Ayaz Amir (@ayazamir) 's Twitter Profile
Ayaz Amir

@ayazamir

This is the only official account I have. Retweets are not endorsements.

ID: 142953433

calendar_today12-05-2010 05:23:23

109 Tweet

37,37K Followers

24 Following

Ayaz Amir (@ayazamir) 's Twitter Profile Photo

ایک تاریخ ساز خطاب 23 مارچ کو ہم یومِ پاکستان اس لیے کہتے ہیں کہ اس دن تخلیقِ پاکستان کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہوا تھا۔ اور سچ پوچھئے کہ اس بار خطاب فرما کر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنا حق ایسا ادا کیا کہ تاریخ کے اوراق میں یاد رکھا جائے گا۔

ایک تاریخ ساز خطاب
23 مارچ کو ہم یومِ پاکستان اس لیے کہتے ہیں کہ اس دن تخلیقِ پاکستان کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہوا تھا۔ اور سچ پوچھئے کہ اس بار خطاب فرما کر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنا حق ایسا ادا کیا کہ تاریخ کے اوراق میں یاد رکھا جائے گا۔
Ayaz Amir (@ayazamir) 's Twitter Profile Photo

امریکی ہتھیار بربادی کا سبب بنے امریکہ سے پہلا دفاعی معاہدہ ہوا تو پیٹن ٹینک اور سیبر لڑاکا طیارے ہمیں ملنے لگے اور ان کے آنے سے نقصان یہ ہوا کہ ہمارے فیصلہ سازوں نے کچھ غلط نتائج اخذ کر لیے۔ سیاست ہماری صحیح بنیادوں پر استوار نہیں ہوئی تھی‘ آئین تب تک نہ بنا تھا‘

امریکی ہتھیار بربادی کا سبب بنے
امریکہ سے پہلا دفاعی معاہدہ ہوا تو پیٹن ٹینک اور سیبر لڑاکا طیارے ہمیں ملنے لگے اور ان کے آنے سے نقصان یہ ہوا کہ ہمارے فیصلہ سازوں نے کچھ غلط نتائج اخذ کر لیے۔ سیاست ہماری صحیح بنیادوں پر استوار نہیں ہوئی تھی‘ آئین تب تک نہ بنا تھا‘
Ayaz Amir (@ayazamir) 's Twitter Profile Photo

امریکی ٹیرفوں نے ہمارا کیا بگاڑنا ہے یہ اسلامی جمہوریہ کا کمال ہی سمجھنا ہو گا کہ آسمانوں کے فضل سے یہاں کوئی اتنی چیزیں تیار ہی نہیں ہوتیں جن پر ٹیرف لگے اور ہمیں محسوس ہو۔ ہنر دیکھئے ہمارا کہ لے دے کے ایک ٹیکسٹائل انڈسٹری ہے‘ کچھ چمڑے کے کارخانے اور کچھ کھیلوں کا سامان

امریکی ٹیرفوں نے ہمارا کیا بگاڑنا ہے
یہ اسلامی جمہوریہ کا کمال ہی سمجھنا ہو گا کہ آسمانوں کے فضل سے یہاں کوئی اتنی چیزیں تیار ہی نہیں ہوتیں جن پر ٹیرف لگے اور ہمیں محسوس ہو۔ ہنر دیکھئے ہمارا کہ لے دے کے ایک ٹیکسٹائل انڈسٹری ہے‘ کچھ چمڑے کے کارخانے اور کچھ کھیلوں کا سامان
Ayaz Amir (@ayazamir) 's Twitter Profile Photo

تھانیداری سے کب کام چلا ہے؟ ہارڈ ریاست کا مطلب اس کے سوا کچھ نہیں کہ سختی سے کام چلایا جائے۔ یعنی کوئی مسئلہ اُٹھے تو ہاتھ میں ڈنڈا ہونا چاہیے۔ دیکھا جائے تو شروع دن سے ہی ہماری ریاست میں یہی کچھ ہوتا رہا ہے۔ اگر تھانیداری چلتی تو کیا بنگال علیحدہ ہو جاتا؟

تھانیداری سے کب کام چلا ہے؟
ہارڈ ریاست کا مطلب اس کے سوا کچھ نہیں کہ سختی سے کام چلایا جائے۔ یعنی کوئی مسئلہ اُٹھے تو ہاتھ میں ڈنڈا ہونا چاہیے۔ دیکھا جائے تو شروع دن سے ہی ہماری ریاست میں یہی کچھ ہوتا رہا ہے۔ اگر تھانیداری چلتی تو کیا بنگال علیحدہ ہو جاتا؟
Ayaz Amir (@ayazamir) 's Twitter Profile Photo

اتنے گئے گزرے تو نہ تھے پاکستانیوں کو غور کرنا چاہیے کہ ہمارا ہمسایہ ایران کن مشکل حالات میں پھنسا ہوا ہے۔ مجبوری کے تحت امریکہ سے بات چیت کرنی پڑ رہی ہے اور امریکہ ہے کہ اُس نے واضح دھمکی دی ہے کہ ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ روس اور چین ایران کے حمایتی ہیں لیکن ....

اتنے گئے گزرے تو نہ تھے
پاکستانیوں کو غور کرنا چاہیے کہ ہمارا ہمسایہ ایران کن مشکل حالات میں پھنسا ہوا ہے۔ مجبوری کے تحت امریکہ سے بات چیت کرنی پڑ رہی ہے اور امریکہ ہے کہ اُس نے واضح دھمکی دی ہے کہ ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ روس اور چین ایران کے حمایتی ہیں لیکن ....
Ayaz Amir (@ayazamir) 's Twitter Profile Photo

قوم کو اب بات سمجھ جانی چاہیے ضیا کا دور ہو یا موجودہ دور‘ لوگ ایک عجیب بھولپن کا شکار رہتے ہیں کہ یہ دور عارضی ہے اور جلد ختم ہو جائے گا۔ وقت طول پکڑنے لگتا ہے تو پھر ہوش ٹھکانے آتے ہیں کہ یہ عارضی نہیں‘ دائمی بندوبست ہے۔

قوم کو اب بات سمجھ جانی چاہیے
ضیا کا دور ہو یا موجودہ دور‘ لوگ ایک عجیب بھولپن کا شکار رہتے ہیں کہ یہ دور عارضی ہے اور جلد ختم ہو جائے گا۔ وقت طول پکڑنے لگتا ہے تو پھر ہوش ٹھکانے آتے ہیں کہ یہ عارضی نہیں‘ دائمی بندوبست ہے۔
Ayaz Amir (@ayazamir) 's Twitter Profile Photo

دو قومی نظریہ تاریخ کے تناظر میں ہر راگ کا ایک وقت ہوتا ہے اور اُسی سمے اس کی ادائیگی بہتر سمجھی جاتی ہے۔ جب برصغیر میں ایک علیحدہ مسلم ریاست کا جواز ڈھونڈا جا رہا تھا تب دو قومی نظریے کی بات بنتی تھی اور اسی بنیاد پر تحریکِ پاکستان استوار ہوئی .....

دو قومی نظریہ تاریخ کے تناظر میں
ہر راگ کا ایک وقت ہوتا ہے اور اُسی سمے اس کی ادائیگی بہتر سمجھی جاتی ہے۔ جب برصغیر میں ایک علیحدہ مسلم ریاست کا جواز ڈھونڈا جا رہا تھا تب دو قومی نظریے کی بات بنتی تھی اور اسی بنیاد پر تحریکِ پاکستان استوار ہوئی .....
Ayaz Amir (@ayazamir) 's Twitter Profile Photo

بھارت اسرائیل نہیں ہے نہ ہی دوسری طرف غزہ اور حماس ہیں۔ نہیں تو حملہ کرنا ہوتا تو بھارت کو اتنی دقت نہ ہوتی۔ حملہ نہ صرف ہوتا بلکہ اسرائیل کی طرح مسلسل جاری رہتا۔ لیکن غزہ والی صورتِ حال یہاں نہیں۔

بھارت اسرائیل نہیں ہے
نہ ہی دوسری طرف غزہ اور حماس ہیں۔ نہیں تو حملہ کرنا ہوتا تو بھارت کو اتنی دقت نہ ہوتی۔ حملہ نہ صرف ہوتا بلکہ اسرائیل کی طرح مسلسل جاری رہتا۔ لیکن غزہ والی صورتِ حال یہاں نہیں۔
Ayaz Amir (@ayazamir) 's Twitter Profile Photo

پاک بھارت جنگیں پاکستان اور ہندوستان کے لوگ اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ اُنہوں نے صحیح جنگیں نہیں دیکھیں۔ ہماری جنگیں تودو اڑھائی ہفتوں پر محیط رہی ہیں‘ نہ شہروں پر بمباری‘ نہ نہتے شہریوں کا قتلِ عام۔ جنگ تو وہ ہے جو روس اور یوکرین کے درمیان لڑی جا رہی ہے۔

پاک بھارت جنگیں
پاکستان اور ہندوستان کے لوگ اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ اُنہوں نے صحیح جنگیں نہیں دیکھیں۔ ہماری جنگیں تودو اڑھائی ہفتوں پر محیط رہی ہیں‘ نہ شہروں پر بمباری‘ نہ نہتے شہریوں کا قتلِ عام۔ جنگ تو وہ ہے جو روس اور یوکرین کے درمیان لڑی جا رہی ہے۔
Ayaz Amir (@ayazamir) 's Twitter Profile Photo

صحیح صورتحال کا جاننا ویسے تو دونوں اطراف ٹی وی چینلوں پر کہانیاں چل رہی ہیں لیکن ماننا پڑے گا کہ چیخ و پکار اور غلط رپورٹنگ میں انڈیا کا مقابلہ کرنا مشکل ہے۔ ہر چینل اُن کا گولہ باری میں لگا ہوا ہے۔

صحیح صورتحال کا جاننا
ویسے تو دونوں اطراف ٹی وی چینلوں پر کہانیاں چل رہی ہیں لیکن ماننا پڑے گا کہ چیخ و پکار اور غلط رپورٹنگ میں انڈیا کا مقابلہ کرنا مشکل ہے۔ ہر چینل اُن کا گولہ باری میں لگا ہوا ہے۔
Ayaz Amir (@ayazamir) 's Twitter Profile Photo

کچھ تو قرار آیا جس مایوسی اور بیزاری کا اظہار ہم سے ہوتا رہتا ہے وہ تمام کیفیت پڑوسیوں سے اس چار روزہ معرکے میں زائل ہو گئی۔ مانا کہ ہم بڑے امن کے پردھان ہیں‘ شانتی چاہتے ہیں‘ لیکن یہ کیا ہوا کہ محلے میں یا کہیں آس پاس سے کوئی رعب جمانے کی کوشش کرے اور آگے سے چپ رہیں .....

کچھ تو قرار آیا
جس مایوسی اور بیزاری کا اظہار ہم سے ہوتا رہتا ہے وہ تمام کیفیت پڑوسیوں سے اس چار روزہ معرکے میں زائل ہو گئی۔ مانا کہ ہم بڑے امن کے پردھان ہیں‘ شانتی چاہتے ہیں‘ لیکن یہ کیا ہوا کہ محلے میں یا کہیں آس پاس سے کوئی رعب جمانے کی کوشش کرے اور آگے سے چپ رہیں .....
Ayaz Amir (@ayazamir) 's Twitter Profile Photo

عشق کے امتحاں جو باقی ہیں جنگ افضل وہ ہوتی ہے جو مزید جنگوں کا راستہ روکے اور جس کا کوئی سیاسی مقصد ہو۔ ہندوستان کا مقصد کیا تھا؟ کہ پاکستان پر اپنی دھاک بٹھائے۔ اس میں وہ بُری طرح ناکام ہوا ۔ دھاک کیا بیٹھنی تھی لینے کے دینے پڑ گئے۔

عشق کے امتحاں جو باقی ہیں
جنگ افضل وہ ہوتی ہے جو مزید جنگوں کا راستہ روکے اور جس کا کوئی سیاسی مقصد ہو۔ ہندوستان کا مقصد کیا تھا؟ کہ پاکستان پر اپنی دھاک بٹھائے۔ اس میں وہ بُری طرح ناکام ہوا ۔ دھاک کیا بیٹھنی تھی لینے کے دینے پڑ گئے۔
Ayaz Amir (@ayazamir) 's Twitter Profile Photo

فوج دوستی کے تقاضے کیسے ممکن ہے کہ ملک کو خطرہ درپیش ہو اور عوام فوج کے ساتھ کھڑے نہ ہوں؟ ہمیشہ ایسے ہوا ہے‘ خطرے کی گھنٹی بجی اورتمام چیزوں کو بالائے طاق رکھ کر لوگ فوج کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ 65ء کی جنگ تو اپنی مثال آپ ہے

فوج دوستی کے تقاضے
کیسے ممکن ہے کہ ملک کو خطرہ درپیش ہو اور عوام فوج کے ساتھ کھڑے نہ ہوں؟ ہمیشہ ایسے ہوا ہے‘ خطرے کی گھنٹی بجی اورتمام چیزوں کو بالائے طاق رکھ کر لوگ فوج کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ 65ء کی جنگ تو اپنی مثال آپ ہے
Ayaz Amir (@ayazamir) 's Twitter Profile Photo

سلگتے ارمان تھوڑے سے وقت میں بہت کچھ ہو گیا اور باتیں بھی بہت ہوئیں۔ جشن منا لیے اور کچھ اعلیٰ قسم کے اعزازات بھی مل گئے۔اس کے بعد اب آگے کو نہیں دیکھنا چاہیے؟ کیونکہ جو دیگر مسائل درپیش تھے وہ اپنی جگہ موجود ہیں۔ طلسم سے نکلیں گے تو ان حقیقتوں کا ادراک ہو گا۔

سلگتے ارمان
تھوڑے سے وقت میں بہت کچھ ہو گیا اور باتیں بھی بہت ہوئیں۔ جشن منا لیے اور کچھ اعلیٰ قسم کے اعزازات بھی مل گئے۔اس کے بعد اب آگے کو نہیں دیکھنا چاہیے؟ کیونکہ جو دیگر مسائل درپیش تھے وہ اپنی جگہ موجود ہیں۔ طلسم سے نکلیں گے تو ان حقیقتوں کا ادراک ہو گا۔
Ayaz Amir (@ayazamir) 's Twitter Profile Photo

یوں نہ ہوتا تو کیا ہوتا ہر ملک‘ ہر قبیلے کو اپنے دفاع کا اختیار ہے۔ یہاں تک تو ٹھیک لیکن یہ جو جنگی اور جنونی ماحول پاکستان اور ہندوستان میں پیدا ہوتا رہتا ہے کبھی دل کو نہیں بھایا۔ بڑا تنازع تو ہماری قوموں میں تقسیمِ ہند کا تھا‘ جب تقسیم ہو گئی تو آپس میں امن اور شانتی سے رہنے

یوں نہ ہوتا تو کیا ہوتا
ہر ملک‘ ہر قبیلے کو اپنے دفاع کا اختیار ہے۔ یہاں تک تو ٹھیک لیکن یہ جو جنگی اور جنونی ماحول پاکستان اور ہندوستان میں پیدا ہوتا رہتا ہے کبھی دل کو نہیں بھایا۔ بڑا تنازع تو ہماری قوموں میں تقسیمِ ہند کا تھا‘ جب تقسیم ہو گئی تو آپس میں امن اور شانتی سے رہنے
Ayaz Amir (@ayazamir) 's Twitter Profile Photo

ہمارے نیتا اور خوف کا درس مسلمانوں کی ہندوستان میں ہزار سالہ تاریخ رہی۔ فتوحات ہوئیں سلطنتیں بنیں مسلمان اقلیت میں رہے لیکن ہندو اکثریت سے کبھی ڈر نہ رہا۔ مسلمانوں کا عروج زوال میں تبدیل ہو گیا لیکن پھر بھی ہندو سماج یا ہندو قوم سے ڈرنے کا سبق کسی مسلمان نے نہیں پڑھایا۔

ہمارے نیتا اور خوف کا درس
مسلمانوں کی ہندوستان میں ہزار سالہ تاریخ رہی۔ فتوحات ہوئیں سلطنتیں بنیں مسلمان اقلیت میں رہے لیکن ہندو اکثریت سے کبھی ڈر نہ رہا۔ مسلمانوں کا عروج زوال میں تبدیل ہو گیا لیکن پھر بھی ہندو سماج یا ہندو قوم سے ڈرنے کا سبق کسی مسلمان نے نہیں پڑھایا۔
Ayaz Amir (@ayazamir) 's Twitter Profile Photo

رونقِ شب کی محفل لتا منگیشکر کے پرستار تو ہم ہیں ہی لیکن سچ پوچھئے اگر کیفِ شب طاری ہو تو بے اختیار دل مائل ملکۂ ترنم مادام نور جہاں کی طرف ہو جاتا ہے۔ مقابلے کی بات نہیں ہے دونوں کی عظمت اپنی جگہ لیکن شام وسحر کا کچھ فرق تو ہوتا ہے .....

رونقِ شب کی محفل
لتا منگیشکر کے پرستار تو ہم ہیں ہی لیکن سچ پوچھئے اگر کیفِ شب طاری ہو تو بے اختیار دل مائل ملکۂ ترنم مادام نور جہاں کی طرف ہو جاتا ہے۔ مقابلے کی بات نہیں ہے دونوں کی عظمت اپنی جگہ لیکن شام وسحر کا کچھ فرق تو ہوتا ہے .....
Ayaz Amir (@ayazamir) 's Twitter Profile Photo

Elon Musk has got under Trump's skin. Is having the better of the argument over the Big Beautiful Bill. And Trump is coming down to what he's good at: personal attacks like calling him 'crazy' etc

Ayaz Amir (@ayazamir) 's Twitter Profile Photo

سیاست کے خدوخال بدلتے حالات میں تحریر : ایاز امیر روزنامہ دنیا تاریخ اشاعت:2025-6-11 جنہیں انگریزی میں گراؤنڈ رُولز کہتے ہیں وہ بدل چکے ہیں۔ اور یہ سارا کچھ پچھلے دو اڑھائی سال میں ہوا ہے۔ اپنے پورے آب وتاب سے آئین موجود ہے لیکن کسی کے لیے رکاوٹ یا مسئلہ نہیں بنا ہوا۔ عدالتیں

Ayaz Amir (@ayazamir) 's Twitter Profile Photo

آج اے کیو خان یاد آرہے ہیں تحریر : ایاز امیر روزنامہ دنیا تاریخ اشاعت:2025-6-15 کبھی ڈاکٹر اے کیو خان کو اتنا بڑا دیوتا نہیں سمجھا تھا لیکن آج بہت یاد آ رہے ہیں۔ اٹامک انرجی کمیشن تو ہمارا پہلے بھی تھا لیکن اے کیو خان تھے جو ہالینڈ سے آئے اور ذوالفقار علی بھٹو کو ایٹمی طاقت