Mian Javed Latif(@Mian_JavedLatif) 's Twitter Profileg
Mian Javed Latif

@Mian_JavedLatif

Politician, a democrat — Former Federal Minister and a PML(N) worker.

ID:1137690498066538496

calendar_today09-06-2019 11:58:46

2,3K Tweets

117,5K Followers

70 Following

Mian Javed Latif(@Mian_JavedLatif) 's Twitter Profile Photo

75 سالوں سے اسٹبلشمنٹ لوگوں کو انگیج کرتی رہی مذاکرات ڈیل ہوتی رہی ٹوٹتی رہی میں کہتا ہوں کہ آئینی حدود و قیود میں رہا جائے۔ کیا سرحد پار سے 9/10 مئی کا فعل ہوگا تو کیا آپ کہیں گے کہ ان سے ڈیل کی جائے؟ اگر پاکستان کے اندر سے کوئی یہی9 مئی کا فعل کر گیا تو کیا اس سےڈیل ہونی چاہیے۔

account_circle
Mian Javed Latif(@Mian_JavedLatif) 's Twitter Profile Photo

9 مئی کےمجرم کھلے عام کہہ رہے ہیں کہ ہم اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئےتیار ہیں جنہیں یہ میر جعفر میر صادق کہتے تھے عارف علوی کے ذریعے ان سےملاقاتیں کرتے رہے ۔سائفر لہرا کر امریکہ کے متعلق کہا ہم کوئی غلام ہیں دوسری طرف اپنے مفاد اور پاکستان کے خلاف امریکی لابنگ فرم ہائر کی ہوئی تھیں۔

account_circle
Mian Javed Latif(@Mian_JavedLatif) 's Twitter Profile Photo

ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہےکہ آپ آئین قانون کے مطابق چلیں گے آزادانہ ووٹنگ اورحکومت سازی کرنے دیں گے،کوئی آئینی ادارہ کسی دوسرے ادارے میں مداخلت نہیں کرے گا۔جب آواز آ گئی کہ ہم اے پولیٹیکل ہو گئے تو ہم نے وہ بات زور سے کہنا چھوڑ دی جس کا طعنہ اور خمیازہ ہمیں 8 فروری کو بھگتنا پڑا۔

account_circle
Mian Javed Latif(@Mian_JavedLatif) 's Twitter Profile Photo

ضمنی الیکشن فیئر اینڈ فری ہو سکتا ہے اس پر مخالفین کے نشتر بھی نہیں چلتے کوئی اعتراض نہیں کرتا تو 8 فروری کو بھی ایسا الیکشن ہونا چاہیے تھا جس پر لوگ اعتراض نہ کرتے اپنے تحفظات کا اظہار نہ کرتے جیسے میں نے باتیں کی وہ بھی کوئی نہ کرتا۔

account_circle
Mian Javed Latif(@Mian_JavedLatif) 's Twitter Profile Photo

8 فروری کے انتخابات میں پک اینڈ چوز ہوا ہے مگر اس میں اداروں کےسربراہ شامل نہیں ہیں۔ اداروں کےسربراہان کو دیکھنا ہوگا کہ ان کے نیچے جو کچھ ہوا ہے جو غلطیاں ہوئی ہیں وہ کیوں ہوا جس کی نشاندہی مختلف طریقے سے لوگ کرتے آ رہے ہیں۔ضمنی الیکشن میں ٪2 بھی شکایت نہیں آئی۔

account_circle
Mian Javed Latif(@Mian_JavedLatif) 's Twitter Profile Photo

پاکستان کے اندر استحکام کیلئے انتشار کو دفن کرنے کیلئےایک قوم بننے کیلئےوہ کسی سے بھی ڈائیلاگ کرنا چاہتے ہیں تو کریں مگر 9/10 کےمنصوبہ ساز ماسٹر مائنڈ کے ساتھ ڈیل کرنے کا کسی کو اختیار نہیں ہے۔اگر کوئی ڈیل کرتا ہے تو آنے والے وقت میں لوگوں کو 9 مئی سے بڑا سانحہ کرنے کی دعوت دےگا۔

account_circle
Mian Javed Latif(@Mian_JavedLatif) 's Twitter Profile Photo

اگر 9 دس مئی کرنے والوں سے مذاکرات کرنے ہیں اگر 9 مئی کے سہولت کاروں ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں سےکوئی مذاکرات یا ڈیل کرنی ہے تو پھر خدانخواستہ آئندہ 9 دس مئی سے بڑا سانحہ ہوتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔

account_circle
Mian Javed Latif(@Mian_JavedLatif) 's Twitter Profile Photo

میں جماعت کی بات اس فورم پر کرنے والا نہیں ہوں، البتہ یہ ضرور کہوں گا میرا حلقہ این اے 115 اور ساتھ والا این اے 114 ایک ہم جیتے ہیں ایک میں ہم ہارے ہیں دونوں کی دوبارہ گنتی کروا لیں آپ کو رزلٹ کا پتہ چل جائے گا، کہ میں ٹھیک کہہ رہا ہوں یا غلط کہہ رہا ہوں۔

account_circle
Mian Javed Latif(@Mian_JavedLatif) 's Twitter Profile Photo

نواز شریف کو اللہ تعالیٰ صحت والی درازی عمر عطا دے،آپ یہ کبھی تصور نہ کریں کہ وہ وزیراعظم نہیں بن سکتے،اگر کسی کے ذہن میں یہ بات ہے تو وہ اتار دے، اسکی وجہ یہ ہے کہ جس جذبے سےشہبازشریف نے یہ چیلنج قبول کیا ہے اگر راستے میں رکاوٹیں حائل نہ کی گئیں تو پاکستان اپنے ڈگر پر چل جائےگا۔

account_circle
Mian Javed Latif(@Mian_JavedLatif) 's Twitter Profile Photo

نوازشریف کا وزیراعظم نہ بننا ایک سازش اور حقیقتاً ایک منصوبہ بندی ہے۔اگر کوئی کہہ رہا ہےکہ نوازشریف وزیراعظم نہیں بنناچاہتےتھے تو یہ بات غلط ہے۔نوازشریف پارٹی کی خواہش،قومی ڈیمانڈ پر پاکستان کی ترقی کی منصوبہ بندی لےکر وزیراعظم بننےکیلئے پاکستان آئےتھے،پھرجو کچھ ہوا وقت بتائے گا۔

account_circle
Mian Javed Latif(@Mian_JavedLatif) 's Twitter Profile Photo

بڑی بدقسمتی ہے کہ پہلے سنتے آئے تھے کہ بیلٹ باکس بھر دیئے گئے، پری پول رگنگ ہے فارم جمع نہیں کروانے دیئے گئے۔ فارم 45 تبدیل کر دیا گیا فارم 47 کسی اور کا آ گیا، مجھے تو فارم 45 کی شکل نہیں دکھائی گئی کسی ایک فارم 45 پر میرے پولنگ ایجنٹ کا انگوٹھا یا سائن دکھا دیں۔

account_circle
Mian Javed Latif(@Mian_JavedLatif) 's Twitter Profile Photo

میں نےجس فورم پر شکایت کی تھی اسی فورم نےانویسٹگیشن کی ہے،میری اطلاع کے مطابق چیزوں کو تصدیق کر لیا ہے۔میں نے سٹوڈنٹ یونین کاMPA کا الیکشن لڑا تین بار MNA اور ضلع کونسل کا ممبر رہا ہوں میں سمجھتا ہوں کہ اس میں ہار جیت ہوتی ہے مگر میں اتنا بڑا الزام بغیر ثبوت کےنہیں لگا سکتا تھا۔

account_circle
Mian Javed Latif(@Mian_JavedLatif) 's Twitter Profile Photo

جو پک اینڈ چوز 8 فروری کو ہوا اس پر فرمائشی پروگرام کرکے آپ مٹی ڈالنے کی کوشش کریں تو وہ ریاست کے ساتھ ریاستی اداروں کے ساتھ عوام کے ساتھ عوامی نمائندے ظلم اور زیادتی کریں گے۔پاکستان کے اندر پک اینڈ چوز نہ ہوتا یا عدل کا نظام اتنا ہی اچھا ہوتا تو آج 9 مئی کو ایک سال نہ ہوتا۔

account_circle
Mian Javed Latif(@Mian_JavedLatif) 's Twitter Profile Photo

راناثناءاللہ صاحب اگر2018اور2024 کے الیکشن کو اتنا ہی فیئر سمجھتےہیں تو پھر انہیں ذمہ داری قبول کرکےاپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے۔2018اور2024 میں فیصل آباد ہار جاتا ہےتو پھر کسی جگہ خامی تو ہے۔دوسری بات میری ریکویسٹ ہوگی کہ پارٹی کے اندرونی معاملات میڈیا پر ڈسکس نہیں ہونےچاہیں۔

account_circle
Mian Javed Latif(@Mian_JavedLatif) 's Twitter Profile Photo

راناثناءاللہ صاحب یہ کہہ سکتے ہیں کہ میں صحیح ہارا ہوں مگر وہ کسی دوسرے کے متعلق کیسے کہہ سکتے ہیں کہ وہ بھی صحیح ہارا ہے یہ مناسب بات نہیں ہے میری آج بھی راناثناءاللہ سے بات ہو رہی تھی۔اس سے پہلے بھی 45 منٹ بات ہوئی اور حلفاً بتایا کہ میرے حلقے میں نوٹیفکیشن کیسے تبدیل ہوئے۔

account_circle
Mian Javed Latif(@Mian_JavedLatif) 's Twitter Profile Photo

میں نےجو کہا ہےوہ آن اُوتھ کہا ہے اور میں اس پر قائم ہوں۔مجھ سےرابطہ کیا گیا میں نے ثبوت دےدیئے میرےمطابق چیزوں کو انویسٹگیٹ کیا جا رہا ہے میرےعلاوہ دیگر 6 لوگوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔ دوسری بات اسمگلر کو کس نے باہر بھیجا اسے واپس لایا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔

account_circle
Mian Javed Latif(@Mian_JavedLatif) 's Twitter Profile Photo

9 مئی پاکستان کی سلامتی پر حملہ تھا یا نہیں؟ اگر آپ نےاس سےکمپرومائز کرنا ہےپھر آنے والےوقت میں لوگوں کو دعوت دینی ہے کہ وہ بھی یہ سب کرسکتے ہیں۔اگر ادارے سمجھتےہیں9 مئی کےمجرموں کےساتھ پاکستان کی سلامتی جڑی ہےان سے مذاکرات کرنے ہیں تو اتنا بڑا دفاعی بجٹ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

account_circle
Mian Javed Latif(@Mian_JavedLatif) 's Twitter Profile Photo

جس نوازشریف کو میں پچھلے چالیس سال سےجانتا ہوں پاکستان کےحوالے سے نوازشریف کسی سےکمپرومائز کرنے والے نہیں ہیں، نوازشریف سمجھتے ہیں کہ 9 دس مئی کو جو اس نے کیا ہے جو مسلح جتھے تیار کرتا ہے اس کے بعد وہ سیاسی کارکن کہلانے کا حق دار نہیں ہے اس کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔

account_circle
Mian Javed Latif(@Mian_JavedLatif) 's Twitter Profile Photo

اگر 9 دس مئی نہ ہوا ہوتا تو میں پہلا سیاسی کارکن اس کا حامی ہوں کہ مذاکرات ہونے چاہئیں، مگر 9 مئی کے بعد آپ اداروں کو دباؤ میں لائیں اور ایک انصاف دینے والے ادارے کو استعمال کریں اور پھر آپ کہیں کہ میرے ساتھ ڈیل کرے،تو پھر پاکستان کو چلا لیں یا عمران کو چلا لیں۔

account_circle
Mian Javed Latif(@Mian_JavedLatif) 's Twitter Profile Photo

چین کےساتھ نوازشریف کا ایک اعتماد کا رشتہ ہے، چین بھی اور ہم بھی ان سے ایک توقع رکھتے ہیں۔ نوازشریف کے جانے سے جو پہلے خلاء آیا ہوا تھا وہ پُر ہو جائے۔نوازشریف مسلم لیگ ن کی صدارت لے رہے ہیں رول آف لاء کی تحریک کے بغیر پاکستان درست سمت میں جا نہیں سکتا اپنے ٹریک پر چڑھ نہیں سکتا۔

account_circle