اس ایپ پر بہت سارے لوگوں سے بحث کرنا چاہتی ہوں،بہت سارے لوگوں کو ان کے انداز میں جواب دینا چاہتی ہوں ، کہیں لمبے لمبے کمنٹس لکھ کر مٹا دیتی ہوں کہ اب ایسے لوگوں سے کیا بحث کرنی اور کہیں چاہنےکے باوجود ایک لفظ تک نہیں لکھا جاتا شاید الفاظ بھی مر جاتے ہیں۔
یہ دنیا ہے یہاں سب کی آزمائشیں اور پریشانیاں الگ ہیں کسی کو رزق کی تنگی سے آزمایا گیا اور کسی کو رشتوں سے،بظاہر پرسکون نظر آتے ہر چہرے کے پیچھے ہزاروں فکریں اور ذمہ داریوں کا بوجھ ہوتا ہے دیکھنے والے کو لگتا ہے کہ یہ پریشانی سےصرف نام کی حد تک واقف ہیں اصل دکھ تو صرف ان کے ہیں
کسی بھوکے انسان کو کھانا کھلائیں گے تو اللہ تعالیٰ خوش ہوں گے ہم سے، کسی ضرورت مند کو جوڑا کپڑے یا جوتے دلائیں گے یا کسی اور طریقے سے مدد کریں گے تب بھی ثواب کی نیت سے یا جنت کمانے کے لیے۔کیا یہ سب کام گناہ ثواب اور جنت جہنم کے چکر سے ہٹ کر انسانیت کے ناطے نہیں کیئے جاسکتے؟؟