قرآن اردو | Quran (@quranaasan) 's Twitter Profile
قرآن اردو | Quran

@quranaasan

حقیقت یہ ہےکہ یہ قرآن وہ راستہ دکھاتاہےجوسب سےزیادہ سیدھاہے۔﴿الاسراء، ۹﴾ اردو ٹویٹر پر عشاقِ قرآن کا پہلا پڑاؤ #منتخب_تلاوت #جغرافیہ_قرآنی #آسان_ترجمہ_قرآن

ID: 1251051638938316800

calendar_today17-04-2020 07:35:54

3,3K Tweet

195,195K Followers

21 Following

قرآن اردو | Quran (@quranaasan) 's Twitter Profile Photo

اور کیا تم اس بات سے بھی بے فکر ہوگئے ہو کہ وہ تمہیں دوبارہ اُسی (سمندر) میں لے جائے، پھر تم پر ہوا کا طوفان بھیج کر تمہاری ناشکری کی سزا میں تمہیں غرق کرڈالے، پھر تمہیں کوئی نہ ملے جو اس معاملے میں ہمارا پیچھا کرسکے؟ ﴿سورۃ الاسراء، ۶۹﴾

قرآن اردو | Quran (@quranaasan) 's Twitter Profile Photo

اور جو لوگ اللہ کے راستے میں قتل ہوں ان کو مردہ نہ کہو۔ در اصل وہ زندہ ہیں، مگر تم کو (ان کی زندگی کا) احساس نہیں ہوتا۔ ﴿سورۃ البقرۃ ، ۱۵۴﴾

قرآن اردو | Quran (@quranaasan) 's Twitter Profile Photo

اگراللہ تمہاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب آنے والا نہیں، اور اگر وہ تمہیں تنہا چھوڑدے تو کون ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کرے؟ اور مؤمنوں کو چاہئے کہ وہ اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں۔ ﴿سورۃ آل عمران ، ۱۶۰﴾

قرآن اردو | Quran (@quranaasan) 's Twitter Profile Photo

اور (اے مسلمانو!) تمہارے پاس کیا جواز ہے کہ اللہ کے راستے میں اور اُن بے بس مردوں، عورتوں اور بچوں کی خاطر نہ لڑوجو یہ دُعا کر رہے ہیں کہ ’’اے ہمارے پروردگار! ہمیں اِس بستی سے نکال لائیے جس کے باشندے ظلم توڑ رہے ہیں، اور ہمارےلئے اپنی طرف سےکوئی حامی پیدا کردیجئے، ﴿النساء،۷۵﴾

قرآن اردو | Quran (@quranaasan) 's Twitter Profile Photo

حقیقت یہ ہے کہ اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں اس طرح صف بناکر لڑتے ہیں جیسے وہ سیسہ پلائی ہوئی عمارت ہوں۔ ﴿سورۃ الصف،۴﴾

قرآن اردو | Quran (@quranaasan) 's Twitter Profile Photo

اے ہمارے رب ! تو نے ہمیں جو ہدایت عطا فرمائی ہے اس کے بعد ہمارے دلوں میں ٹیڑھ پیدا نہ ہونے دے ، اور خاص اپنے پاس سے ہمیں رحمت عطا فرما ۔ بیشک تیری ، اور صرف تیری ذات وہ ہے جو بے انتہا بخشش کی خوگر ہے۔ ﴿سورۃ آل عمران،۸﴾

تلاوتِ قرآن (@qurantilawat1) 's Twitter Profile Photo

سورۃ الاحزاب إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا قاری عمر محجوب

قرآن اردو | Quran (@quranaasan) 's Twitter Profile Photo

اور ہر شخص (کے عمل) کا انجام ہم نے اُس کے اپنے گلے سے چمٹا دیا ہے، اور قیامت کے دن ہم (اُس کا) اعمال نامہ ایک تحریر کی شکل میں نکال کر اُس کے سامنے کردیں گے جسے وہ کھلا ہوا دیکھے گا۔ (سورۃ الاسراء، ۱۳)

قرآن اردو | Quran (@quranaasan) 's Twitter Profile Photo

﴿ إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا ﴾ بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔ ﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾

قرآن اردو | Quran (@quranaasan) 's Twitter Profile Photo

اے ایمان والو ! جب جمعہ کےدن نماز کےلیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو، اور خریدو فروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارےلیےبہتر ہے،اگر تم سمجھو۔ پھر جب نماز پوری ہوجائےتو زمین میں منتشر ہوجاؤ، اور اللہ کافضل تلاش کرو،اور اللہ کو کثرت سےیاد کرو، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو۔ ﴿الجمعہ۔۹،۱۰﴾

قرآن اردو | Quran (@quranaasan) 's Twitter Profile Photo

اور جس بات کا تمہیں یقین نہ ہو، (اُسے سچ سمجھ کر) اُس کے پیچھے مت پڑو ۔ یقین رکھو کہ کان، آنکھ اور دِل سب کے بارے میں (تم سے) سوال ہوگا۔ ﴿سورۃ الاسراء، ۳۶﴾

قرآن اردو | Quran (@quranaasan) 's Twitter Profile Photo

وہ دن یاد رکھو جس دن کسی بھی شخص نے نیکی کا جو کام کیا ہوگااسے اپنے سامنے موجود پائے گا،اور بُرائی کا جو کام کیاہوگا اس کو بھی (اپنے سامنےدیکھ کر) یہ تمنا کرے گاکہ کاش اس کےاور اس کی بدی کے درمیان بہت دُور کا فاصلہ ہوتا! اور اللہ تمہیں اپنے (عذاب)سےبچاتاہے، ﴿سورۃ آل عمران، ۳۰﴾

قرآن اردو | Quran (@quranaasan) 's Twitter Profile Photo

ان سے جنگ کرو، تا کہ اللہ تمہارے ہاتھوں سے ان کو سزا دِلوائے، اُنہیں رُسوا کرے، اُن کے خلاف تمہاری مدد کرے، اور مؤمنوں کے دِل ٹھنڈے کردے، اور اُن کے دِل کی کڑھن دُور کردے، اور جس کی چاہے توبہ قبول کرلے۔اور اللہ کا علم بھی کامل ہے، حکمت بھی کامل۔ ﴿سورۃ التوبۃ، ۱۴-۱۵﴾

قرآن اردو | Quran (@quranaasan) 's Twitter Profile Photo

اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو، اور اس تک پہنچنے کے لئے وسیلہ تلاش کرو، اور اس کے راستے میں جہاد کرو۔ اُمید ہے کہ تمہیں فلاح حاصل ہوگی۔ ﴿سورۃ المائدہ، ۳۵﴾

قرآن اردو | Quran (@quranaasan) 's Twitter Profile Photo

اور ہم نے لقمان کو دانائی عطا کی تھی، (اور اُن سے کہا تھا) کہ اللہ کا شکر کرتے رہو۔ اور جو کوئی اللہ کا شکر اَدا کرتا ہے، وہ خود اپنے فائدے کے لئے شکر کرتا ہے، اور اگر کوئی ناشکری کرے تو اللہ بڑا بے نیاز ہے، بذاتِ خود قابلِ تعریف۔ ﴿سورۃ لقمان ، ۱۲﴾

قرآن اردو | Quran (@quranaasan) 's Twitter Profile Photo

وہی ہے جو تمہیں بجلی کی چمک دِکھلاتا ہے جس سے تمہیں (اُس کے گرنے کا) ڈر بھی لگتا ہے، اور (بارش کی) اُمید بھی بندھتی ہے، اور وہی (پانی سے) لدے ہوئے بادل اُٹھاتا ہے۔ ﴿سورۃ الرعد، ۱۲﴾

قرآن اردو | Quran (@quranaasan) 's Twitter Profile Photo

یقینا جن لوگوں نے یہ کہہ دیا ہے کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے پھر وہ اس پر ثابت قدم رہے، تو اُن پر نہ کوئی خوف طاری ہوگا، اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ وہ جنت والے لوگ ہیں جو ہمیشہ اُس میں رہیں گے۔ یہ اُن اعمال کا بدلہ ہوگا جو وہ کیا کرتے تھے۔ ﴿سورۃ الاحقاف، ۱۳-۱۴﴾