قربانی
خَم خُدا کے حُکم پر بےشک وہ پیشانی کرے
بہنے والے خون کو لیکن نہ یوں پانی کرے
عیدِ قرباں کہہ رہی ہے، جانور کے ساتھ ساتھ
آدمی اپنی انا کی بھی تو قربانی کرے
عید الاضحٰی مبارک
#قومی_زبان
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آپ سب کو عید الاضحی بہت بہت مبارک ہو
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کے لئے بہترین عید ثابت ہو اور اللہ تعالی ہماری عبادت اور قربانی قبول و منظور فرمائے
دعاوں میں یاد رکھیں
#قومی_زبان
حیــران ہوں مدہوش ہـــــوں بیخود ہوں سراپا
جلوے کے اثر یوں میـری صورت سے عیاں ہیں
کہتـــــا ہے کوئی بـــــــرقِ تجلی کو دکھـــــا کر
اے طالبِـــــ دیدار تیـــــــــرے ہوش کہـــاں ہیں
اکبـر الــہ آبادی
#قومی_زبان
میری تقدیر میں جلنا ہے تو جل جاؤں گی
تیرا وعدہ تو نہیں ہوں جو بدل جاؤں گی
سوز بھر دو میرے سینے میں غم الفت کا
میں کوئی موم نہیں ہوں جو پگھل جاؤں گی
درد کہتا ہے یہ گھبرا کے شب فرقت میں
آہ بن کر تیرے پہلو سے نکل جاؤں گی
#قومی_زبان