☘️علی☘️ (@syedalirezvi2) 's Twitter Profile
☘️علی☘️

@syedalirezvi2

آئین جواں مرداں حق گوئ و بیباکی، اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی۔ فالو مت کیجئے، آپکو مایوسی ہوگی!

ID: 1655031811972448258

calendar_today07-05-2023 02:09:12

20,20K Tweet

3,3K Followers

627 Following

☘️علی☘️ (@syedalirezvi2) 's Twitter Profile Photo

پڑھی نماز جنازہ ہماری غیروں نے مرے تھے جن کے لیئے وہ رہے وضو کرتے خواجہ حیدر علی آتشؔ۔

☘️علی☘️ (@syedalirezvi2) 's Twitter Profile Photo

بالکل ایسا ہی ہے۔ آدمی جن کے لیئے اپنی پوری زندگی کھپا دیتا ہے، جن کی خاطر مرنا تک گوارا کرتاہے، آخر میں وہی اسے فراموش کر دیتے ہیں۔ اور زمانے کی یہ بے ثباتی کوئی نئی چیز تھوڑی ہے، آج سے سو برس پہلے بھی یہی معاملہ تھا، تبھی تو آتش کو یہ شعر کہنا پڑا۔

☘️علی☘️ (@syedalirezvi2) 's Twitter Profile Photo

امریکی طنز مزاح نگار مارک ٹوین لکھتے ہیں کہ جس قدر میں لوگوں کو جانتا جاتا ہوں، اس قدر مجھے اپنا کتا عزیز ہوتا جاتا ہے۔ یہ مبنی بر حقیقت کلام ہے، جتنا لوگوں کو سنو اور جانو، اتنی ہی ان سے بیزاری بڑھتی جاتی ہے۔ سو حل یہ کہ سیاسی گفتگو سننے اور کرنے کو تین طلاقیں دے دی جائیں۔

☘️علی☘️ (@syedalirezvi2) 's Twitter Profile Photo

ہم و بد بخت لوگ ہیں جو ببول کے درخت لگاتے ہیں اور توقع انار کے پھل کی کرتے ہیں، فصل جَو کی بوتے ہیں اور انتظار گندم کے کاٹنے کا کرتے ہیں۔

☘️علی☘️ (@syedalirezvi2) 's Twitter Profile Photo

شاہ عبدالعزیز محدثِ دہلوی سے پوچھا گیا کہ طوائف (زانیہ) کا جنازہ پڑھنا چاہئیے ؟ فرمایا جو مرد انکے پاس برے کام کے لیے جاتے ہیں کیا تم اُنکے جنازے پڑھتے ہو؟ سائل نے کہا جی ہاں۔ سن کے شاہ صاحب فرمایا اگر انکے جنازے پڑھ لیتے تو اِن عورتوں نے کیا قصور کیا ہے؟ انکے بھی پڑھ لیا کرو۔

☘️علی☘️ (@syedalirezvi2) 's Twitter Profile Photo

ناخن اور بال “تراشے” یا “ترشواۓ” جاتے ہیں، کاٹے یا کٹواۓ نہیں جاتے۔ ان احباب کے لیئے جو اپنی اردو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔

☘️علی☘️ (@syedalirezvi2) 's Twitter Profile Photo

دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے تو نہیں ہوتا تو ہر شے میں کمی رہتی ہے اب کے جانے کا نہیں موسم گر یہ شائد مسکرائیں بھی تو آنکھوں میں نمی رہتی ہے کچھ جزیروں میں کبھی کھلتے نہیں چاہت کے گلاب کچھ جزیروں پہ سدا دھند جمی رہتی ہے احمد فرازؔ۔

☘️علی☘️ (@syedalirezvi2) 's Twitter Profile Photo

پاکستانیوں میں مجموعی طور پہ عدم برداشت بہت زیادہ ہے۔ اختلاف راۓ کو خود پہ زاتی حملہ سمجھتے ہیں، اور جواب میں سامنے والے کی تحقیر کرتے ہیں۔ افسوس کہ تیس تیس برس سے بیرون ملک رہنے والوں کے رویوں میں بھی کوئی مثبت تبدیلی نہ آسکی۔

☘️علی☘️ (@syedalirezvi2) 's Twitter Profile Photo

پاکستان میں سیاسی و دیگر جماعتوں کے نام مختلف ہو سکتے ہیں لیکن ان جماعتوں سے وابستہ لوگوں کے مزاج، ان کے رجحانات، انکے روئیے، اور انکی فکر انیس بیس کے فرق کیساتھ ایک جیسے ہی ہیں۔ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کا ہی نتیجہ ہے کہ ملک ہر ایک قدم بڑھنے کے بعد دو قدم پیچھے چلا جاتا ہے۔

☘️علی☘️ (@syedalirezvi2) 's Twitter Profile Photo

ایک زمانے میں نہائیت پڑھے لکھے اور معزز و مکرم گھرانوں کے لوگ سیاست میں جایا کرتے تھے، لیکن سنہ ۷۰ و ۸۰ کی دہائی میں سیاست گلی کوچوں کے آوارہ لونڈوں لپاڑوں کے ہاتھ میں چلی گئی۔ گزرتے وقت کیساتھ شرفا کنارہ کش ہوتے گئے اور لفنگے حاوی۔ یہ اسی کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔

☘️علی☘️ (@syedalirezvi2) 's Twitter Profile Photo

جس قدر انسان کا تعلق اللہ سے مظبوط ہوتا چلا جاتا ہے، اتنا ہی ایسا شخص بے لوث selfless ہوتا چلا جاتا ہے۔ اسکی وجہ یہ ہوتی ہے کہ آدمی خود کو دستیاب ہر نعمت کو من جانب اللہ متیقن کرتا ہے، اور اسکے چلے جانے کو اللہ کی آزمائش۔ ایسا ہی شخص انسانوں کے باب میں سب سے زیادہ رحمدل ہوتا ہے۔

☘️علی☘️ (@syedalirezvi2) 's Twitter Profile Photo

بحث وجود و موجود پہ ہوتی ہے، لاوجود و لاموجود پہ نہیں۔ پاکستان میں جمہوریت کا کوئی وجود ہے نہ یہ موجود ہے، لہذا لاوجود و لاموجود جمہوریت پہ بحث کے کیا معنی!

☘️علی☘️ (@syedalirezvi2) 's Twitter Profile Photo

لڑکیاں (اور بعد کی خواتین) تو ساری عمر نہیں کھلتیں! حسن کو سمجھنے کی کوشش میں عمر برباد نہیں کرنی چاہئے، بلکہ حسن کو سراہا و سجانا سنوارنا چاہئے۔ زندگی یوں زیادہ سہل رہتی ہے۔ زیدی بھائی آپ میری بات سے اتفاق کریں گے۔

☘️علی☘️ (@syedalirezvi2) 's Twitter Profile Photo

آ گئی یاد شام ڈھلتے ہی بجھ گیا دل چراغ جلتے ہی کھل گئے شہر غم کے دروازے اک ذرا سی ہوا کے چلتے ہی کون تھا تو کہ پھر نہ دیکھا تجھے مٹ گیا خواب آنکھ ملتے ہی خوف آتا ہے اپنے ہی گھر سے ماہ شب تاب کے نکلتے ہی تو بھی جیسے بدل سا جاتا ہے عکس دیوار کے بدلتے ہی منیرؔ نیازی۔

☘️علی☘️ (@syedalirezvi2) 's Twitter Profile Photo

یہ دکھ نہیں کہ اندھیروں سے صلح کر لی ہم نے ملال یہ ہے کہ اب صبح کی طلب بھی نہیں پروین شاکر۔

☘️علی☘️ (@syedalirezvi2) 's Twitter Profile Photo

سب آزما لیا، یہاں کچھ ہے ہی نہیں۔ بانجھ زمین، بانجھ دماغ، بانجھ فکر، بانجھ عمل! بقول اقبال: جس سے تعمیر ہو آدم کی، یہ وہ گِل ہی نہیں

☘️علی☘️ (@syedalirezvi2) 's Twitter Profile Photo

ہند میں حکمت دیں کوئی کہاں سے سیکھے نہ کہیں لذت کردار نہ افکار عمیق حلقۂ شوق میں وہ جرات اندیشہ کہاں آہ محکومی و تقلید و زوال تحقیق خود بدلتے نہیں قراں کو بدل دیتے ہیں ہوۓ کس درجہ فقیہان حرم بے توفیق ان غلاموں کا یہ مسلک ہے کہ ناقص ہے کتاب کہ سکھاتی نہیں مومن کو غلامی کے طریق

☘️علی☘️ (@syedalirezvi2) 's Twitter Profile Photo

اصغر گونڈوی سے ملے تو بولے کچھ نیا کہا ہے تو سناؤ۔ اصغر نے غزل پڑھنی شروع کی۔ اس شعر پہ پہنچے تو ڈاکٹر اقبالؔ آبدیدہ ہو گئے، بار بار پڑھواتے۔ بالآخر بولے، “اصغر، یہ تمہارا شعر نہیں، اُدھر کا فیض ہے۔” سنا ہے حشر میں شان کرم بیتاب نکلے گی لگا رکھا ہے سینے سے متاع ذوق عصیاں کو

اصغر گونڈوی سے ملے تو بولے کچھ نیا کہا ہے تو سناؤ۔ اصغر نے غزل پڑھنی شروع کی۔ اس شعر پہ پہنچے تو ڈاکٹر اقبالؔ آبدیدہ ہو گئے، بار بار پڑھواتے۔ بالآخر بولے، “اصغر، یہ تمہارا شعر نہیں، اُدھر کا فیض ہے۔”

سنا  ہے حشر  میں  شان کرم بیتاب نکلے گی
لگا رکھا ہے سینے سے متاع ذوق عصیاں کو