آسمان پر جانے والی سب سے بڑی چیز" اخلاص" ہے اور زمین پر اترنے والی سب سے بڑی چیز "توفیق" ہے.
جس انسان کے اندر جتنا اخلاص ہوتا ہے اس کے مطابق اسے توفیق ملتی ہے
.
سب سے خوبصورت رشتہ اور تعلق"
"رب العالمین کے ساتھ ہوتا ہے جس پر بھروسہ کبھی ہارنے نہیں دیتا ، جس پر توکل کبھی غم میں مبتلا نہیں ہونے دیتا
جس سے کبھی اُمید مایوس نہیں ہوتی
جس پر ایمان کبھی بہکنے نہیں دیتا
بیشک جس کا رب اس کا سب...
توکل وہ راستہ ہے جس کے ذریعے آگ ٹھنڈی کر دی جاتی ہے
جو ایڑیوں سے پانی نکلوا سکتا ہے
جو دریا میں راستہ بنوا دیتا ہے
جو یعقوب کو یوسف سے ملوا دیتا ہے
جو شدید طوفان میں کشتی نوح پار لگا دیتا ہے
تو پھر کیا تم اپنے رب پر توکل نہیں کرو گے ؟ جو ناممکن کو ممکن کرنے کی قدرت رکھتا
امام ابن القیم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ عالم اپنی وفات کے بعد مر تو جاتا ہے لیکن لوگوں کے مابین زندہ رہتا ہے.
اور جاہل اپنی زندگی میں زندہ تو رہتا ہے لیکن لوگوں کے مابین مردہ ہوتا ہے.
*لوگوں کے رویے تکیلف دینے لگیں تو دل کو سمجھا لیا کریں یہ دنیا فانی ہے۔یہاں لوگ بھی فانی، یہاں کی محبتیں بھی فانی،مال و متاع بھی فانی،غرض اعمال کے سوا ہر چیز فانی ہے۔*✍🏼
بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمتہ اللّٰه💕
آپ کا نیکیوں پہ گھمنڈ آپ کو منہ کے بل جہنم میں گرا سکتا ہے اور آپ کی برائیوں پہ ندامت آپ کو جنت میں داخل کرا سکتی یے ۔۔۔ یہ گورکھ دھندہ ہے یہاں کچھ کا کچھ ہو جاتا ہے ۔۔۔ بہتر یہی ہے کہ زیرو بن کے رہیں۔۔