Tarif (@tarif_hossien) 's Twitter Profile
Tarif

@tarif_hossien

یاداشتیں جو مجھ پہ رقم ہوئیں

ID: 2714597832

calendar_today07-08-2014 14:03:51

1,1K Tweet

660 Followers

1,1K Following

Tarif (@tarif_hossien) 's Twitter Profile Photo

ہر شخص حقائق کی کڑی دھوپ کے ڈر سے تانے ہوئے اوہام کی چادر نظر آیا #اردو_زبان

Tarif (@tarif_hossien) 's Twitter Profile Photo

تری منڈیر کے روشن دیئے نہ بجھ جائیں اِسی خیال سے میں آہ بھی نہیں بھرتا #اردو_زبان

Tarif (@tarif_hossien) 's Twitter Profile Photo

تیری باتیں یوں ہماری ذات سے مشروط ہیں۔۔۔ جیسے آپس میں جڑے ہیں قصہ خواں اور داستاں! رات کی چوپال میں تھکتا نہ تھا وہ قصہ گو۔۔۔ جو سناتا تھا تمھاری داستاں اور داستاں! دھوپ چھاؤں کی طرح گزری ہے ساری زندگی۔۔۔ لمحہ لمحہ ہے مرا بے سائباں اور داستاں! #اردو_زبان

Tarif (@tarif_hossien) 's Twitter Profile Photo

میرا دن کہ اپنے حصار میں مجھے لے کے شب میں اتر گیا مری شام تھی کہ منڈیر پر میرے انتظار میں رہ گئی #اردو_زبان

Tarif (@tarif_hossien) 's Twitter Profile Photo

عکس رخصت ہوئے' آئینے رہ گئے زاد ِ عُمر ِ رواں تذکرے رہ گئے ایک ٹھنڈے پڑاو کی خواہش میں ہم اجنبی سَر زمیں پر پڑے رہ گئے مُنتشِر زمزمے ' تہہ میں گرداب تھے سطح ِ خاموش تک دائرے رہ گئے لاو لشکر لئے خواب رخصت ہوئے چشم ِ بے خواب میں رَت جگے رہ گئے #اردو_زبان

عکس رخصت ہوئے' آئینے رہ گئے
زاد ِ عُمر ِ رواں تذکرے رہ گئے

ایک ٹھنڈے پڑاو کی خواہش میں ہم 
اجنبی سَر زمیں پر پڑے رہ گئے

مُنتشِر زمزمے ' تہہ میں گرداب تھے 
سطح ِ خاموش تک دائرے رہ گئے

لاو لشکر لئے خواب رخصت ہوئے 
چشم ِ بے خواب میں رَت جگے رہ گئے
#اردو_زبان
Tarif (@tarif_hossien) 's Twitter Profile Photo

قتیل کیسے ہواؤں سے مانگتے خوشبو ہماری شام میں ذکرِ بہار تھا ہی نہیں #اردو_زبان

Tarif (@tarif_hossien) 's Twitter Profile Photo

کسی کے ہجر میں __ احساس مر گئے میرے میں اک ولی تھا جسے دکھ دکھائی دیتے تھے #اردو_زبان

Tarif (@tarif_hossien) 's Twitter Profile Photo

وہ اک برگد کہ پیڑ تلے لکڑی کا بینچ تھا جسکی نشت کہ لیے ہم لڑائی کیا کرتے تھے،اسے دیمک کھا گئ اور مجھے تمہاری یادیں". #اردو_زبان

وہ اک برگد کہ پیڑ تلے لکڑی کا بینچ تھا جسکی نشت کہ لیے ہم لڑائی کیا کرتے تھے،اسے دیمک کھا گئ اور مجھے تمہاری یادیں".
#اردو_زبان
Tarif (@tarif_hossien) 's Twitter Profile Photo

کبھی کبھی بازار میں یوں بھی ہوجاتا ہے، قیمت ٹھیک تھی جیب میں اتنے دام نہیں تھے ایسے ہی اک بار میں تمہیں ہار آیا تھا۔ ~ گلزار #اردو_زبان

Tarif (@tarif_hossien) 's Twitter Profile Photo

آخری عشق میں اندیشہِ ہجراں نہ رہے گر کوئی شرط رواں ہے، تو بتا دی جائے جب تلک اچھا لگوں، ساتھ میرا دیتے رہو یہ ضروری تو نہیں، عمر گنوا دی جائے #اردو_زبان

آخری عشق میں اندیشہِ ہجراں نہ رہے 
گر کوئی شرط رواں ہے، تو بتا دی جائے
جب تلک اچھا لگوں، ساتھ میرا دیتے رہو
یہ ضروری تو نہیں، عمر گنوا دی جائے
#اردو_زبان
Tarif (@tarif_hossien) 's Twitter Profile Photo

رابطے میں تاخیر، باتوں میں ٹال مٹول، اور ہر بار صرف صبر کی امید یہ وہ چیزیں ہیں جو دل میں موجود محبت کو آہستہ آہستہ مٹا دیتی ہیں۔انسان تھک جاتا ہے جب اُس کی اہمیت صرف لفظوں میں ہو عمل میں نہیں۔ پھر وہی شخص، جو دل کا سب سے قریب تھا، دل سے اُتر جاتا ہےخاموشی سے، بے آواز #اردو_زبان

رابطے میں تاخیر، باتوں میں ٹال مٹول، اور ہر بار صرف صبر کی امید یہ وہ چیزیں ہیں جو دل میں موجود محبت کو آہستہ آہستہ مٹا دیتی ہیں۔انسان تھک جاتا ہے جب اُس کی اہمیت صرف لفظوں میں ہو عمل میں نہیں۔
پھر وہی شخص، جو دل کا سب سے قریب تھا، دل سے اُتر جاتا ہےخاموشی سے، بے آواز
#اردو_زبان
Tarif (@tarif_hossien) 's Twitter Profile Photo

بوسیدہ کھڑکیوں، کملاۓ دِلوں، مرجھاۓ پھولوں، پرانے خطوط اور ریلوے اسٹیشنز کی ویران پٹریوں میں اگر کچھ نیا ہوتا ہے تو بس "انتظار " #اردو_زبان

بوسیدہ کھڑکیوں، کملاۓ دِلوں، مرجھاۓ پھولوں، پرانے خطوط اور ریلوے اسٹیشنز کی ویران پٹریوں میں اگر کچھ نیا ہوتا ہے تو بس "انتظار "
#اردو_زبان
Tarif (@tarif_hossien) 's Twitter Profile Photo

میں اسیر اپنے غزال کا میں فقیر دشتِ وصال کا جو ہرن کو باندھ کے لے گیا وہ سبکتگیں کوئی اور ہے #اردو_زبان

Tarif (@tarif_hossien) 's Twitter Profile Photo

تجھ سے نہیں لگ پائے گا تخمینہ ہمارا لاہوت کے اورنگ پہ ہے زینہ ہمارا اک قرب سخن بیز ہے اس روح میں روشن اک کرب خدا داد ہے دیرینہ ہمارا ہر سمت بکھر جائے گی یہ دولتِ وجدان اک روز ادھڑ جائے گا پشمینہ ہمارا قطرہ نہیں روئیں گے ترے ہجر میں ہم لوگ پھٹ جائے گا اس غم سے مگر سینہ ہمارا

Tarif (@tarif_hossien) 's Twitter Profile Photo

ہجر لازم ہے تو پھر وصل کا وعدہ کیسا یوں خزاں رت پہ بہاراں کا لبادہ کیسا زخم دے کر تو نہ تم درد کی شدّت پوچھو درد تو درد ہے کم کیسا، زیادہ کیسا بھولنا ہی ہے تو پیمان ِ وفا کا مطلب توڑنا ہی ہے تو وعدے کا ارادہ کیسا #اردو_زبان

ہجر لازم ہے تو پھر وصل کا وعدہ کیسا
یوں خزاں رت پہ بہاراں کا لبادہ کیسا

زخم دے کر تو نہ تم درد کی شدّت پوچھو
درد تو درد ہے کم کیسا، زیادہ کیسا

بھولنا ہی ہے تو پیمان ِ وفا کا مطلب
توڑنا ہی ہے تو وعدے کا ارادہ کیسا
#اردو_زبان
Tarif (@tarif_hossien) 's Twitter Profile Photo

میری آنکھوں کی صدا سنتے ہیں سارے موسم تم کہو تو میں کڑی دھوپ کو بادل کر دوں اس قدر عشق چمکتا ہے میری آنکھوں میں آنکھ بھر کے میں دیکھوں تجھے؟ پاگل کردوں #اردو_زبان