Ashfaq baloch (@ashfaq_baloch21) 's Twitter Profile
Ashfaq baloch

@ashfaq_baloch21

Ex-General Secretary of @BSAC_org Quetta Zone , study Politics & IR.

ID: 879706225809776640

linkhttps://www.instagram.com/ashfaq_balochttps://www.facebook.com/profile.php?id=100004045604868 calendar_today27-06-2017 14:21:23

4,4K Tweet

9,9K Followers

370 Following

Ashfaq baloch (@ashfaq_baloch21) 's Twitter Profile Photo

ہم وہ بلوچ عورتیں ہیں جن کے قدموں کے نیچے ظلم کا فرش لرزتا ہے اور جن کے نعرے تمہاری خاموشی کو روندتے ہیں #StopBalochGenocide

Ashfaq baloch (@ashfaq_baloch21) 's Twitter Profile Photo

ہم آپ سب سے اپیل کرتے ہیں کہ اس ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں، اپنے پلیٹ فارمز اور تنظیموں کے ذریعے اس معاملے کو اٹھائیں، یکجہتی کے پیغامات اور ویڈیوز شیئر کریں، اور جس بھی ممکنہ طریقے سے آپ کر سکتے ہیں، ضرور کریں۔ #ReleaseBYCLeaders

Ashfaq baloch (@ashfaq_baloch21) 's Twitter Profile Photo

یہ جو ہنسی ہے، دکھ کا پردہ یہ جو چہرہ ہے، ایک افسانہ لاپتہ بیٹے کی ماں ہے اور ہر ماں، بس ایک زمانہ۔ #ReleaseBYCLeaders #StopBalochGenocide #EndEnforcedDisappearances

یہ جو ہنسی ہے، دکھ کا پردہ
یہ جو چہرہ ہے، ایک افسانہ
لاپتہ بیٹے کی ماں ہے 
اور ہر ماں، بس ایک زمانہ۔
#ReleaseBYCLeaders
#StopBalochGenocide
#EndEnforcedDisappearances
Ashfaq baloch (@ashfaq_baloch21) 's Twitter Profile Photo

We urge the international community to: 1.Demand the immediate release of my father and my colleagues. 2.Ensure that Pakistan complies with its international human rights obligations Says: Sabiha Baloch #StopBalochGenocide

Ashfaq baloch (@ashfaq_baloch21) 's Twitter Profile Photo

کھلے آسمان تلے، بے خوف مائیں، بہنیں، اور بچے صرف انصاف کی تلاش میں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے پیارے رات کے اندھیروں میں اٹھا لیے گئے، اور ریاست نے ان کی سانسوں کی قیمت فائلوں میں دفن کر دی۔ یہ احتجاج صرف ایک دھرنا نہیں، یہ وہ چیخ ہے جو برسوں دبائی گئی۔ #ReleaseBYCleaders

Ashfaq baloch (@ashfaq_baloch21) 's Twitter Profile Photo

یہ محض نظربندی نہیں، بلکہ ایک منظم خاموشی کی کوشش ہے وہ خاموشی جو بلوچ عوام کی آواز، ان کے درد، اور ان کے حقوق کے مطالبے کو دبا دینا چاہتی ہے۔ اگر ان رہنماؤں نے کوئی قابلِ گرفت جرم کیا ہے، تو ثبوت عوام کے سامنے لائے یہ گرفتاری محض انتقامی، سیاسی اور غیر قانونی عمل ہے

یہ محض نظربندی نہیں، بلکہ ایک منظم خاموشی کی کوشش ہے
وہ خاموشی جو بلوچ عوام کی آواز، ان کے درد، اور ان کے حقوق کے مطالبے کو دبا دینا چاہتی ہے۔
اگر ان رہنماؤں نے کوئی قابلِ گرفت جرم کیا ہے، تو  ثبوت عوام کے سامنے لائے 
 یہ گرفتاری محض انتقامی، سیاسی اور غیر قانونی 
عمل ہے
Ashfaq baloch (@ashfaq_baloch21) 's Twitter Profile Photo

ہم درخت نہیں، جنہیں بارش میں بھیگا چھوڑ دیا جائے ہم ماں، بہنیں، بچے، بوڑھے انسان ہیں بلوچ مائیں اپنی گمشدہ اولاد کی تصویریں ہاتھوں میں اٹھائے، گلیوں میں بیٹھ کر انصاف مانگ رہی ہیں ان کی آنکھوں میں صرف آنسو نہیں ایک پوری قوم کی بے بسی تذلیل اور دکھ چھپا ہوا ہے #ReleaseBYCLeaders

ہم درخت نہیں، جنہیں بارش میں بھیگا چھوڑ دیا جائے ہم ماں، بہنیں، بچے، بوڑھے انسان ہیں

 بلوچ مائیں اپنی گمشدہ اولاد کی تصویریں ہاتھوں میں اٹھائے، گلیوں میں بیٹھ کر انصاف مانگ رہی ہیں ان کی آنکھوں میں صرف آنسو نہیں ایک پوری قوم کی بے بسی تذلیل اور دکھ چھپا ہوا ہے
#ReleaseBYCLeaders
Ashfaq baloch (@ashfaq_baloch21) 's Twitter Profile Photo

ان بچوں کی نیندوں میں صرف خوف ہے۔ ان بزرگوں کی دعاؤں میں صرف واپسی کی التجا ہے۔ اور اس احتجاج کی خاموشی میں وہ صدائیں ہیں جو عدالتوں، ایوانوں اور ایئرکنڈیشنڈ دفاتر میں دب چکی ہیں۔ یہ صرف سیاسی مطالبات نہیں۔ یہ انسانیت کی فریاد ہے۔ #ReleaseBYCLeaders

ان بچوں کی نیندوں میں صرف خوف ہے۔ ان بزرگوں کی دعاؤں میں صرف واپسی کی التجا ہے۔ اور اس احتجاج کی خاموشی میں وہ صدائیں ہیں جو عدالتوں، ایوانوں اور ایئرکنڈیشنڈ دفاتر میں دب چکی ہیں۔

یہ صرف سیاسی مطالبات نہیں۔ یہ انسانیت کی فریاد ہے۔
#ReleaseBYCLeaders
Ashfaq baloch (@ashfaq_baloch21) 's Twitter Profile Photo

ڈاکٹر شلی اور دیگر خواتین کی گرفتاری ایک انتہائی افسوسناک اور شرمناک عمل ہے خواتین کو گرفتار کرنا، اُن کی موجودگی کو "لاپتہ" رکھنا، اور احتجاجی آوازوں کو خاموش کرنا، ریاستی بوکھلاہٹ اور غیر جمہوری طرزِ عمل کی عکاسی کرتا ہے۔

ماہ جبین بلوچ ابھی تک لاپتہ ہے مطالبہ نہیں کر رہے، یاد دہانی کروا رہے ہیں کہ ہر گمشدہ آواز تاریخ میں گونجتی ہے، ہر دبایا گیا سچ ایک دن فصیلوں پر لکھا جاتا ہے، اور ہر ماہ جبین آخرکار ظلم کے اندھیروں سے واپس لوٹتی ہے تاریخ کی عدالت میں، ضمیر کی عدالت میں۔ #ReleaseMahjabeenBaloch

ماہ جبین بلوچ ابھی تک لاپتہ ہے 

مطالبہ نہیں کر رہے، یاد دہانی کروا رہے ہیں کہ ہر گمشدہ آواز تاریخ میں گونجتی ہے، ہر دبایا گیا سچ ایک دن فصیلوں پر لکھا جاتا ہے، اور ہر ماہ جبین آخرکار ظلم کے اندھیروں سے واپس لوٹتی ہے تاریخ کی عدالت میں، ضمیر کی عدالت میں۔

#ReleaseMahjabeenBaloch
Ashfaq baloch (@ashfaq_baloch21) 's Twitter Profile Photo

درد جب دل میں اُترتا ہے، تو چیخیں نہیں نکلتیں خاموشی بولنے لگتی ہے ہر آنسو، ایک کہانی سناتا ہے بے لفظ جیسے دل کے ٹوٹے ساز پر، بجتے ہوں رازِ خودی کے لفظ #ReleaseAllMissingPersons

درد جب دل میں اُترتا ہے، تو چیخیں نہیں نکلتیں
خاموشی بولنے لگتی ہے
ہر آنسو، ایک کہانی سناتا ہے بے لفظ
جیسے دل کے ٹوٹے ساز پر، بجتے ہوں رازِ خودی کے لفظ
#ReleaseAllMissingPersons
Ashfaq baloch (@ashfaq_baloch21) 's Twitter Profile Photo

جب انسان کا وجود گنتی میں ہو، مگر اُس کی آواز گم ہو جائے، تو وہ محض ایک سایہ بن جاتا ہے زندہ مگر لاپتہ۔ بلوچ اب بھی لاپتہ ہیں، اور ان کی گمشدگی صرف جسموں کی نہیں، بلکہ انسانیت کے ضمیر کی بھی ہے #ReleaseBalochMissingPersons

جب انسان کا وجود گنتی میں ہو، مگر اُس کی آواز گم ہو جائے، تو وہ محض ایک سایہ بن جاتا ہے زندہ مگر لاپتہ۔ بلوچ اب بھی لاپتہ ہیں، اور ان کی گمشدگی صرف جسموں کی نہیں، بلکہ انسانیت کے ضمیر کی بھی ہے
#ReleaseBalochMissingPersons
Ashfaq baloch (@ashfaq_baloch21) 's Twitter Profile Photo

بہن کی نم آنکھیں ۔۔۔ بھائی کی غیر موجودگی، ایک خاموش دعا کی صورت دل میں بسی رہتی ہے جیسے روح کسی روشنی کو ڈھونڈ رہی ہو، جو آنکھوں سے اوجھل مگر دل سے کبھی دور نہیں۔ #ReleaseAsifAndRasheed

بہن کی نم آنکھیں ۔۔۔

بھائی کی غیر موجودگی، ایک خاموش دعا کی صورت دل
 میں بسی رہتی ہے جیسے روح کسی روشنی کو ڈھونڈ 
رہی ہو، جو آنکھوں سے اوجھل مگر دل سے کبھی دور نہیں۔

#ReleaseAsifAndRasheed
Ashfaq baloch (@ashfaq_baloch21) 's Twitter Profile Photo

نظر مری ایک سیاسی کارکن ہے جب ایک سیاسی کارکن کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے اغوا کر لیا جاتا ہے، تو اس کے پیچھے نہ صرف ایک شخص بلکہ ایک خاندان بکھر جاتا ہے۔ والدین اپنے بیٹے یا بیٹی کی راہ تکتے رہتے ہیں #ReleaseNazarMarriBaloch

نظر مری ایک سیاسی کارکن ہے جب ایک سیاسی کارکن کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے اغوا کر لیا جاتا ہے، تو اس کے پیچھے نہ صرف ایک شخص بلکہ ایک خاندان بکھر جاتا 
ہے۔ والدین اپنے بیٹے یا بیٹی کی راہ تکتے رہتے ہیں

#ReleaseNazarMarriBaloch
Ashfaq baloch (@ashfaq_baloch21) 's Twitter Profile Photo

نو سال بیت گئے۔ وقت نے کئی موسم بدلے، سردیوں کی راتیں طویل ہوئیں، گرمیوں کی دھوپ مزید جھلساتی گئی، بارشوں نے زمین کو کئی بار تر کیا، مگر شبیر بلوچ کی واپسی کا رستہ تر نہ ہوا۔ شبیر بلوچ، ایک نام نہیں، ایک سوال ہے #SaveShabirBaloch

Ashfaq baloch (@ashfaq_baloch21) 's Twitter Profile Photo

ہمارے ماؤں اور بہنوں کی عصمت دری کی جاری ہے انکی عزت اور زندگیوں سے سے کھیلا جارہاہے پنجگور میں فورسز کے ہاتھوں ماں اور بیٹی تشدد اور جنسی زیادتی کا شکار #SaveBalochWomen