tinko ki amma (@you_zee_me) 's Twitter Profile
tinko ki amma

@you_zee_me

beware !!!
raw emotions here !!!

ID: 2317396039

calendar_today29-01-2014 16:05:02

102,102K Tweet

1,1K Followers

615 Following

tinko ki amma (@you_zee_me) 's Twitter Profile Photo

بہت سلو ، اداس ، تھکی تھکی سی صبح ۔ ۔ ۔ پژمردہ ، آہستہ آہستہ سانس لیتی، رک رک کر چلتی ہوئی ۔ ۔۔ دل کیوں چاہ رہا ہے رونے کو ؟؟؟

tinko ki amma (@you_zee_me) 's Twitter Profile Photo

شاید مجھے اپنی ڈی پی میں لگا حمام جتنا کپ چائے کا چاہئے ۔ ۔۔ یا سیدھی ڈرپ ہی لگوا لوں ؟

tinko ki amma (@you_zee_me) 's Twitter Profile Photo

سچی ! دل کرتا ہے بوگنویلا کی بیل کے نیچے سوئے سفید بلے کی طرح دنیا و مافیہا سے بے خبر لمبی تان کر سو جاؤں ۔۔۔ کوئی شور شرابا ، ہنگامہ نہ جگا پائے۔ سب تھکاوٹ دور کر کے اٹھوں تو ایک شاندار چائے کا بڑا مگ مہارانی کی خدمت میں حاضر کیا جائے ۔ ۔۔

tinko ki amma (@you_zee_me) 's Twitter Profile Photo

انتظار تھکا دیتا ہے کسی کے آنے کا کسی کے جانے کا کچھ ہونے،نا ہونے،انہونے کا کسی کی یاد کو یادداشت میں بدلنے کا دعا کی توفیق و مقبولیت کا لوٹ آنے کا نہ جانے کا کسی کے ہو جانے کا کسی سے مل نہ پانے کا اور مل کر بچھڑ جانے کا تھکا دیتا ہے شل ، مضمحل کر دیتا ہے نا ختم ہونے والا انتظار

tinko ki amma (@you_zee_me) 's Twitter Profile Photo

سارے فلسفے ایک طرف ۔ ۔۔ مددگار خاتون کا انتظار ایک طرف " آ جا تینوں اکھیاں اڈیکدیاں خالہ تینوں اکھیاں اڈیکدیاں !"

tinko ki amma (@you_zee_me) 's Twitter Profile Photo

شام سے پہلے آنا دھوپ ساری ڈھل گئی ہو پھول سارے کھل چکے ہوں موسم سارے لے آنا ~~ کتنے ٹھنڈے، میٹھے گانے ہوتے تھے۔

tinko ki amma (@you_zee_me) 's Twitter Profile Photo

یہ وزیر بھی ہمارے جیسے ہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھاشن، اصل میں نہلے۔ لیکن یہ تنخواہ دار اور ہم بے تنخواہے کیوں ہیں ؟

tinko ki amma (@you_zee_me) 's Twitter Profile Photo

مطلب ہمیں ایسے بتاتے ہیں کہ گمان ہونے لگتا ہے کہ ہم کچھ کر سکتے ہیں۔ ہم کچھ کر سکتے ہوتے تو نری ٹویٹیں نا کر رہے ہوتے۔

tinko ki amma (@you_zee_me) 's Twitter Profile Photo

صاف پانی، نکاسی آب کے مسائل ، گیس کی عدم فراہمی ، امن و امان کی صورتحال ، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور درجنوں چھوٹے بڑے مسئلے ہیں میڈم سی ایم ! دن رات لوگ پیٹتے ہیں لیکن آپ بس درباریوں کی واہ واہ اور خوشامد سے سمجھتی ہیں سب اچھا ہے۔ ٹرانسپورٹ کے علاوہ بھی توجہ طلب مسائل ہیں میم