Noor ul Huda Shah نورالھديٰ شاھ(@NoorulHudaShah) 's Twitter Profileg
Noor ul Huda Shah نورالھديٰ شاھ

@NoorulHudaShah

#writer

ID:708351398589685761

calendar_today11-03-2016 17:58:28

3,9K Tweets

122,2K Followers

217 Following

Noor ul Huda Shah نورالھديٰ شاھ(@NoorulHudaShah) 's Twitter Profile Photo

نیوز چینلز دیکھتے ہوئے خیال آتا ہے کہ ایک زمانہ تھا، جیسا بھی تھا، برا تھا یا بھلا تھا، مگر پتہ ہوتا تھا کہ ملک پر کس کی حکومت ہے!
اب پتہ ہی نہیں چلتا کہ ملک پر کس کی حکومت ہے!
بس نقوی، واوڈا اور کاکڑ کو دیکھ کر یہ پتہ چلتا ہے کہ ملک میں قبائلی نظام رائج ہے

account_circle
Noor ul Huda Shah نورالھديٰ شاھ(@NoorulHudaShah) 's Twitter Profile Photo

Produced by Momina Duraid
Directed by Shah Hussain
ایک ماں کا اسکرپٹ، کامیابی کی دعاؤں کے ساتھ، ڈائریکٹر بیٹے شاہ حسین کے لیے تحفہ❤️
اور ایک مخلص دوست کی طرف سے مہربان دوست مومنہ درید اور سلطانہ صدیقی کے لیے انتہائی محبت کے ساتھ❤️
کئی لکھنے والوں کا قلم و ہاتھ تھام کر لکھوایا۔…

Produced by Momina Duraid Directed by Shah Hussain ایک ماں کا اسکرپٹ، کامیابی کی دعاؤں کے ساتھ، ڈائریکٹر بیٹے شاہ حسین کے لیے تحفہ❤️ اور ایک مخلص دوست کی طرف سے مہربان دوست مومنہ درید اور سلطانہ صدیقی کے لیے انتہائی محبت کے ساتھ❤️ کئی لکھنے والوں کا قلم و ہاتھ تھام کر لکھوایا۔…
account_circle
Noor ul Huda Shah نورالھديٰ شاھ(@NoorulHudaShah) 's Twitter Profile Photo

عوام کو مفتوح نہ بنائیں
مفتوح عوام خانہ جنگی کے ذریعے آزادی حاصل کرتے ہیں
عوام کو آزاد شہری بنائیں
آزاد شہری اپنی آزادی برقرار رکھنے کے لیے ملک کی حفاظت کرتا ہے

account_circle
Noor ul Huda Shah نورالھديٰ شاھ(@NoorulHudaShah) 's Twitter Profile Photo

بہتر اور مظبوط معیشت کی آبیاری عام عوام کے ذہنی سکون کے ذریعے ہی ممکن ہے
معیشت کا بیج بھی نسلوں کے شاندار مستقبل کی ضمانت کے ساتھ عوام ہی بوتے ہیں
معیشت کی فصل بھی عوام ہی کاٹتے ہیں
یاد رہے کہ عوام کی دلچسپی فقط اپنی کوکھ جائی نسل کے بہتر مستقبل سے ہے
اس ضمانت کےعلاوہ عوام کے لیے…

account_circle
Noor ul Huda Shah نورالھديٰ شاھ(@NoorulHudaShah) 's Twitter Profile Photo

مخلصانہ مشورہ ہےکہ بحیثیت وزیراعلٰی،آپ جوبھی کام کررہی ہیں،یقیناََقابل تعریف ہے
مگرآپکےنام کابارباراستعمال بیک فائر کرجائےگا
کیا'حکومتِ پنجاب کی طرف سے'کہہ دیناکافی نہ ہوگا؟
کیونکہ یہ تمام سہولیات عوام کےپیسےسےعوام کولوٹائی جاتی ہیں
حکمران کےنام کااستعمال عوام پرتلخ تاثر چھوڑتاہے

account_circle
Noor ul Huda Shah نورالھديٰ شاھ(@NoorulHudaShah) 's Twitter Profile Photo

آج منیزہ نقوی زوم پر میرا انٹرویو کر رہی تھیں۔
آخر میں کہا سندھی کی نظم سناو۔ برسوں بعد مجموعہ کھولا، جو 1992 میں شائع ہوا تھا۔ پہلی نظم کا عنوان تھا 'شتیلا کیمپ - برج البراجنا'
نظم پر نوٹ لکھا تھا 'فروری 1987 میں شتیلا کیمپ اور برج البراجنا محصور فلسطینی مرد، عورتیں اور بچے…

account_circle
Noor ul Huda Shah نورالھديٰ شاھ(@NoorulHudaShah) 's Twitter Profile Photo

بھٹو نے پھانسی قبول کرکے اور آمر سے رحم کی بھیک مانگنے سے انکار کرکے تاریخ میں صرف خود کو امر نہیں کیا
بلکہ سندھ کے عوام میں آمریت کے مقابل مزاحمتی مزاج کا بیج بو دیا
سچ تو یہ ہے کہ بھٹو کی شہادت سندھ کا بہت بڑا سیاسی و شعوری اثاثہ ہے

بھٹو نے پھانسی قبول کرکے اور آمر سے رحم کی بھیک مانگنے سے انکار کرکے تاریخ میں صرف خود کو امر نہیں کیا بلکہ سندھ کے عوام میں آمریت کے مقابل مزاحمتی مزاج کا بیج بو دیا سچ تو یہ ہے کہ بھٹو کی شہادت سندھ کا بہت بڑا سیاسی و شعوری اثاثہ ہے
account_circle
Noor ul Huda Shah نورالھديٰ شاھ(@NoorulHudaShah) 's Twitter Profile Photo

پنجاب کےسماج میں بڑھتےہوئےشدت پسند رویوں کےخلاف پنجاب کےادیبوں، شاعروں اور دانشوروں کو(سندھ کی طرح) مسلسل مزاحمت کرناپڑےگی
فیض میلہ اور عورت مارچ جیسےادبی فیسٹیولز میں اس طرح کے موضوعات کو اٹھاناہوگا
سماج میں شدت پسندی کی بھڑکتی آگ سےلاتعلقی تخلیقی ذہن کو بھی زنگ آلود کر دیتی ہے

پنجاب کےسماج میں بڑھتےہوئےشدت پسند رویوں کےخلاف پنجاب کےادیبوں، شاعروں اور دانشوروں کو(سندھ کی طرح) مسلسل مزاحمت کرناپڑےگی فیض میلہ اور عورت مارچ جیسےادبی فیسٹیولز میں اس طرح کے موضوعات کو اٹھاناہوگا سماج میں شدت پسندی کی بھڑکتی آگ سےلاتعلقی تخلیقی ذہن کو بھی زنگ آلود کر دیتی ہے
account_circle
Noor ul Huda Shah نورالھديٰ شاھ(@NoorulHudaShah) 's Twitter Profile Photo

مولبی سیب!
جس راستے سے گزر رہے ہو
وہ ابلیس کی بند گلی ہے
جنت کے دروازوں پر پاکیزہ حوروں نے اندر سے قفل لگا دیے ہیں

مولبی سیب! جس راستے سے گزر رہے ہو وہ ابلیس کی بند گلی ہے جنت کے دروازوں پر پاکیزہ حوروں نے اندر سے قفل لگا دیے ہیں
account_circle
Noor ul Huda Shah نورالھديٰ شاھ(@NoorulHudaShah) 's Twitter Profile Photo

آپ کو اسلام تب خطرے میں محسوس ہوتا ہے، جب آپ کی دکان پر آپ ہی کا ہینڈ میڈ مال قابلِ فروخت نہیں رہتا

account_circle
Noor ul Huda Shah نورالھديٰ شاھ(@NoorulHudaShah) 's Twitter Profile Photo

آپ واقعی بڑے، قداور سیاستدان بن چکےہو
وہ سیاستدان جو نفرت/تعصب کےداغ دھوتاہے
ایسےسیاستدان ہی تاریخ رقم کرتےہیں
اللہ آپکو اپنےحفظ و امان میں رکھے
مجھےامیدہےکہ آپ سندھ میں بھی وہ سبھی زخم دھونےکا کام کریں گے، جوابھی تک مسیحائی کےمنتظرہیں
اورآپکی محبت میں غیرمشروط ووٹ ڈالتےآرہےہیں

account_circle
Noor ul Huda Shah نورالھديٰ شاھ(@NoorulHudaShah) 's Twitter Profile Photo

ہم غلامی کی جنگ کس طرح لڑتے ہیں؟
ہمیں یہ والا آقا نہیں،
وہ والا آقا چاہیے
زنجیریں سیاہ نہیں
سفید والی چاہیں
چابک اس آقا کا منظور نہیں
دوسرے والے آقا کا چابک چاہیے
ایسا ہے ہمارا غلامی کے خلاف جنگ کا کانسپٹ

account_circle
Noor ul Huda Shah نورالھديٰ شاھ(@NoorulHudaShah) 's Twitter Profile Photo

کسی بھیdeep stateکو پارلیمنٹ میں تجربہ کار،آئین کی سمجھ بوجھ رکھنےوالی بھاری بھرکم اپوزیشن کی ضرورت ہوتی ہےجو پسِ پردہ جمہوریت میں مداخلت کرتی قوت کےسامنے مزاحمت کی دیوار بنی کھڑی رہے
پیپلزپارٹی اور ن کو اپوزیشن میں بیٹھناچاہیے
بطور تابوت میں آخری کیل، آلِ عمران و مذہب کے…

account_circle
Noor ul Huda Shah نورالھديٰ شاھ(@NoorulHudaShah) 's Twitter Profile Photo

دراصل 18 ترمیم ہی ریاست کے نشانے پر ہے
اقتدار کی تمنا میں آزادی کے نعرے استعمال کرنے والے اکثر آزادی کو فروخت کر دیتے ہیں

account_circle
Noor ul Huda Shah نورالھديٰ شاھ(@NoorulHudaShah) 's Twitter Profile Photo

مذہب کو اقتدار کی تمنا میں استعمال کرنے والے بڑے بڑے اہلِ دستار و جبہ، بہشت کے دروازے پر داخلے کی چابی کھو دیتے ہیں!

account_circle
Noor ul Huda Shah نورالھديٰ شاھ(@NoorulHudaShah) 's Twitter Profile Photo

میاں صاحب کا فیصلہ بالکل صحیح ہے
ن کا مستقبل زندہ رکھنے کے لیے لیڈر کی ایسی ہی قربانی درکار تھی جو پنجاب کے ووٹر کو احساسِ زیاں دے جائے کہ اس نے اپنا لیڈر کھو دیا ہے
اگر پارٹی کی بقا منظور ہے تو پارٹی قربان کرنے سے کہیں اچھا ہے کہ لیڈر قربانی دے
پ پ پ اس کی زندہ مثال ہے

میاں صاحب کا فیصلہ بالکل صحیح ہے ن کا مستقبل زندہ رکھنے کے لیے لیڈر کی ایسی ہی قربانی درکار تھی جو پنجاب کے ووٹر کو احساسِ زیاں دے جائے کہ اس نے اپنا لیڈر کھو دیا ہے اگر پارٹی کی بقا منظور ہے تو پارٹی قربان کرنے سے کہیں اچھا ہے کہ لیڈر قربانی دے پ پ پ اس کی زندہ مثال ہے
account_circle
Noor ul Huda Shah نورالھديٰ شاھ(@NoorulHudaShah) 's Twitter Profile Photo

پاکستان میں نابینامزاحمت/بغاوت جنم لےچکی ہے،
یہ آپکو بندگلی میں لےجائےگی
تصور کیجیےاور اس تصور سےلرز جائیے
ملک میں اس وقت2کروڑ62لاکھ بچےجو اسکول سےباہرہیں،
5سال بعد یہ نابیناانقلاب کی صورت آپکےبالمقابل ہوں گے
انہیں نہیں پتہ ہوگاکہ انہیں کیاچاہیے،
مگر انارکی انکےلیے انقلاب ہوگی

account_circle