☕عین الف☕ (@a95_5) 's Twitter Profile
☕عین الف☕

@a95_5

KEEP CALM AND HAVE SOME ☕TEA

فالو کرنے والوں کو ☕ کافی کے ساتھ فالو بیک ملے گا

#اردو_زبان

ID: 1502381562297466882

linkhttps://x.com/search?q=from%3A%40a95_5&t=ow1Qg8kqioDOkZLV0FXkyg&s=09 calendar_today11-03-2022 20:31:39

35,35K Tweet

16,16K Followers

7,7K Following

☕عین الف☕ (@a95_5) 's Twitter Profile Photo

کہیں نہ ان کی نظر سے نظر کسی کی لڑے وہ اس لحاظ سے آنکھیں جھکائے بیٹھے ہیں #اردو_زبان

☕عین الف☕ (@a95_5) 's Twitter Profile Photo

ہوتا ہے راز عشق و محبت انہیں سے فاش آنکھیں زباں نہیں ہیں مگر بے زباں نہیں #اردو_زبان

☕عین الف☕ (@a95_5) 's Twitter Profile Photo

ادھر ادھر مری آنکھیں تجھے پکارتی ہیں مری نگاہ نہیں ہے زبان ہے گویا #اردو_زبان

☕عین الف☕ (@a95_5) 's Twitter Profile Photo

بچھی تھیں ہر طرف آنکھیں ہی آنکھیں کوئی آنسو گرا تھا یاد ہوگا #اردو_زبان

☕عین الف☕ (@a95_5) 's Twitter Profile Photo

ہر ایک آنکھ میں ہوتی ہے منتظر کوئی آنکھ ہر ایک دل میں کہیں کچھ جگہ نکلتی ہے #اردو_زبان

☕عین الف☕ (@a95_5) 's Twitter Profile Photo

آنکھیں بتا رہی ہیں کہ جاگے ہو رات کو ان ساغروں میں بوئے شراب وصال ہے #اردو_زبان

☕عین الف☕ (@a95_5) 's Twitter Profile Photo

بہت دنوں میں تغافل نے تیرے پیدا کی وہ اک نگہ کہ بہ ظاہر نگاہ سے کم ہے #اردو_زبان

☕عین الف☕ (@a95_5) 's Twitter Profile Photo

کبھی زیادہ کبھی کم رہا ہے آنکھوں میں لہو کا سلسلہ پیہم رہا ہے آنکھوں میں #اردو_زبان

☕عین الف☕ (@a95_5) 's Twitter Profile Photo

ان مد بھری آنکھوں کی تعریف ہو کیا زاہد دیکھو تو ہیں دو ساغر سمجھو تو ہیں مے خانہ #اردو_زبان

☕عین الف☕ (@a95_5) 's Twitter Profile Photo

آنکھوں تک آ سکی نہ کبھی آنسوؤں کی لہر یہ قافلہ بھی نقل مکانی میں کھو گیا #اردو_زبان

☕عین الف☕ (@a95_5) 's Twitter Profile Photo

وہ پہلے صرف مری آنکھ میں سمایا تھا پھر ایک روز رگوں تک اتر گیا مجھ میں #اردو_زبان

☕عین الف☕ (@a95_5) 's Twitter Profile Photo

نکلنے ہی نہیں دیتی ہیں اشکوں کو مری آنکھیں کہ یہ بچے ہمیشہ ماں کی نگرانی میں رہتے ہیں #اردو_زبان

☕عین الف☕ (@a95_5) 's Twitter Profile Photo

راہ دل کو روند کر آگے نکل جائیں گے لوگ آنکھ میں اٹھتا غبار قافلہ رہ جائے گا #اردو_زبان

☕عین الف☕ (@a95_5) 's Twitter Profile Photo

جب ڈوب کے مرنا ہے تو کیا سوچ رہے ہو ان جھیل سی آنکھوں میں اتر کیوں نہیں جاتے #اردو_زبان

☕عین الف☕ (@a95_5) 's Twitter Profile Photo

تمہاری آنکھ میں کیفیت خمار تو ہے شراب کا نہ سہی نیند کا اثر ہی سہی #اردو_زبان

☕عین الف☕ (@a95_5) 's Twitter Profile Photo

ٹوٹتی رہتی ہے کچے دھاگے سی نیند آنکھوں کو ٹھنڈک خوابوں کو گرانی دے #اردو_زبان