خود پر قابو پانے کی طاقت بڑھاؤ۔۔!!
تمہیں خود کو اس مقام تک لانا ہوگا
جہاں
دوسروں کے رویے تمہیں متاثرہ نہ بنا سکیں۔اور
وہ اپنی چالاکی سے
تم پر حاوی نہ ہو سکیں۔
اوروں کو اپنی زندگی کا تعین نہ کرنے دو۔
اپنے مشاہدے
پرکھ
اور
تجربے کو نظرانداز نہ کرو۔
جذبات کو عقل پر حاوی نہ ہونے دو۔
یہ زندگی۔۔!!
اپنے اندر جو کچھ بھی رکھتی ہے
ان سب چیزوں کی کوئی وقعت نہیں
جب ان سب کو
تندرستی
نفسیاتی سکون
ذہنی اطمینان
روح کی راحت
دل کی مضبوطی
اور
پُرسکون بلا تعطل نیند کے مقابل رکھا جاۓ۔
یہ سب رحمت کا درجہ رکھتی ہیں۔
جب خدا سے کچھ مانگو
تو
سب سے پہلے اس کی یہ والی رحمت مانگو۔