پاکستان کا موقف واضح ہے ایران کی سفارتی اخلاقی حمایت جاری رہے گی ایرانی حجاج کو پناہ دے کر پاکستان نے ثابت کردیا ہے کہ وہ مشکل گھڑیوں میں ایران کو تنہا نہیں چھوڑے گا
ایران کی عسکری امداد کی سب خبریں بے بنیاد ہیں۔ انڈین کرونیکلز اپنے ناپاک مقاصد کی تکمیل کے لیے اسے پھیلا رہے ہیں
پاکستان نے دفاعی میدان میں جو ترقی حاصل کی ہے، اسے عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو ایک اہم فوجی طاقت کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ دفاعی امور, بین الاقوامی تعلقات اور جغرافیائی سیاست میں پاکستان کو اہم مقام حاصل ہوچکا ہے۔
سوات واقعے پہ دل نہایت عمگین ہے۔ صوباٸی حکومت کی انتظامی ناکامیاں قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہی ہیں۔ ایسی غفلت ناقابل قبول ہے۔
ارباب اختیار کب اپنے اللے تللے چھوڑ کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناٸیں گے؟
سترہ قیمتی جانیں امداد کی راہ تکتی بے رحم پانی کی نذر ہوگٸیں۔ روایتی بیان بازی شروع ہوچکی ہے۔
ذمہ داران کا تعین کیا جاٸے گا۔ انکواٸری ہوگی۔
لیکن تین سال پہلے ہوٸے واقعے کے ذمہ داران کا تعین نہ ہوا تو اب کیا خاک ہوگا۔
چند دن خبر اچھلے گی بس
عوام یونہی بے بس رہے گی۔ افسوس
پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مزید بوجھ ہے حکومت کے معاشی ترقی کے دعوے اور اشتہارات جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں۔ ہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں اور لیوی ختم کی جائے۔
27 یوٹیوب چینلز بند کرنا اگرچہ آزادیٔ اظہار کے منافی ہے تاہم وہ چینلز جو ریاستی اداروں کے خلاف من گھڑت اطلاعات اور ڈس انفارمیشن پھیلانے کا ذریعہ بن رہےان کا بند ہونا ناگزیر ہےاظہار رائے کی آزادی کے ساتھ قومی سلامتی اورعوامی فہم کو گمراہ کن مواد سے بچانا بھی ریاست کی ذمہ داری ہے
قلات میں نہتے مسافروں پہ حملہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارواٸی ہے۔
اس کی جتنی مذمت کی جاٸے کم ہے۔
دہشت گردوں کو سہولت کاروں سمیت کچلنے کا وقت آ گیا ہے۔ ریاست بلوچستان کی شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے موثر اقدامات اٹھاٸے
اسرائیل اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں کو وسعت دے رہا ہے، مسلم ممالک اس کے نشانے پر ہیں۔ فلسطین اور ایران کے بعد اب اسرائیل نے شام پر حملے شروع کر دیے ہیں اور اسے روکنے والا کوئی نہیں۔ نیتن یاہو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
تحریک انصاف کی منافقت کا پردہ فاش ہو چکا
دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگانے والی جماعت کے اکثر رہنماء کرپشن میں ملوث ہیں
قومی خزانے کو لوٹنے والے پی ٹی آٸی رہنما ءکسی بھی طور پر اقتدار کے مستحق نہیں۔
ایسی جماعت کو کسی صوبے کی باگ ڈور سونپنا گویا نظام عدل اور جمہوریت سے مذاق ہے۔
یومِ الحاقِ پاکستان
یہ دن پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کی علامت ہے بھارت کے قبضے کے باوجود کشمیری اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوٸے پاکستان اس موقع پر ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کے لیے پرعزم ہےاور حریت رہنماؤں کو خراجِ تحسین بھی پیش کرتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش خیریت سے ہیں ڈھاکہ میں جماعت اسلامی کے تاریخی اجتماع سے انہوں نےخطاب کیا جماعت کی قربانیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ایک خوشحال پُرامن بنگلہ دیش کی امید کی جا رہی انہوں نے پاکستانی عوام کے لیے محبت کا پیغام دیا کہ ہمارے دل پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں
تحریک انصاف کے حالیہ میگا کرپشن اسکینڈلز سے واضح ہو گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 11 سالہ اقتدار کے دوران اس پارٹی نے ناصرف وسائل لوٹے بلکہ عوامی اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچاٸی صوبے میں کوئی خاطر خواہ ترقیاتی کام نہیں کیا نہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے اور نہ انفراسٹرکچر کی طرف توجہ دی
ریاست کے خلاف انتشار پھیلانا توڑ پھوڑ کرنا ملکی املاک کو جلانا سپاہیوں پر پتھراؤ کرنا اور شہداء کی یادگاریں توڑنا جلانا کسی بھی مہذب ریاست میں سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے
سانحہ نو مئی کے مجرمان کو ملنے والی عدالتی سزائیں انصاف کا تقاضہ ہے بشرطیکہ بلا امتیاز انصاف کیا جائے
ریاستی اداروں پر حملے,قومی املاک کی توہین اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی ایک ناقابل معافی جرم ہے۔ جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ قانون کی عملداری اور قومی وقار کا تقاضا ہے کہ ان عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی ایسی جسارت نہ کر سکے۔
۔
ہم بعض اوقات اسٹیبلشمنٹ سے اختلاف رکھتے ہیں تنقید بھی کرتے ہیں لیکن ہم نے کبھی پاکستان یا اپنی افواج کے خلاف بیرونی طاقتوں سے مدد نہیں مانگی اور نہ ہی آئندہ کبھی ایسا کریں گے کیونکہ ایسا کرنا وطن سے غداری کے مترادف ہے۔ جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
دنیا کی تمام ریاستیں اپنی رٹ قائم رکھنے کے لیے سخت اقدامات کرتی ہیں۔ فرانس 2023 برطانیہ اور امریکہ کیپیٹل ہل 2021میں بدامنی پھیلانے والوں کو کڑی سزائیں دی گئیں۔ پاکستان بھی 9 مئی کے واقعات کے بعد ذمہ داران کو سزا دے کر اپنی ریاستی رٹ کو مضبوط بنا رہا ہے۔
امریکی غلامی نامنظور کے نعرے لگانا پوری پاکستانی قوم کو امریکی غلامی کے طعنے دینا پی ٹی آٸی کا خاص بیانیہ رہا ہے مگر عمران خان کے بیٹوں کا امریکہ جا کر ترلے کرنا کونسا بیانیہ ہے؟
اب کیوں امریکی حمایت جاٸز ہوگٸی ہے؟ کیا یہ حمایت غلامی نہیں ہو گی ؟
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جہاں فوجی افسران ,جوان روزانہ شہید ہو رہے ہیں وہیں تحریک انصاف دفاعی اداروں پر بے بنیاد تنقیدکر رہی بلکہ انڈین پراپیگنڈے کا حصہ بن کر اپنی ہی ریاست کے خلاف سرگرم ہے حالانکہ ریاست کا مؤقف واضح ہے کہ وادی تیراہ کو مکمل طور پر دہشت گردی سے پاک کیا جائے گا
تیراہ سانحہ سول انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ گذشتہ بارہ سال میں صوبے کی سول انتظامیہ نے براٸے نام سکیورٹی فراٸض انجام دیے ہیں۔ کرپشن کی داستانیں رقم کرتی صوباٸی حکومت خود بدامنی کی ذمہ دار ہے۔ جب خود شرپسند عناصرکی سہولت کاری کی جاٸے گی تو امن کیونکر ہوگا؟
خیبر پختونخوا میں امن و امان کی ذمہ داری سول انتظامیہ کی تھی اس لیے تحریک انصاف سے یہ سوال جائز ہے کہ اپنے 12 سالہ اقتدار میں انہوں نے امن کے لیے کیا عملی اقدامات کیے ؟
افسوس پی ٹی آٸی سیکیورٹی فورسز کی امن کے لیے کی گٸی کوششوں میں رکاوٹیں ڈال کرخودصوبے کے امن کو سبوتاژ کررہی