VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profileg
VOA Urdu

@voaurdu

یہ وائس آف امریکہ اردو کا آفیشل اکاؤنٹ ہے۔ وی او اے کی موبائل ایپ IOS ڈیوائسز کے علاوہ اینڈرائیڈ فونزاور ٹیبلٹس کے لیے بھی دستیاب ہے

ID:45931483

linkhttps://www.urduvoa.com/ calendar_today09-06-2009 20:13:17

128,0K Tweets

383,0K Followers

704 Following

Follow People
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے منگل کو خبردار کیا ہےکہ اگر مغربی ممالک نے یوکرین کو روس پر حملہ کرنے کے لیے اپنے ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دی تو اس کے'سنگین نتائج' ہوں گے۔ bit.ly/3yO8c0c

account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

آسٹریلیا میں ساحل سمندر پرکرکٹ کھیلنا معمول کی بات ہے لیکن نہیں ہوتا کہ قومی ٹیم کے بہترین کھلاڑی ساحلی ریت پراپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم ہی نظر آتے ہیں۔ مچل مارش، ایشٹن آگر،نیتھن ایلس، ایڈم زمپا آنے والے ورلڈ کپ سے پہلے ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے جزائر میں موجود ہیں۔

account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

حماس کے زیرانتظام غزہ کی پٹی میں سول ڈیفینس کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ منگل کو رفح کے مغرب میں بے گھروں کے ایک کیمپ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ اسی طرح کے اس حملے کے چند دن بعد ہوا ہے جس نے عالمی غم و غصے کو جنم دیا تھا۔ bit.ly/3VgpbBl

account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے کارکنوں نے اُنہیں پارٹی صدارت سے ہٹانے کا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے۔

bit.ly/4aB7UHn

account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

بحر الکاہل میں واقع ملک پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد مقامی سطح پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مٹی تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے بھاری مشینری اب تک نہیں پہنچ سکی ہے جس کے باعث ہاتھوں سے کھدائی کی جارہی ہے۔

account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

پاکستان اپنا ایک جدید مواصلاتی سیٹیلائٹ 30 مئی کو خلا میں بھیج رہا ہے۔ یہ سیٹیلائٹ کیا کام کرے گا اور پاکستان اس سے کیا حاصل کرنا چاہتا ہے؟ جانیے علی فرقان کی اس رپورٹ میں۔

account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

اسپین اور آئر لینڈ یورپ کے سیاسی طور پر زیادہ اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک ہیں جنہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے۔ قبل ازیں یورپی یونین میں شامل سوئیڈن، پولینڈ، قبرص، ہنگری، چیک ری پبلک، رومانیہ، بلغاریہ اور سلواکیہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔ bit.ly/3VgZrVg

account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

اگر آپ گزشتہ ہفتوں کی قیمتیں جاننا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کیجیے: fbook.cc/4nps

account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

پاکستان میں رواں ہفتے بنیادی اشیائے ضروریہ کی چیزوں میں کچھ حد تک استحکام دیکھا گیا۔ اس ہفتے آٹا، چکن، چینی، انڈوں اور چنے کی دال کی قیمت کیا رہی؟ جانیے وائس آف امریکہ کے سلسلے 'آٹے دال کا بھاؤ' میں۔ آپ کے علاقے میں ان اشیا کی کیا قیمتیں ہیں؟ کمنٹس میں بتائیے۔

سپریم کورٹ نے فروری 2021 میں نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لیے نااہل قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ کوئی بھی نااہل شخص پارٹی سربراہ نہیں بن سکتا۔ اس سے قبل جولائی 2017 میں سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیرِ اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا۔

account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے منگل کی دوپہر ایک بجے تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا وقت مقرر تھا۔ تاہم مقررہ وقت نواز شریف کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے منگل کی دوپہر ایک بجے تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا وقت مقرر تھا۔ تاہم مقررہ وقت نواز شریف کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ #PMLN
account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک اور اجلاس منگل کو ہو رہا ہے جس میں اسرائیل کے رفح پر تازہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال پر بحث ہو گی۔ urduvoa.com/a/un-security-…

account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

بھارت میں عام انتخابات کا ساتواں اور آخری مرحلہ یکم جون کو ہو گا لیکن اس سے قبل نئی دہلی کے تجزیہ کار انتخابات کے ممکنہ نتائج اور حکومت سازی کے سلسلے میں قیاس آرائیوں میں مصروف ہیں۔

urduvoa.com/a/indian-elect…

account_circle