𝔸𝕤𝕞𝕒 𝔸𝕗𝕣𝕚𝕕𝕚 🦋 (@clouds7th) 's Twitter Profile
𝔸𝕤𝕞𝕒 𝔸𝕗𝕣𝕚𝕕𝕚 🦋

@clouds7th

رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِيْ صَغِيْراً۞

ID: 1872089534030127104

calendar_today26-12-2024 01:19:05

85 Tweet

34 Takipçi

110 Takip Edilen

𝔸𝕤𝕞𝕒 𝔸𝕗𝕣𝕚𝕕𝕚 🦋 (@clouds7th) 's Twitter Profile Photo

اسلام وعلیکم ہمارا راستہ کٹھن ہے مگر منزل ہماری ہے، بطور قوم ہمارا فرض ہے کہ ہر اُس قدم کی ہر حد تک مخالفت کرو، جس کا مقصد ناانصافی ہو،جس کی بنیاد ظُلم پر ہو. سیاسی سوچ کو آزاد رکھیں، ہر اس سوچ سے اختلاف رکھیں جو وطن کے خلاف ہو پھر چاہے وہ حکمران ہوں، سسٹم ہو یا کوئی ادارہ ہو ۔

𝔸𝕤𝕞𝕒 𝔸𝕗𝕣𝕚𝕕𝕚 🦋 (@clouds7th) 's Twitter Profile Photo

کسی کے ہجر میں یوں ٹوٹ کر رویا نہیں کرتے یہ اپـــــنا رنج ہے اور رنج کا چــرچـا نہـیں کرتے جٗدائی کی رتوں میں صورتیں دھندلانے لگتی ہیں سـو ایسے موسـموں مـیں آئیـنہ دیکھا نــہیں کرتے 😢

𝔸𝕤𝕞𝕒 𝔸𝕗𝕣𝕚𝕕𝕚 🦋 (@clouds7th) 's Twitter Profile Photo

زندگی میں کبھی انتخاب کا وقت آئے، تو تلخی کو چن لینا بہتر ہے۔کیونکہ تلخ سچ میٹھے جھوٹ سے ہزار درجے بہتر ہوتا ہے۔ کم از کم تلخ انسان کی زبان اس کے دل کی ترجمان ہوتی ہے۔ اس کے برعکس جن کے ہر لفظ میں نرمی ہوتی ہے، وہ اکثر خود غرض ہوتے ہیں، ان کی منافقت رشتوں کو کھوکھلا کر دیتی ہے۔

𝔸𝕤𝕞𝕒 𝔸𝕗𝕣𝕚𝕕𝕚 🦋 (@clouds7th) 's Twitter Profile Photo

اسلام وعلیکم دل شکنی کا ایک لمحہ دل جوئی کے کئی لمحات کو کھا جاتا ہے اس لیے حوصلہ بڑھانا سیکھیے نہ کہ اپنے الفاظ سے کسی کے راستے میں ایسی دیوار کھڑی کر دیں جو اس کے لیے عبور کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو جائے۔

𝔸𝕤𝕞𝕒 𝔸𝕗𝕣𝕚𝕕𝕚 🦋 (@clouds7th) 's Twitter Profile Photo

کبھی ہوا تو کبھی خاک رہ گزر ہونا مرے نصیب میں لکھا ہے در بہ در ہونا اگر چلو تو مرے ساتھ ہی چلو لیکن کٹھن سفر سے زیادہ ہے ہم سفر ہونا #عمران_احمد_خان_نیازی

کبھی ہوا تو کبھی خاک رہ گزر ہونا

مرے نصیب میں لکھا ہے در بہ در ہونا

اگر چلو تو مرے ساتھ ہی چلو لیکن

کٹھن سفر سے زیادہ ہے ہم سفر ہونا
#عمران_احمد_خان_نیازی
𝔸𝕤𝕞𝕒 𝔸𝕗𝕣𝕚𝕕𝕚 🦋 (@clouds7th) 's Twitter Profile Photo

اسلام وعلیکم صبح بخیر زندگی نہ تو پھولوں سے بھرا کوئی باغ ہے کہ جس کی مہک میں اسے گزار دیا جائے اور نہ ہی کانٹوں سے لیس کوئی جنگل کہ جس سے انسان کا گزر مشکل ہو،  زندگی کا باغ ایسے پھولوں سے بھرا ہے جن کے ساتھ کانٹے بھی ہیں تاکہ راستہ دشوار ہونے کے ساتھ ساتھ خوشگوار بھی ہو۔۔

Ayyan Butt. (@ayyan_dawo47010) 's Twitter Profile Photo

﷽ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اللہ ہمیں استقامت عطا فرمائیں اور اپنی عنایت سے ہمارے لیے نیکیوں کی راہ کو آسان بنا دیجئے ہمیں توفیق عطا فرمائیں کہ ہم ہر قسم کی برائیوں کو آپ کی رضا و خوشنودی کے لئے چھوڑ دیں آمین 🤲🏻 Ayyan Butt. 𝔸𝕤𝕞𝕒 𝔸𝕗𝕣𝕚𝕕𝕚 🦋

﷽
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

اللہ ہمیں استقامت عطا فرمائیں اور اپنی عنایت سے ہمارے لیے نیکیوں کی راہ کو آسان بنا دیجئے ہمیں توفیق عطا فرمائیں کہ ہم ہر قسم کی برائیوں کو آپ کی رضا و خوشنودی کے لئے چھوڑ دیں
آمین 🤲🏻
<a href="/ayyan_dawo47010/">Ayyan Butt.</a> 
<a href="/clouds7th/">𝔸𝕤𝕞𝕒 𝔸𝕗𝕣𝕚𝕕𝕚 🦋</a>
𝔸𝕤𝕞𝕒 𝔸𝕗𝕣𝕚𝕕𝕚 🦋 (@clouds7th) 's Twitter Profile Photo

ہجوم داغ محبت میں لالہ زار ہوں میں خزاں کا خوف نہیں جسکو وہ بہار ہوں، میں اُڑان اگر آسمان کی وسعت دیکھ کے کی جاتی تو پرندے کبھی بھی اپنے گھونسلوں سے باہر نہ نکلتے۔اسلیئے اپنا دھیان اپنی اڑان پہ رکھیں کہ آپ اسے کتنا اونچا کر سکتے ہیں ورنہ بلندی کا ڈر آپ کو کبھی نہیں اڑنے دے گا۔

𝔸𝕤𝕞𝕒 𝔸𝕗𝕣𝕚𝕕𝕚 🦋 (@clouds7th) 's Twitter Profile Photo

اسلام وعلیکم جسم کو مت سنوارو بلکہ روح کو سنوارو کیونکہ جسم کو مٹی میں مل جانا ہے اور روح کو خدا کے پاس جانا ہے۔ روح کی چمک دمک اخلاص،خدا سے تعلق، صبر اور توبہ و استغفار میں ہے جو دل کی سچائی، نیت کی صفائی اور کردار کی روشنی میں جھلکتی ہے اور ہمارے اعمال کو خالص بنا دیتی ہے۔ ۔

𝔸𝕤𝕞𝕒 𝔸𝕗𝕣𝕚𝕕𝕚 🦋 (@clouds7th) 's Twitter Profile Photo

منتشر ہوں مجھے یکجائی عطا کر مولا دل کو بھی اک قوتِ بینائی عطا کر مولا جوڑنا ہے تو کچھ اس ادا سے توڑ مجھے اب نہ ٹوٹے یہ زعم، ایسا الم عطا کر مولا

𝔸𝕤𝕞𝕒 𝔸𝕗𝕣𝕚𝕕𝕚 🦋 (@clouds7th) 's Twitter Profile Photo

میں تیرے ذکر کے زندان میں مقید ہو کر ایک دیوانِ سخن ایسا قلمبند کروں جو سنے اس میں تیری دید کی خواہش جاگے جو پڑھے، تیری اسیری کے بہانے ڈھونڈے ❤️

𝔸𝕤𝕞𝕒 𝔸𝕗𝕣𝕚𝕕𝕚 🦋 (@clouds7th) 's Twitter Profile Photo

اسلام وعلیکم حسبنا الله ونعم الوكيل، نعم المولى ونعم النصير ہمیں اللہ کافی ہے، اور وہ بہترین کارساز ہے، وہ بہترین مالک ہے اور بہترین مددگار ہے۔ صبح بخیر 🌼

𝔸𝕤𝕞𝕒 𝔸𝕗𝕣𝕚𝕕𝕚 🦋 (@clouds7th) 's Twitter Profile Photo

وہ لوگ جنکی زندگی میں شامل ہونے کے بعد آپ کو ایڑیوں کے بَل اونچا کھڑا ہو کر اپنے آپ کو دکھانا پڑے کہ میں تمہاری زندگی میں شامل ہوں، میری طرف دھیان کرو مجھے دیکھو تو انکی زندگی سے خود کو خود ہی بے دخل کر لیں کیونکہ جو لوگ عزت نا دے سکیں وہ آپکی محبتوں کے حقدار نہیں ہوسکتے ۔

𝔸𝕤𝕞𝕒 𝔸𝕗𝕣𝕚𝕕𝕚 🦋 (@clouds7th) 's Twitter Profile Photo

اسلام وعلیکم سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ○ میرے نبی ﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا اٙللـَّهـُمَّ صـَلِِِّ وَسّـلٙـِّمْ وَبـَارِكْ عـٙلـىِِ مُحـٙٙمّـدِِؐ ﷺ 💚 صبح بخیر

Hunain shehzadi (@hunainshehzadi) 's Twitter Profile Photo

رابعہ بصری رحمہ اللہ سے کسی نے پوچھا کہ کیا گنہگار کی توبہ قبول ہوتی ہے ؟ فرمایا انسان اس وقت تک توبہ کر ہی نہیں سکتا جب تک اللہ تعالی “ توفیق “ نہ دے اور جب توفیق مل جائے پھر قبولیت میں کوئی شک نہیں رہتا“

Ayyan Butt. (@ayyan_dawo47010) 's Twitter Profile Photo

تمہیں کیا لکھوں دوست لکھوں ہمدرد لکھوں غم گسار لکھوں خیر خواہ لکھوں یا پیار لکھوں دل کہتا ہے کہ دنیا کے تمام الفاظ کو یکجا کر کے ایک میٹھی سی بات لکھوں تم کو اپنی کل کائنات لکھوں Ayyan Butt. 𝔸𝕤𝕞𝕒 𝔸𝕗𝕣𝕚𝕕𝕚 🦋

تمہیں کیا لکھوں
دوست لکھوں
 ہمدرد لکھوں
 غم گسار لکھوں
 خیر خواہ لکھوں
 یا پیار لکھوں
دل کہتا ہے کہ دنیا کے تمام الفاظ کو یکجا کر کے
ایک میٹھی سی بات لکھوں
تم کو اپنی کل کائنات لکھوں
<a href="/ayyan_dawo47010/">Ayyan Butt.</a> 
<a href="/clouds7th/">𝔸𝕤𝕞𝕒 𝔸𝕗𝕣𝕚𝕕𝕚 🦋</a>
𝔸𝕤𝕞𝕒 𝔸𝕗𝕣𝕚𝕕𝕚 🦋 (@clouds7th) 's Twitter Profile Photo

اسلام وعلیکم حدیث مبارکہ " رسول اللہﷺ نے فرمایا: " لوگوں میں سب سے اچھا انسان وہ ہے جو دوسروں کا حق پوری طرح ادا کر دے۔" (صحیح بخاری، حدیث نمبر: 2306 صبح بخیر

𝔸𝕤𝕞𝕒 𝔸𝕗𝕣𝕚𝕕𝕚 🦋 (@clouds7th) 's Twitter Profile Photo

اسلام وعلیکم اے اللہ ہمیں زبان کی سچائی ، اخلاق کی بڑائی اعمال میں بھلائی اور بیماریوں سے رہائی عطا فرما، نیز ہمیں قبر کی تنہائی اور حشر کی رُسوائی سے محفوظ فرما۔ آمین ثم آمین صبح بخیر

𝔸𝕤𝕞𝕒 𝔸𝕗𝕣𝕚𝕕𝕚 🦋 (@clouds7th) 's Twitter Profile Photo

اسلام وعلیکم اپنی توانائی، محبت اور توجہ ان لوگوں پر صرف کریں جو سیکھنے، سمجھنے اور بدلنے کیلئے تیار ہوں جنکی امیدیں اور خوشیاں آپ سے وابستہ ہوں زنگ آلودہ بند دماغوں کو کھولنے پر وقت برباد نہ کریں کیونکہ بند دماغ خالی ہوتے ہیں جن میں نا فہم ہوتا ہے نا تجسس اور نا ہی جذبات ۔