کمال یہ ہے کہ کوئی کمال ہے ہی نہیں
جو چال اس نے چلی ہے وہ چال ہے ہی نہیں
اب اس سے بڑھ کے ہو کیا نارسائی کا عالم
کئی دنوں سے تمہارا خیال ہے ہی نہیں
🌹تو بے وفا ہے ترے منہ پہ کہنا بنتا ہے
مگر یہ ناز کسی کی مجال ہے ہی نہیں 🌹
برا ہوا ہے پر لگا نہیں، کہ برا ہوا ہے
یہ کس سلیقے سے کوئی ہم سے جدا ہوا ہے
جو وہ نہیں ہے تو اُس کی خُوشبو کہاں سے آئی
یہاں پہ کوئی ضرور اُس سے ملا ہوا ہے