درویش بک بینک (@tariq772c) 's Twitter Profile
درویش بک بینک

@tariq772c

Exchange or Donate Books

ID: 1416070550380859394

calendar_today16-07-2021 16:21:53

14,14K Tweet

9,9K Followers

9,9K Following

درویش بک بینک (@tariq772c) 's Twitter Profile Photo

دید کی جھولی کہیں خالی نہ رہ جائے عدیم ہم نے آنکھوں میں تیرے جانے کا منظر رکھ لیا

درویش بک بینک (@tariq772c) 's Twitter Profile Photo

تِرے خیال کے پہلو سے اُٹھ کے جب دیکھا مہک رھا تھا زمانے میں کُو بہ کُو تِیرا غم ندی پہ چاند کا پَرتَو تِرا نِشانِ قَدم خطِ سَحَر پہ اندھیروں کا رقص تُو تِیرا غم

درویش بک بینک (@tariq772c) 's Twitter Profile Photo

وہ سلیقے سے ھوۓ ہم سے گریزاں ورنہ لوگ تو صاف محبت میں مکرتے دیکھے وقت ھوتا ھے ہر ایک زخم کا مرہم محسن پھر بھی کچھ زخم تھے ایسے جو نہ بھرتے دیکھے

درویش بک بینک (@tariq772c) 's Twitter Profile Photo

رات جب جمع تھے دکھ دل میں زمانے بھر کے آنکھ جھپکا کے غمِ یار نے خلوت چاھی .....!!!

رات جب جمع تھے دکھ دل میں زمانے بھر کے 
آنکھ جھپکا کے غمِ یار نے خلوت چاھی .....!!!
درویش بک بینک (@tariq772c) 's Twitter Profile Photo

کسے سنائیں سفر ھے کیسا ؟ کسے بتائیں تھکن کی جھولی میں کیا پڑا ھے ؟ کسے بتائیں ہماری آنکھوں میں کیا رکا ھے جو دل کے اندر ٹپک رھا ھے بدن کے گنبد میں گونجتا ھے ہمیں تو یہ بھی خبر نہیں ھے ہماری گٹھڑی میں کیا بندھا ھے جسے اٹھاۓ ہماری عمریں گزر گئی ھیں

کسے سنائیں سفر ھے کیسا ؟
کسے بتائیں 
تھکن کی جھولی میں کیا پڑا ھے ؟
کسے بتائیں 
ہماری آنکھوں میں کیا رکا ھے
جو دل کے اندر ٹپک رھا ھے 
بدن کے گنبد میں گونجتا ھے 
ہمیں تو یہ بھی خبر نہیں ھے 
ہماری گٹھڑی میں کیا بندھا ھے 
جسے اٹھاۓ 
ہماری عمریں گزر گئی ھیں
درویش بک بینک (@tariq772c) 's Twitter Profile Photo

راحتِ دل, متاعِ جاں ھے تُو اے غمِ دوست جاوداں ھے تُو لمحہ بھر مل کے روٹھنے والے زندگی بھر کی داستاں ھے تُو

درویش بک بینک (@tariq772c) 's Twitter Profile Photo

نظر کی دھوپ میں ساۓ گھلے ھیں شب کی طرح میں کب اداس نہیں تھا مگر نہ اب کی طرح تجھے تو میں نے بڑی آرزو سے چاھا تھا یہ کیا کہ چھوڑ چلا تُو بھی اور سب کی طرح

درویش بک بینک (@tariq772c) 's Twitter Profile Photo

آنکھوں کے چراغوں میں اجالے نہ رھیں گے آ جاؤ کہ پھر دیکھتے والے نہ رھیں گے جا شوق سے لیکن پلٹ آنے کے لئے جا ہم دیر تلک خود کو سنبھالے نہ رھیں گے

آنکھوں کے چراغوں میں اجالے نہ رھیں گے  
آ جاؤ کہ پھر دیکھتے والے نہ رھیں گے   
جا شوق سے لیکن پلٹ آنے کے لئے جا   
ہم دیر تلک خود کو سنبھالے نہ رھیں گے
درویش بک بینک (@tariq772c) 's Twitter Profile Photo

کسی ترنگ کسی سر خوشی میں رھتا تھا یہ کل کی بات ھے دل زندگی میں رھتا تھا بس ایک شام بڑی خامشی سے ٹوٹ گیا ہمیں جو مان تیری دوستی میں رھتا تھا

کسی ترنگ کسی سر خوشی میں رھتا تھا 
یہ کل کی بات ھے دل زندگی میں رھتا تھا 
بس ایک شام بڑی خامشی سے ٹوٹ گیا 
ہمیں جو مان تیری دوستی میں رھتا تھا
درویش بک بینک (@tariq772c) 's Twitter Profile Photo

تیری آواز میسر جو نہیں ہفتوں سے میرے کانوں پہ بڑا قحط پڑا ھے جاناں دل کے کمرے کو سہولت تھی تیرے ھونے سے تُو نہیں تو سبھی تہس نہس پڑا ھے جاناں

تیری آواز میسر جو نہیں ہفتوں سے
میرے کانوں پہ بڑا قحط پڑا ھے جاناں 
دل کے کمرے کو سہولت تھی تیرے ھونے سے 
تُو نہیں تو سبھی تہس نہس پڑا ھے جاناں
درویش بک بینک (@tariq772c) 's Twitter Profile Photo

جانے کس سمت سے آتی ھے اچانک تیری یاد اور پھر کچھ بھی سمٹنے میں نہیں آتا ھے خود کو مصروف کیے رکھنے کی کوشش کرنا کیا تیری یاد کے زمرے میں نہیں آتا ھے

درویش بک بینک (@tariq772c) 's Twitter Profile Photo

میں اُس کو دیکھتا رہتا ھوں رات ڈھلنے تک جو چاندنی تیری گلیوں سے ھو کے آتی ھے

میں اُس کو دیکھتا رہتا ھوں رات ڈھلنے تک
جو چاندنی تیری گلیوں سے ھو کے آتی ھے
درویش بک بینک (@tariq772c) 's Twitter Profile Photo

تُمھارے دل سے نِکل جاؤں پر کدھر جاؤں؟ بدن سے رُوح نِکل کر بھٹک نہیں جاتی؟ مُجھے تو چھوڑ دیا سب نے ایک ایک کر کے تو زندگی میرے ہمراہ ، تھک نہیں جاتی؟

تُمھارے دل سے نِکل جاؤں پر کدھر جاؤں؟
بدن سے رُوح نِکل کر بھٹک نہیں جاتی؟
مُجھے تو چھوڑ دیا سب نے ایک ایک کر کے
تو زندگی میرے ہمراہ ، تھک نہیں جاتی؟
درویش بک بینک (@tariq772c) 's Twitter Profile Photo

روح میں جذب کبھی خوں میں رواں ھوتا ھے وہ بچھڑ کے بھی جدا مجھ سے کہاں ھوتا ھے