USA Urdu
@USAUrdu
امریکی دفتر خارجہ کے اردو اکاؤنٹ پر خوش آمدید
استعمال کی شرائط: https://t.co/8p4cxqsCT1
ID:267302488
https://www.state.gov 16-03-2011 17:49:28
21,4K Tweets
113,8K Followers
139 Following
Follow People
.Department of State: ہمیں انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال کے بارے میں واضح آگاہی ہے اور ہم مستقبل میں انہیں بہتر بنانے کا نیا عزم رکھتے ہیں۔ Secretary Antony Blinken کا انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں رپورٹ پر بیان۔
.Department of State: Secretary Antony Blinken نے انسانی حقوق کی صورتحال پر رپورٹ کا اجرا کیا جو تقریباً 200 ممالک اور علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال کی تفصیلات بتاتی ہے۔ جو ممالک انسانی حقوق کا احترام کرتے ہیں ان کے پرامن، خوشحال اور مستحکم ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
.Department of State: بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں سے خوراک، ادویات اور ایندھن کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ یمن کے لیے خصوصی نمائندے ٹم لینڈرکنگ نے ان حملوں کے عالمگیر اثرات اور ان سے نمٹنے کے لیے امریکہ کی جانب سے اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کیے جانے والے کام کو واضح کیا ہے۔
.Ambassador Linda Thomas-Greenfield: ایک خوبصورت بچی ناقابل تصور ہولناکیوں کا سامنا کرنے کے بعد اب آزاد ہے۔ ہم ہر یرغمالی کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ حماس پر معاہدہ قبول کرنے کے لیے دباؤ برقرار رکھے۔
.Ambassador Linda Thomas-Greenfield: امریکہ فلسطینیوں کو انسانی امداد پہنچانے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع سے کام لیتا رہے گا۔ میں لیز گرینڈی کی مشکور ہوں جو ہماری اس کوشش کی قیادت کر رہی ہیں۔ میں انتھک قائدانہ کردار اور دہائیوں تک خدمات انجام دینے پر ڈیوڈ سیٹرفیلڈ کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔
.Matthew Miller: امریکہ ایران کی وزارت دفاع اور مسلح افواج کے لیے یو اے وی کی غیرقانونی تجارت اور فروخت میں سہولت دینے والے 16 اداروں اور 8 افراد پر پابندیاں عائد کر رہا ہے جبکہ 5 بحری جہازوں اور ایک ہوائی جہاز کو منجمد اثاثوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
.Matthew Miller: بیجنگ میں Secretary Antony Blinken اعلیٰ سطحی سرکاری حکام سے ملاقاتوں کے موقع پر گزشتہ برس کیلی فورنیا میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے جاری پیش رفت کی اہمیت سمیت متعدد امور پر بات چیت کریں گے۔
.Secretary Antony Blinken: میں نے چین میں کام کرنے والے امریکی کاروباری رہنماؤں سے انہیں درپش مسائل اور ان کے لیے دستیاب مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ میں نے واضح کیا کہ دونوں ممالک صحت مند معاشی مسابقت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں لیکن یہ مقابلہ شفاف ہونا چاہیے۔
.Secretary Antony Blinken: میں نے شنگھائی پارٹی سیکرٹری چن جیننگ سے ملاقات میں صحت مند معاشی مسابقت کی اہمیت اور چین میں کام کرنے والے امریکی کارکنوں اور کاروبار کے لیے یکساں مواقع کی فراہمی پر بات چیت کی۔
.Department of State: سیکرٹری بلنکن کے دورہ چین کا مقصد امریکہ اور چین کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنا اور تعلق کو مضبوط کرنا ہے، اردو ترجمان مارگریٹ میکلاوڈ کا بیان
.Department of State: اُس وقت انسانی حقوق پر پیش رفت ممکن ہوتی ہے،جب دنیا بھر میں پرعزم افراد تمام لوگوں کے بنیادی وقار کو برقرار رکھنے کے لیے کام کرتے رہتے ہیں۔
.Department of State: Secretary Antony Blinken دوطرفہ تعلقات کو ذمہ دارانہ انداز میں سنبھالنے اور امریکہ و دنیا بھر کے لوگوں کے لیے اہمیت کے حامل متعدد دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کے لیے چین کے دورے پر آئے ہیں۔
.Secretary Antony Blinken: ہم برطانیہ کی جانب سے 2030 تک اپنے دفاعی اخراجات جی ڈی پی کے 2.5 فیصد تک بڑھانے اور یوکرین کو 620 ملین ڈالر کی نئی دفاعی امداد بھیجنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم نے نیٹو کے ساتھ وابستگی اور روس کی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مدد کرنے پر برطانیہ کو سراہا ہے۔
.Secretary Antony Blinken: میں فینٹانائل کی سمگلنگ کے خاتمے سمیت ایسے مسائل پر پیش رفت کے لیے چین کے دورے پر آیا ہوں جو امریکہ کے لوگوں کے لیے اہم ہیں۔ ہم President Biden اور صدر شی کی ملاقات میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے جاری کام اور ایسے امور پر بات کریں گے جن پر ہمارے نمایاں اختلافات ہیں۔
.Ambassador Linda Thomas-Greenfield: رواں سال کی رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ ہمیں مسلح تنازعات کے دوران جنسی تشدد کے عالمی بحران کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو چاہیے کہ وہ ایسے جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے محاسبے کے لیے اکٹھے کام کریں اور متاثرین کی تکالیف کے ازالے کو ترجیح دیں۔