اِس حُسن کو تو , ھاتھ بنا ھی نہیں سکتے
یہ حُسن تو معمار کے ، اندر سے بنا ھے
یہ صُبحِ اَزل رنگ ، کہ چاندی سے سَجی ھے
یہ ماہِ ابد گیر ٫ کہ مَرمَر سے بنا ھے
"سعود عثمانی"
وہ جذبوں کی تجارت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا
اسے ہنسنے کی عادت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا
مجھے اس نے کہا کہ آو نئی دنیا بساتے ہیں
اسے سوجھی شرارت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا
دوسرا یہ ہے کہ مرجائیں تو بس جاں چھوٹے
پہلا حل یہ تھا میں اس شخص کے نزدیک ہوتا
ہمت و حوصلہ کہنے کی فقط باتیں ہیں
'ٹھیک ہو جائے گا' کہنے سے نہیں ٹھیک ہوتا🖤🍂
تلخيوں میں ڈھل نہ جاٸیں وصل کی اکتاہٹیں
تھک گئے ھو تو چلو پھر سے جدا ھو کر ملیں
پہلی پہلی قربتوں کی پھر اٹھاٸیں لذتیں
آشنا آ.......ذرا پھر ,نا آشنا..... ھو کر ملیں