Ahmad arain (@ahmadarain8) 's Twitter Profile
Ahmad arain

@ahmadarain8

Allah o Akbar
بلکل آپ کی سوچ جیسا

ID: 2953681566

calendar_today31-12-2014 14:51:26

35,35K Tweet

983 Takipçi

1,1K Takip Edilen

Ahmad arain (@ahmadarain8) 's Twitter Profile Photo

ملنے ، اور بچھڑنے ، کے راستے ہمیشہ ایک جیسے ہی ہوتے ہیں بس فرق صرف اتنا ھے کہ ملنے میں مدتیں لگ جاتی ہیں اور بچھڑنے میں کچھ لمحے۔ #فروغ_اردو

فرح نعمان (@its_fra1) 's Twitter Profile Photo

#ایمان_کفر_اورنفاق_کی_پہچان #سرمایہ_زیست آیت 10 ان (مناقین) کے دلوں میں بیمای ہے چنانچہ اللہ (واحدہ لا شریک ) نے ان کی بیماری میں اور اضافہ کردیا ہے اور ان کے لئے دردناک سزا تیار ہے ، کیونکہ وہ جھوٹ بولا کرتے تھے۔ 1

فرح نعمان (@its_fra1) 's Twitter Profile Photo

#ایمان_کفر_اورنفاق_کی_پہچان #سرمایہ_زیست تشریح شک و شبہ بیماری ہے بیماری سے مراد یہاں شک و شبہ ہے حضرت ابن عباس حضرت ابن مسعود اور چند صحابہ رضی اللہ عنہم سے یہی مروی ہے حضرت مجاہد عکرمہ حسن بصری ، ابو العالیہ ، ربیع بن انس قتادہ کا بھی یہی قول ہے 2

فرح نعمان (@its_fra1) 's Twitter Profile Photo

#ایمان_کفر_اورنفاق_کی_پہچان #سرمایہ_زیست حضرت عکرمہ اور طاؤس نے اس کی تفسیر سے ریا اور ابن عباس سے اس کی تفسیر نفاق بھی مروی ہے ۔ زید بن اسلم فرماتے ہیں یہاں دینی بیماری مراد ہے نہ کہ جسمانی ۔ انہیں اسلام میں شک کی بیماری تھی 3

فرح نعمان (@its_fra1) 's Twitter Profile Photo

#ایمان_کفر_اورنفاق_کی_پہچان #سرمایہ_زیست اور ان کی ناپاکی میں اللہ واحدہ لاشریک نے اور اضافہ کر دیا ۔ جیسے قرآن میں اس کا ذکر ایک اور جگہ (التوبہ:125-124 ) یعنی ایمان والوں کے ایمان کو تقویت پہنچاتی اور وہ خوشیاں مناتے ہیں 4

فرح نعمان (@its_fra1) 's Twitter Profile Photo

#ایمان_کفر_اورنفاق_کی_پہچان #سرمایہ_زیست لیکن بیماری والوں کی ناپاکی اور پلیدی کو اور زیادہ کر دیتی ہے یعنی اس کی ابدی اور گمراہی بڑھ جاتی ہے ، یہ بدلہ بالکل ان کے عمل کے مطابق ہے ۔ 5

فرح نعمان (@its_fra1) 's Twitter Profile Photo

#حکم_نبیﷺ_راہ_نجات #سرمایہ_زیست حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کا مفہوم ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا گھوڑے کے مالک تین طرح کے لوگ ہوتے ہیں ۔ بعض لوگوں کے لیے وہ باعث اجر و ثواب ہیں ، بعضوں کے لیے وہ صرف پردہ ہیں اور بعضوں کے لیے وبال جان ہیں ۔ 1

فرح نعمان (@its_fra1) 's Twitter Profile Photo

#حکم_نبیﷺ_راہ_نجات #سرمایہ_زیست جس کے لیے گھوڑا اجر و ثواب کا باعث ہے یہ وہ شخص ہے جو اللہ کے راستے میں جہاد کی نیت سے اسے پالتا ہے پھر جہاں خوب چری ہوتی ہے یا ( یہ فرمایا کہ ) کسی شاداب جگہ اس کی رسی کو خوب لمبی کر کے باندھتا ہے 2

فرح نعمان (@its_fra1) 's Twitter Profile Photo

#حکم_نبیﷺ_راہ_نجات #سرمایہ_زیست ( تاکہ چاروں طرف چر سکے ) تو گھوڑا اس کی چری کی جگہ سے یا اس شاداب جگہ سے اپنی رسی میں بندھا ہوا جو کچھ بھی کھاتا پیتا ہے مالک کو اس کی وجہ سے نیکیاں ملتی ہیں اور اگر وہ گھوڑا اپنی رسی تڑا کر ایک زغن یا دو زغن لگائے 3

فرح نعمان (@its_fra1) 's Twitter Profile Photo

#حکم_نبیﷺ_راہ_نجات #سرمایہ_زیست تو اس کی لید اور اس کے قدموں کے نشانوں میں بھی مالک کے لیے نیکیاں ہیں اور اگر وہ گھوڑا نہر سے گزرے اور اس میں سے پانی پی لے تو اگرچہ مالک نے پانی پلانے کا ارادہ نہ کیا ہو پھر بھی اس سے اسے نیکیاں ملتی ہیں ، 4

فرح نعمان (@its_fra1) 's Twitter Profile Photo

#ایمان_کفر_اورنفاق_کی_پہچان #سرمایہ_زیست ( محمد:17 ) یعنی (اللہ واحدہ لاشریک ہدایت والوں کو ہدایت میں بڑھا دیتے ہیں اور ان کو تقویٰ عطا فرماتے ہیں آیت ( یکذبون کو یکذبون ) بھی قاریوں نے پڑھا ہے یہ دونوں خصلتیں ان میں تھیں جھٹلاتے بھی تھے اور جھوٹے بھی تھے 1

فرح نعمان (@its_fra1) 's Twitter Profile Photo

#ایمان_کفر_اورنفاق_کی_پہچان #سرمایہ_زیست رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض منافقوں کو اچھی طرح جاننے کے باوجود بھی قتل نہ کرنے کیوجہ وہی ہے جو بخاری و مسلم کی روایت میں ہے کہ آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا 2

فرح نعمان (@its_fra1) 's Twitter Profile Photo

#ایمان_کفر_اورنفاق_کی_پہچان #سرمایہ_زیست میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ لوگوں میں یہ چرچے ہوں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھیوں کو قتل کر ڈالتے ہیں ، 3

فرح نعمان (@its_fra1) 's Twitter Profile Photo

#ایمان_کفر_اورنفاق_کی_پہچان #سرمایہ_زیست مطلب یہ ہے کہ جو اعرابی آس پاس ہیں انہیں یہ تو معلوم نہ ہو گا کہ ان منافقوں کے پوشیدہ کفر کی بنا پر انہیں قتل کیا گیا ہے ان کی نظریں تو صرف ظاہر داری پر ہوں گی 4

فرح نعمان (@its_fra1) 's Twitter Profile Photo

#ایمان_کفر_اورنفاق_کی_پہچان #سرمایہ_زیست جب ان میں یہ بات مشہور ہو جائے گی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھیوں کو قتل کر ڈالتے ہیں تو خوف ہے کہ کہیں وہ اسلام کے قبول کرنے سے رک نہ جائیں ۔ 5

فرح نعمان (@its_fra1) 's Twitter Profile Photo

#حکم_نبیﷺ_راہ_نجات #سرمایہ_زیست دوسرا شخص وہ ہے جو گھوڑے کو فخر ، دکھاوے اور اہل اسلام کی دشمنی میں باندھتا ہے تو یہ اس کے لیے وبال جان ہے اور رسول اللہ ﷺ سے گدھوں کے متعلق پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ مجھ پر اس جامع اور منفرد آیت کے سوا ان کے متعلق 1

فرح نعمان (@its_fra1) 's Twitter Profile Photo

#حکم_نبیﷺ_راہ_نجات #سرمایہ_زیست اور کچھ نازل نہیں ہوا کہ ” جو کوئی ایک ذرہ برابر بھی نیکی کرے گا اس کا بدلہ پائے گا اور جو کوئی ذرہ برابر برائی کرے گا اس کا بدلہ پائے گا ۔“ البخاری 2860 2

فرح نعمان (@its_fra1) 's Twitter Profile Photo

#حکم_نبیﷺ_راہ_نجات #سرمایہ_زیست سیدنا عبداللہ بن عمر فاروق رضی اللہ عنہما سے روایت کا مفہوم ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ( مال غنیمت سے ) گھوڑے کے دو حصے لگائے تھے اور اس کے مالک کا ایک حصہ ۔ 3

فرح نعمان (@its_fra1) 's Twitter Profile Photo

#حکم_نبیﷺ_راہ_نجات #سرمایہ_زیست امام مالک نے فرمایا کہ عربی اور ترکی گھوڑے سب برابر ہیں کیونکہ اللہ نے فرمایا ” اور گھوڑوں، خچروں اور گدھوں کو سواری کے لیے بنایا اور ہر سوار کو ایک ہی گھوڑے کا حصہ دیا جائے گا “ ( گو اس کے پاس کئی گھوڑے ہوں) البخاری 2863 4

Ahmad arain (@ahmadarain8) 's Twitter Profile Photo

خود کو اذیت دینے کے کئی طریقے ہیں جن میں سے ایک، دل توڑنے والوں سے دل جوڑے رکھنا ھے💔🥀 #فروغ_اردو