Adnan Adil (@adnanaadil) 's Twitter Profile
Adnan Adil

@adnanaadil

Political analyst; Vlogger
youtube.com/user/gorrma

ID: 57272107

linkhttps://www.bolnews.com/reporter/adnan-adil/ calendar_today16-07-2009 07:28:35

37,37K Tweet

259,259K Followers

2,2K Following

Adnan Adil (@adnanaadil) 's Twitter Profile Photo

سیکریٹری خزانہ نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ کرپٹو کونسل میں ابتدائی کام ہو رہا ہے، کرپٹو کرنسی کے لیے باقاعدہ ریگولیشنز کی ضرورت ہے۔ اسٹیٹ بینک کے افسران نے کہا کہ پوری دنیا میں صرف سیلواڈور نے کرپٹو کرنسی کو قانونی قرار دیا ہے، اور وہ بھی اب اس فیصلے کو واپس لے رہا ہے.

Adnan Adil (@adnanaadil) 's Twitter Profile Photo

کرپٹو کرنسی جیسے بٹ کوائن وغیرہ کو منی لانڈرنگ کیلیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو رواج دیا جاتا ہے تو اسکے ذریعے منی لانڈرنگ کو کیسے روکا جائے گا؟

Adnan Adil (@adnanaadil) 's Twitter Profile Photo

پنجاب میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد احتجاجی تحریک چلانے کے حق میں نہیں۔ شائد لوگ تھک گئے ہیں۔ مزید مقدموں اور جیلوں کا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔

Adnan Adil (@adnanaadil) 's Twitter Profile Photo

فصلوں کی پیداوار کم ہوگئی ہے۔ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ نہیں ہو رہا۔ بیروزگاری بڑھ گئی ہے۔ لیکن دعوی ہے کہ معیشت ترقی کر رہی ہے۔

Adnan Adil (@adnanaadil) 's Twitter Profile Photo

2022 سے 2024 تک 25 لاکھ پاکستانی روزگار کی خاطر ملک چھوڑ کر بیرون ملک چلانے گئے۔ ترقی ہو رہی ہے!

Adnan Adil (@adnanaadil) 's Twitter Profile Photo

ایپل کمپنی کی سالانہ آمدن کا تخمینہ 390 ارب ڈالر اور پاکستان کے سالانہ جی ڈی پی کا تخمینہ 380 سے 400 ارب ڈالر کے درمیان ہے۔ گویا ایک کمپنی کی آمدن 25 کروڑ ابادی کے پورے ملک کی دولت کے برابر ہے۔ ہم اتنے پسماندہ کیوں ہیں؟

Adnan Adil (@adnanaadil) 's Twitter Profile Photo

پاکسان اور چین کا فوجی اور اسٹریٹجک اتحاد و اشتراک۔ دونوں ایک دوسرے کو کیسے فایدہ پہنچا رہے ہیں۔؟ کیا یہ اتحاد انڈیا کو پاکستان کے خلاف جارحیت سے روک پائے گا؟ میرا وی لاگ۔ youtu.be/nJ_MBR979DQ?si…

Adnan Adil (@adnanaadil) 's Twitter Profile Photo

کرپٹو کرنسی کی مائننگ کے لیے بجلی عام گھریلو صارف سے تقریبا آدھی قیمت پر ملے گی ۔ کیسا انصاف ہے!

Adnan Adil (@adnanaadil) 's Twitter Profile Photo

پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا ایک بٹ کوائن بنانے (مائننگ) کیلیے بجلی کے ساڑھے سات لاکھ یونٹ خرچ ہوں گے۔ جو بہت سستے داموں مہیا کیے جائیں گے۔ اگر یہی بجلی برآمدی صنعت کو دی جائے تو ملک زرمبادلہ کمائے۔ لوگوں کو روزگار ملے۔ حکومت کو ٹیکس ملے۔

Adnan Adil (@adnanaadil) 's Twitter Profile Photo

ایٹمی دھماکوں کی یاد منانے کے لیے اس دن کا نام تجویز کرنے کے لیے اعلانات کیے گئے تھے۔ نتیجہ نکلا تو پتہ چلا کہ اس دن کا نام "یوم تکبیر" تجویز کیا گیا ہے. 690 افراد نے یہ نام تجویز کیا تھا۔ ان تمام 690 لوگوں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا جب کہ ایک لاکھ نقد انعام کیلیے قرعہ اندازی

Adnan Adil (@adnanaadil) 's Twitter Profile Photo

مبارک! وزارت خزانہ کے مطابق 1 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

Adnan Adil (@adnanaadil) 's Twitter Profile Photo

انڈیا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان کا یہ اعتراف کہ پاکستان سے جھڑپوں میں انڈین ائیر فورس کے طیارے تباہ ہوئے نریندرا مودی کیلیے بڑا دھچکہ ہے۔ ان کے بیانیہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ لگتا ہے انڈین اسٹیبلشمینٹ اور ہندوتوا تنظیم آر ایس ایس اب شدت پسند مودی سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔

Adnan Adil (@adnanaadil) 's Twitter Profile Photo

کراچی کی سڑکوں پر موت کا رقص جاری۔ لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار افتخار احمد بھٹو جاں بحق ہوگئے۔ متوفی 4 بچوں کے باپ تھے اور پریمئیر کالج شاہ فیصل کالونی میں ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر تھے۔ کراچی میں ڈمپر، ٹریلر کی ٹکر سے اموات معمول بن چکی ہیں۔

Adnan Adil (@adnanaadil) 's Twitter Profile Photo

پاکستان حکومت نے کرپٹو کرنسی کو فروغ دینے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ یہ کرپٹو کرنسی کیا ہے؟ مائننگ کیا ہے؟ بلاک چین کیا ہے؟ نئی پالیسی سے کیا فائدہ ہوگا؟ کیا نقصان؟ اس موضوع پر میری تفصیلی رپورٹ میرے وی لاگ میں دیکھیے۔ youtu.be/bHsihN78FvE?si…

Adnan Adil (@adnanaadil) 's Twitter Profile Photo

ہر شخص تو ہوتا نہیں ھر بات کے قابل ہر شخص کو ہر بات بتایا نہیں کرتے پروین شاکر

Adnan Adil (@adnanaadil) 's Twitter Profile Photo

یکم جون کو سمبڑیال کا ضمنی الیکشن اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل کتنا روشن اور تابناک ہے!