Aasma Shaheen (@mantahulaata) 's Twitter Profile
Aasma Shaheen

@mantahulaata

Software Engineer,
Proud Mother.
Alhamdulillah

ID: 1687806328444706817

calendar_today05-08-2023 12:43:45

7,7K Tweet

2,2K Takipçi

2,2K Takip Edilen

Aasma Shaheen (@mantahulaata) 's Twitter Profile Photo

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ قابلیت اور کردار دونوں زندگی میں ساتھ ساتھ چلتے ہیں، قابلیت آپ کو بلندی تک پہنچاتی ہے جبکہ کردار آپ کو ہمیشہ بلند رکھتا ہے

Aasma Shaheen (@mantahulaata) 's Twitter Profile Photo

> *`بچوں کو بچہ رہنے دیں، جاسوس مت بنائیں!`* - اپنے رشتوں کے اختلافات میں بچوں کو مت گھسیٹیں - *اگر آپ کو ساس، نند، دیورانی، بھابھی یا دیگر رشتہ داروں سے کوئی اختلاف ہے تو اس میں بچوں کو جاسوس بنا کر بڑوں کی ٹوہ میں مت لگائیں اور نہ ہی بچوں کو بڑوں کی باتوں پر کان دھرنے دیں۔*

Aasma Shaheen (@mantahulaata) 's Twitter Profile Photo

اگر آپ کا بچہ آپ سے کسی بڑے کے بارے میں کوئی بات کرے بھی تو بچے کو فورا خاموش کروا دیں۔ - *بچوں کی بات کو بڑھاوا مت دیں* ، اس طرح بچے بڑوں کی عزت کرنا چھوڑ دیں گے، اور یقیناً آپ کا اپنا مقام بھی بچوں کی نظر میں خراب ہوگا۔

Aasma Shaheen (@mantahulaata) 's Twitter Profile Photo

- 🌀 *بچوں کے معصوم ذہنوں کو خونی رشتوں کے اختلافات میں مت الجھائیں، اپنے اختلافات کو صرف خود تک ہی محدود رکھیں،* - بچے صرف اپنے ماں باپ کے باہمی اختلافات سے ہی ڈسٹرب نہیں ہوتے، بلکہ آپ کی اپنے بچوں کے خونی رشتے داروں سے نفرت بھی انہیں بہت ڈسٹرب کرتی ہے

Aasma Shaheen (@mantahulaata) 's Twitter Profile Photo

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ہم اپنی زندگی کی ہر نئی صبح دیکھنے کے لیے بھی اپنے رب کی مرضی کے محتاج ہیں، بے شک وہ جسے چاہتا ہے اسے توبہ کرنے اور جینے کی مہلت دیتا ہے، کچھ بھی کرنے کی طاقت انسان کے ہاتھ میں ہے نہ اختیار میں، حکم "کن" اور عمل "فیکون" رب تعالٰی کا اختیار ہے

Aasma Shaheen (@mantahulaata) 's Twitter Profile Photo

اے ہمارے مہربان رب! ہماری ٹوٹی پھوٹی عبادتوں کو قبول کر، گناہوں کو معاف کر، مظلوم مسلمانوں کی مدد کر اور ہم سے راضی ہو کر ہمیں اپنی رحمت کی چادر میں ڈھانپ لے

Aasma Shaheen (@mantahulaata) 's Twitter Profile Photo

وہ دل جو اللہ پاک کے فیصلوں پر راضی ہو، اللہﷻ کے حکموں کے سامنے سر جھکائے، وہ قلب مہدی ہے اور جو یہ جاننا چاہتا ہے کہ اللہﷻ کے ہاں اس کا مقام کیا ہے، ️وہ اپنے دل سے پوچھے کہ اپنے رب کے فیصلوں پہ راضی کتنا ہے؟

Aasma Shaheen (@mantahulaata) 's Twitter Profile Photo

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کریں آپ کے الفاظ آپ کی تربیت، خاندان اور مزاج کا پتا دیتے ہیں، بے لگام الفاظ، بے لگام جانور کی طرح ہوتے ہیں

Aasma Shaheen (@mantahulaata) 's Twitter Profile Photo

زندگی میں خوبصورتی صرف اللہ کے ذکر سے ہے، آپ جتنا اللہ کے قریب ہوں گے زندگی اتنی حسین ہو گی۔

Aasma Shaheen (@mantahulaata) 's Twitter Profile Photo

آپ جتنا اللہ کے قریب ہوں گے دل اتنا مضبوط ہو گا، آپ جتنا اللہ کا ذکر کریں گے دل اتنا خوبصورت اور وسیع ہو گا، پس اپنے رب کے قریب ہو جائیں اور ہر چیز اللہ پر چھوڑ دیں آپ کی زندگی خود ہی سنور جائے گی اللہ کریم ہمارے حال پر رحم فرمائے

Aasma Shaheen (@mantahulaata) 's Twitter Profile Photo

دودھ پیتے موسٰی غرق نہیں ہوئے حالانکہ وہ اپنی کمزوری کی انتہا پر تھے اور فرعون غرق ہو گیا حالانکہ وہ اپنی طاقت کی انتہا پر تھا تکبر چاہے دولت کا ہو، طاقت کا ہو، رتبے کا ہو، حسن کا ہو، علم کا ہو، حسب ونسب کا ہو، حتّی کہ تقویٰ کا ہی کیوں نہ ہو انسان کو رسوا کر کے ہی چھوڑتا ہے

Aasma Shaheen (@mantahulaata) 's Twitter Profile Photo

اللہ کریم ہمیں تکبر سے محفوظ رکھے اور دوسروں کے کام آنے کی توفیق بخشے آمین