانت دار اور امانت دار کو خائن قرار دیا جائے گا،
3) اور اُس زمانہ میں رُوَيْبِضَة (حقیر، کمینہ شخص عوامی معاملات میں) بولے گا.

ماجہ 4036

قالَ النبی ﷺ: عنقریب لوگوں پر دھوکے سے بھرپور سال آئیں گے. جس میں: 1) جھوٹے کو سچا اور سچے کو جھوٹا قرار دیا جائے گا، 2) خائن (بد دیانت) کو امانت دار اور امانت دار کو خائن قرار دیا جائے گا، 3) اور اُس زمانہ میں رُوَيْبِضَة (حقیر، کمینہ شخص عوامی معاملات میں) بولے گا. ماجہ 4036
account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

اے الله! بے شمار درُود و سلام، رحمتیں و برکتیں اُس آخری رسول پر کہ جس پہ تو نے اپنے دین، ہدایت اور نبوت کی تکمیل فرمائی، جس نے ہمیں اندھیروں سے نکال کر صراط مستقیم کی ہدایت عطا کی.

اللهم صل على محمد وعلى آل محمد
(نسائی 1293)
السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته
(بخاری 6230)

اے الله! بے شمار درُود و سلام، رحمتیں و برکتیں اُس آخری رسول پر کہ جس پہ تو نے اپنے دین، ہدایت اور نبوت کی تکمیل فرمائی، جس نے ہمیں اندھیروں سے نکال کر صراط مستقیم کی ہدایت عطا کی. اللهم صل على محمد وعلى آل محمد (نسائی 1293) السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته (بخاری 6230)
account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

مَنْ بَطَّأَ بِهِ عَمَلُهُ ، لَمْ يُسْرِعْ بِهِ نَسَبُهُ

جسے اس کا عمل پیچھے کر دے، تو اس کا نسب اسے آگے نہیں بڑھا سکے گا.

مسلم 6853
(مشکوٰۃ 204؛ ترمذی 2945؛ ابوداؤد 3643؛ ماجہ 225؛ مسند احمد 5405، 8350، 9111؛ سنن دارمی 368، 356، 357)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

نبیﷺ نے خطبہ الوداع میں فرمایا:

لوگو! تمہارا رب بھی ایک ہے اور تمہارا باپ (آدمؑ) بھی ایک ہے. خبردار! کسی عربی کو عجمی پر اور کسی عجمی کو عربی پر فضیلت نہیں، اور نہ کسی گورے کو کالے پر اور نہ کسی کالے کو گورے پر فضیلت ہے، مگر 'تقویٰ' کے ساتھ.

مسند احمد 4568، 9732
(السلسلة 1164)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

اگر صرف دعاؤں اور معاشی بائیکاٹ ہی سے مسئلے حل ہو جایا کرتے تو خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ 'تلوار' نہ اٹھاتے...

اگر صرف دعاؤں اور معاشی بائیکاٹ ہی سے مسئلے حل ہو جایا کرتے تو خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ 'تلوار' نہ اٹھاتے...
account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

لَا خَيْرَ فِيمَنْ لَا يُضِيفُ

اس شخص میں کوئی بھلائی نہیں جو مہمان نوازی نہیں کرتا.

السلسلة الصحيحة 193
(مسند احمد 9087)

account_circle
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ(@HadeesNabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

لَا يَتَكَلَّفَنَّ أَحَدٌ لِضَيْفِهِ مَا لَا يَقْدِرُ عَلَيْهِ

کوئی شخص اپنی طاقت سے زیادہ مہمان کے لئے تکلف نہ کرے.

السلسلة الصحيحة 451
(المستدرک للحاكم 7147)

account_circle