Syed Hammad Ghaznavi(@GhaznaviHammad) 's Twitter Profileg
Syed Hammad Ghaznavi

@GhaznaviHammad

Journalist

ID:935020427914743808

calendar_today27-11-2017 05:40:16

2,3K Tweets

18,8K Followers

984 Following

Syed Hammad Ghaznavi(@GhaznaviHammad) 's Twitter Profile Photo

سابق نگران وزیراعظم کاکڑ صاحب پر گندم اسکینڈل میں ناحق الزام لگایا جا رہا ہے، موصوف تو اپنی مرضی سے فوڈ پانڈا سے ڈیلیوری نہیں کروا سکتے تھے۔۔۔
تحقیقات,کمیٹیاں, ٹرک، بتیاں۔۔۔۔ Nonsense !!

account_circle
Syed Hammad Ghaznavi(@GhaznaviHammad) 's Twitter Profile Photo

پاکستانی سیٹلائٹ ایک اچھی خبر ہے۔۔۔لیکن جن صاحب نے اس کا نام رکھا ہے (آئی کیوب قمر) انہیں اس دنیا میں ہی اس کی سزا ملی چاہیے۔

account_circle
Syed Hammad Ghaznavi(@GhaznaviHammad) 's Twitter Profile Photo

پنجاب حکومت کا ایک مبینہ فائنینشل اسکینڈل سامنے آیا ہے، اس کی تحقیقات ہونا چاہیں، جواب دہی ہونا چاہیے، حکومت کا واضح موقف سامنے آنا چاہیے۔
یہ کسی cult کی حکومت نہیں ہے کہ سیاہ کرے یا سفید کرے اور اس کے حامی ہر حال میں بغلیں بجاتے رہیں۔

account_circle
Syed Hammad Ghaznavi(@GhaznaviHammad) 's Twitter Profile Photo

'سپر سٹار کی پرسنیلیٹی اتنی بڑی ہوتی ہے کہ اسے کہانی کےکردار میں ڈھلنا اپنے مقام سے نیچے آنے کے مترادف لگتا ہے۔ عمران خان کا بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے، وہ وزیرِ اعظم ہوں یا قیدی نمبر 804، وہ عمران خان ہی رہتے ہیں، یعنی تنے تنے، بے لچک، جنگ جو۔۔۔' e.jang.com.pk/detail/672813

account_circle
Syed Hammad Ghaznavi(@GhaznaviHammad) 's Twitter Profile Photo

ہمارے pti کے دوستوں کو پنجاب میں عثمان بزدار کا سنہرا دور یاد آ رہا ہے۔ ان کے لیے شفائےکاملہ و عاجلہ کی دعا ہی کی جا سکتی ہے۔

account_circle
Syed Hammad Ghaznavi(@GhaznaviHammad) 's Twitter Profile Photo

یہ جو بھی کچھ ہے کرم نہیں ہے، تو اور کیا ہے۔۔۔
بنا ہوا یہ بھرم نہیں ہےتو اور کیا ہے
(حماد غزنوی)

account_circle
Syed Hammad Ghaznavi(@GhaznaviHammad) 's Twitter Profile Photo

میاں صاحب کے بارے لکھتے ہوئے طے نہیں ہو پا رہا کہ’صیغہ‘کون سا استعمال کرنا ہے، مثلاً، نواز شریف پاکستان کے سب سے کامیاب سیاست دان ’ہیں‘ یا ’تھے‘، میاں تیرے جاں نثار، بے شمار، بے شمار ’ہیں‘ یا ’تھے‘؟ بات یہ ہے کہ۔۔۔ e.jang.com.pk/detail/668463

account_circle
Syed Hammad Ghaznavi(@GhaznaviHammad) 's Twitter Profile Photo

بہ طور صحافی ہماری تربیت کچھ ایسی ہے کہ حکومتِ وقت کی تعریف کرتے ہوئے ہم ہکلاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بہرحال، یہ سچ ہے کہ اس ماہِ رمضان میں ہم نے پہلی مرتبہ اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں استحکام دیکھا ہے۔ یہ حیرت انگیز، ناقابل یقین اور قابلِ صد داد کارکردگی ہے۔

account_circle
Syed Hammad Ghaznavi(@GhaznaviHammad) 's Twitter Profile Photo

کالج میں ہمارے ایک انتہائی لحیم شحیم دوست تھے، جب چلتے تو ناظرین کو کچھ دیربعد سمجھ آتا تھا کہ وہ آ رہے ہیں یا جا رہے ہیں۔
پاکستان میں جمہوریت کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔دیکھنے والوں کو ابھی کچھ سمجھ نہیں آ رہی کہ جمہوریت آ رہی ہے کہ جا رہی ہے۔۔۔ e.jang.com.pk/detail/660842

account_circle
Syed Hammad Ghaznavi(@GhaznaviHammad) 's Twitter Profile Photo

تیری صورت غبار ہیں ہم بھی
اس زمیں کا ادھار ہیں ہم بھی

ہم بھی ہوتے تھے اک زمانے میں
اب تو بس یادگار ہیں ہم بھی

خوف آتا ہے دل کی گلیوں سے
کوئی اجڑادیارہیں ہم بھی

اک دیا دل میں جلتا رہتا ہے
جانے کس کا مزار ہیں ہم بھی

موبہ مو آپ ایک وعدہ ہیں
سربہ سرانتظارہیں ہم بھی
(حماد غزنوی)

account_circle
Syed Hammad Ghaznavi(@GhaznaviHammad) 's Twitter Profile Photo

اے آر وائی کو شدت سے پنجاب میں عثمان بزدار کا زریں دور یاد آ رہا ہے۔۔۔۔اسے کہتے ہیں
Bad Sense of Humor

account_circle
Syed Hammad Ghaznavi(@GhaznaviHammad) 's Twitter Profile Photo

سی ایم پنجاب دو گھروں میں افسوس کرنےگئیں،ایک شخص دھاتی ڈور سے،دوسراگٹرصاف کرتےزہریلی گیس سےچل بساتھا.دونوں اموات کیوجہ لاقانونیت ہے۔گر قانون کے مطابق سیفٹی کِٹ نہیں پہنی جائے گی تو گٹر صاف کرنا بھی خونیں کھیل ہے،کیاگٹرکی صفائی پرپابندی لگانامسئلہ کا حل ہے؟ e.jang.com.pk/detail/656501

account_circle
Syed Hammad Ghaznavi(@GhaznaviHammad) 's Twitter Profile Photo

چھ جج اکٹھے ہوئے تو سامنے آنے کی ہمت ہوئی۔
ایک مرتبہ پھر جسٹس شوکت صدیقی کی جرات کو سلام ہے۔۔۔جو تن تنہا کھڑا کہہ رہا تھا
'مجھے ہے حکم اذاں'

account_circle
Syed Hammad Ghaznavi(@GhaznaviHammad) 's Twitter Profile Photo

فیصل آباد میں دو مسیحی کارکن گٹر صاف کرتے ہوئے زہریلی گیس سے ہلاک ہو گئے۔۔۔ان فرض شناس سویلین کارکنوں کے گھر بھی افسوس کرنے کوئی گیا؟ کوئی جائے گا؟

account_circle
Syed Hammad Ghaznavi(@GhaznaviHammad) 's Twitter Profile Photo

نواز شریف کی نشست کو مشکوک بنانے کے لیے کیسے کیسے جتن کئے گئے۔۔۔شہباز شریف اور حمزہ کی جیت پر اعتراض نہیں ہوا۔۔ووٹ بینک نواز شریف کا مگر نواز شریف 'ہار' گیا۔۔۔باقی سارا خاندان جیت گیا۔ بات ہضم نہیں ہوئی e.jang.com.pk/detail/648183

account_circle
Syed Hammad Ghaznavi(@GhaznaviHammad) 's Twitter Profile Photo

فیصل واوڈا شیخ رشید کے جانشین ہیں۔ سر جی کا عہد ہے کہ
'ہم پرورشِ گند بلا کرتے رہیں گے'

account_circle
Syed Hammad Ghaznavi(@GhaznaviHammad) 's Twitter Profile Photo

داخلہ، خارجہ اور خزانہ کی پالیسیاں حکومت کی پہنچ سے دور رکھنے کا مناسب اہتمام کیا جا رہا ہے۔۔۔
پیچھے کیا بچا۔۔۔چھان بورا؟

account_circle
Syed Hammad Ghaznavi(@GhaznaviHammad) 's Twitter Profile Photo

کیا تین کروڑ تنخواہ چھوڑ کر ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کی خواہش رکھنے والے اورنگ زیب صاحب کوئی سادھو ہیں؟ اور ایک سادھو کیسے اچھا وزیر خزانہ ہو سکتا ہے!
بات کچھ سمجھ نہیں آئی۔۔۔

account_circle