صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ (@hadeesnabawi) 's Twitter Profile
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ

@hadeesnabawi

جس نے رسولؐ کی اطاعت کی، اُس نے الله کی اطاعت کی (النساء 4:80). بہترین کلام الله کی کتاب ہے اور بہترین طریقہ محمد ﷺ کا طریقہ ہے (بخاری 7277؛ مسلم 2005).

ID: 1275449356489875466

linkhttps://whatsapp.com/channel/0029Va91pp35q08YFVoXqO34 calendar_today23-06-2020 15:23:33

8,8K Tweet

121,121K Followers

30 Following

صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ (@hadeesnabawi) 's Twitter Profile Photo

جب رسول اللهﷺ نماز کے لئے کھڑے ہوتے تھے تو اپنی دعاؤں میں یہ بھی مانگتے: (اے الله) مجھے بہترین اخلاق کی طرف ہدایت عطا فرما، تیرے سوا بہترین اخلاق کی ہدایت عطا کرنے والا کوئی نہیں. اور برے اخلاق کو مجھ سے دور کردے، تیرے سوا برے اخلاق کو مجھ سے دور کرنے والا کوئی نہیں. مسلم 1812

صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ (@hadeesnabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا: وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہوگا، جس کا پڑوسی اُس کی ایذاء رسانی (شر انگیزیوں، تکلیفوں) سے محفوظ نہ ہو. مسلم 172 (مشکوٰۃ 4963)

صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ (@hadeesnabawi) 's Twitter Profile Photo

حضرت ابوشریح ؓ نے بیان کیا کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا: "الله کی قسم! وہ ایمان والا نہیں، الله کی قسم! وہ ایمان والا نہیں، الله کی قسم! وہ ایمان والا نہیں." پوچھا گیا، کون، یا رسول الله؟ فرمایا: "وہ شخص، جس کے شر سے اُس کا پڑوسی محفوظ نہ ہو." بخاری 6016 (مشکوٰۃ 4962)

صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ (@hadeesnabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا: امید ہے کہ الله ہر گناہ معاف فرما دے گا، سوائے: (1) اُس کے جو "مشرک ہو کر مر جائے"، یا (2) کوئی مؤمن کسی مؤمن کو "جان بوجھ کر قتل" کر دے. ابوداؤد 4270 (نسائی 3989؛ مسند احمد 17031؛ السلسلة الصحيحة 1070؛ مشکوٰۃ 3468)

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

امید ہے کہ الله ہر گناہ معاف فرما دے گا، سوائے:
(1) اُس کے جو "مشرک ہو کر مر جائے"، یا
(2) کوئی مؤمن کسی مؤمن کو "جان بوجھ کر قتل" کر دے.

ابوداؤد 4270
(نسائی 3989؛ مسند احمد 17031؛ السلسلة الصحيحة 1070؛ مشکوٰۃ 3468)
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ (@hadeesnabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا: جماعت کے ساتھ نماز، اکیلے نماز پڑھنے سے، ستائیس (27) درجہ زیادہ فضیلت رکھتی ہے. بخاری 645، 649 (مسلم 1477، 1488؛ ترمذی 215؛ نسائی 838؛ ماجہ 789؛ مسند احمد 5332، 5921، 8331؛ دارمی 1313؛ ابن حبان 2052، 2054؛ مشکوٰۃ 1052)

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

جماعت کے ساتھ نماز، اکیلے نماز پڑھنے سے، ستائیس (27) درجہ زیادہ فضیلت رکھتی ہے.

بخاری 645، 649
(مسلم 1477، 1488؛ ترمذی 215؛ نسائی 838؛ ماجہ 789؛ مسند احمد 5332، 5921، 8331؛ دارمی 1313؛ ابن حبان 2052، 2054؛ مشکوٰۃ 1052)
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ (@hadeesnabawi) 's Twitter Profile Photo

قالَ ﷺ: قیامت کے دن مقتول قاتل کو ساتھ لے کر آجائے گا، اس کی پیشانی اور سر مقتول کے ہاتھ میں ہوں گے، مقتول کی رگوں سے خون بہہ رہا ہوگا، کہے گا: اے میرے رب! اس نے مجھے قتل کیا تھا، (کہتا ہوا) اُسے لئے ہوئے عرش کے قریب جا پہنچے گا. ترمذی 3029 (نسائی 4010؛ ماجہ 2621؛ مشکوٰۃ 3465)

صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ (@hadeesnabawi) 's Twitter Profile Photo

کافر ہے تو شمشیر پہ کرتا ہے بھروسا مؤمن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی -- "ایک مومن دوسرے مومن کے لئے عمارت کی مانند ہے، کہ اس کا ایک حصہ دوسرے حصے کو مضبوط کرتا ہے (گرنے نہیں دیتا)". پھر آپ ﷺ نے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو قینچی کی طرح کر لیا. بخاری 6026، 481 (مسلم 6585)

صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ (@hadeesnabawi) 's Twitter Profile Photo

حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں: نبی ﷺ میرا سہارا لئے ہوئے تھے (مرض الموت میں) اور فرما رہے تھے: اللَّهُمَّ اغْفِر لِي وَارْحَمنِي وَأَلْحِقْنِي بِالرَّفِيقِ الأَعْلَى [اے الله! میری مغفرت فرما، مجھ پر رحم فرما اور مجھ کو رفیقِ اعلیٰ کے ساتھ ملا دے]. بخاری 5674 (مسلم 6293؛ ترمذی 3496)

صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ (@hadeesnabawi) 's Twitter Profile Photo

حضرت عائشہ ؓ نے بیان کیا: رسول الله ﷺ جب بیمار نہیں تھے تو فرمایا کرتے تھے کہ جب بھی کسی نبی کی روح قبض کی جاتی تو پہلے جنت میں اُس کا مقام دکھا دیا جاتا ہے، اس کے بعد اُسے اختیار دیا جاتا ہے (کہ دنیا میں رہیں یا جنت میں چلیں). بخاری 6348 (بخاری 4437، 4463؛ مسلم 6293، 6297)

صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ (@hadeesnabawi) 's Twitter Profile Photo

قالَ النبی ﷺ: اے لوگو! دشمن سے مقابلے کی تمنا نہ کرو، بلکہ الله سے عافیت مانگو. ہاں، جب اُن سے تمہارا آمنا سامنا ہوجائے تو پھر صبر سے کام لو. اور جان لو کہ جنت تلواروں کے سائے تلے ہے. بخاری 2966، 3025 (مسلم 4542؛ ابوداؤد 2631؛ مسند احمد 19324؛ حاكم 2413؛ مشکوٰۃ 3930)

صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ (@hadeesnabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ منبر پر فرما رہے تھے: تم اُن کے مقابلے کے لئے جتنی کر سکو، قوت تیار کرو [سورۃ الانفال، 8:60]. (پھر فرمایا) سن لو! قوت رمی ہے. سن لو! قوت رمی ہے. سن لو! قوت رمی ہے. (رمی: دور سے پھینکنا، پھینک کر مارنا، ایسا ہتھیار جو دور سے پھینکا جائے دشمن پر). مسلم 4946

رسول الله ﷺ منبر پر فرما رہے تھے:

تم اُن کے مقابلے کے لئے جتنی کر سکو، قوت تیار کرو [سورۃ الانفال، 8:60]. (پھر فرمایا) سن لو! قوت رمی ہے. سن لو! قوت رمی ہے. سن لو! قوت رمی ہے.

(رمی: دور سے پھینکنا، پھینک کر مارنا، ایسا ہتھیار جو دور سے پھینکا جائے دشمن پر).

مسلم 4946
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ (@hadeesnabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا: الدُّنْيَا مَتَاعٌ، وَخَيْرُ مَتَاعِ الدُّنْيَا الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ دنیا متاع ہے، اور دنیا کا بہترین متاع نیک بیوی ہے. (متاع: عارضی سرمایہ، اثاثہ، فائدہ بخش سامان، اسباب، دولت، پونجی). مسلم 3649 (ماجہ 1855؛ نسائی 3234؛ مسند احمد 6567؛ مشکوٰۃ 3083)

صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ (@hadeesnabawi) 's Twitter Profile Photo

قالَ ﷺ: عورت سے نکاح چار وجوہات سے کیا جاتا ہے: (1) اُس کے مال کی وجہ سے، (2) اُس کے خاندانی حسب کی وجہ سے، (3) اُس کے حُسن کی وجہ سے، اور (4) اُس کے دین کی وجہ سے. پس تم دیندار عورت ہی کو اپنے لئے پسند کرکے کامیابی حاصل کرو. بخاری 5090 (مسلم 3635؛ ابوداؤد 2047؛ نسائی 3232)

صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ (@hadeesnabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا: سن لو! قوت رمی ہے، سن لو! قوت رمی ہے، سن لو! قوت رمی ہے. (رمی: دور سے پھینکنا، پھینک کر مارنا، ایسا ہتھیار جو دور سے پھینکا جائے دشمن پر). مسلم 4946

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

سن لو! قوت رمی ہے،
سن لو! قوت رمی ہے،
سن لو! قوت رمی ہے.

(رمی: دور سے پھینکنا، پھینک کر مارنا، ایسا ہتھیار جو دور سے پھینکا جائے دشمن پر).

مسلم 4946
صحِیح حدیثِ نَبوی ﷺ (@hadeesnabawi) 's Twitter Profile Photo

رسول الله ﷺ نے فرمایا: اے عثمان! اگر الله تعالیٰ کسی دن تمہیں اس امر (خلافت) کی ذمہ داری سونپے، پھر منافقین تم سے وہ قمیص (خلافت) اتروانا چاہیں جو الله تعالیٰ نے تمہیں پہنائی ہو، تو تم اُسے ہرگز مت اتارنا. ماجہ 112 (ترمذی 3705؛ حاکم 4544؛ حبان 6915؛ احمد 25073؛ مشکوٰۃ 6077)