" تمہارے نام کئی بددعائیں رد کی ہیں.!!
ہزار طیش بھرے لفظ لکھ کے کاٹے ہیں.!!
جنہیں تمہاری سماعت کی نظر ہونا تھا_!!
وہ شعر خود کو سنائے ہیں ، درد بانٹے ہیں.!!
جو تلاش کرے گا پا لے گا۔
یعنی دروازہ کھٹکھٹاؤ ضرور ملے گا،
مایوس نہ ہونا،
اللہ کریم نے انسانوں کو‘ اپنے جاننے والوں کو‘ اپنے چاہنے والوں کو‘ اپنے ماننے والوں کو بڑی آسانیوں کا وعدہ فرمایا ہے،
صرف ایک شرط پر کہ متلاشی‘ تلاش نہ چھوڑے، منزل حاصل ہو کر رہے گی۔
السلام علیکم
صبح بخیر
میں جانتا ہوں کہ آج ہے اور کل نہیں ہے
سو یہ محبت مِری اُداسی کا حل نہیں ہے
کہا نہیں تھا تِری کمی مار دے گی مجھ کو
کہا تو تھا کوئی تیرا نعم البدل نہیں ہے
تُو زندگی میرے حوصلے کی تو داد دے ناں
تُجھے گزارا ہے اور ماتھے پہ بل نہیں ہے
میں نے چاہا تھا زخم بھر جائیں
زخم ہی زخم بھر گئے مجھ میں
یہ جو میں ہوں ذرا سا باقی ہوں
وہ جو تم تھے وہ مر گئے مجھ میں
پہلے اترا میں دل کے دریا میں
پھر سمندر اتر گئے مجھ میں