ہم مضبوط ہونے کی اداکاری کر کر کے بھی تھک جاتے ہیں ، ہمیں سر رکھنے کے لیے ایک کاندھا درکار ہوتا ہے اور وہی کاندھا ہمیں اس وقت ملتا ہے، جب زندگی ہماری رگوں سے نچوڑ لی جاتی ہے اور تھامنے والے ہاتھوں کو چومنے والے ہونٹ نیلے پڑ چکے ہوتے ہیں، 🙂
#ک۔م
خوبصورت ہے
وہ جگہ ۔۔۔۔ جہاں انسان کی عزت ہے
وہ مسکراہٹ ۔۔۔جو روح کی گہرائیوں سےپھوٹتی بے اختیار لبوں کو چھو لیتی ہے
وہ آنکھ جو اچھائیوں کو دیکھتی ہے
وہ سادہ دلی۔۔۔جو اپنا بنانے کا گر جانتی ہے
وہ دل ۔۔جو محبت انسانیت سے لبریز ہے
وہ چہرے۔۔۔جو زندگی سے بھرپور ہیں