دل ٹوٹا ہے تو چُھپا لو، یہ دنیا درد کو تماشا بناتی ہے۔
ـ جو تمہیں چاہتے تھے، وہی تمہاری آنکھوں میں آنسو بن گئے۔
ـ یادیں زخم دیتی ہیں، پر وقت کے ساتھ سب بھلانا پڑتا ہے۔
ہر خوبصورت چیز کو جو تمہیں خوشی دیتی ہے، سنبھال کر رکھو اور اسے اپنے اور اپنے دل کے درمیان ایک راز بنا لو، کیونکہ جو چیز انسانوں کو معلوم ہو جائے، وہ اُسے بگاڑ دیتے ہیں۔
ــ جارج برنارڈ شو
🥀
کسی کی زندگی میں ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اس کی کہانی میں بھی جگہ رکھتے ہیں،
زلیخا کی کہانی میں یوسف کے سوا کوئی نہیں تھا اور یوسف کی کہانی میں زلیخا کہیں نہیں تھی!
🥀
جب یہ سیڑھیاں ذرا خستہ اور پرانی ہوگئیں تو لوگوں نے لفٹ سے آنا جانا شروع کردیا اور ان سیڑھیوں کا استعمال چھوڑ دیا۔
صفائی کرنے والوں نے اس جگہ کی صفائی کرنا چھوڑ دی۔
آندھیوں کی مہربانی سے جگہ جگہ مٹی جمع ہوگئی ایک دن بارش ہوئی اور اگلے چند دنوں میں یہاں خوبصورت پھول اُگ آۓ۔۔۔!!!