Aqwal Salf(@AqwalSalf) 's Twitter Profileg
Aqwal Salf

@AqwalSalf

سلف صالحین کے اقوال اردو زبان میں !

ID:1098471758745739264

calendar_today21-02-2019 06:37:30

5,1K Tweets

34,2K Followers

0 Following

Aqwal Salf(@AqwalSalf) 's Twitter Profile Photo

'بیوی کے نیک ہونے میں تمہارا کوئی کمال نہیں؛ یہ تو رِزق ہے، جو وہ اپنے متقی بندوں کو عنایت کرتا ہے!'
امام ابن العربی المالکی رحمه الله
(أحکام القرآن : 536/1)

account_circle
Aqwal Salf(@AqwalSalf) 's Twitter Profile Photo

'خوش بخت وہ ہے، جو نیک بیوی کا انتخاب کرے؛ جو اُس کے ایمان میں اُس کی معاون ہو!'
امام ابن رجب رحمه الله
(رسائل ابن رجب : 421/2)

account_circle
Aqwal Salf(@AqwalSalf) 's Twitter Profile Photo

'انسان جب ایک نیک عورت سے نکاح کرتا ہے، تو خوشحال زندگی بسر کرتا ہے، خواہ وہ غریب ہی کیوں نہ ہو!'
شيخ صالح الفوزان حفظه الله
(الاتحاف : 858)

account_circle
Aqwal Salf(@AqwalSalf) 's Twitter Profile Photo

'یقیناً تمہارا ربّ بابرکت، بلند، سخی ہے؛ اور اُسے بہت حیاء آتی ہے؛ اپنے بندے سے جب وہ اُس کی طرف ہاتھ اُٹھائے اور وہ اُنہیں خالی لوٹا دے!'

سیدنا سَلْمَانَ فارسی رضی الله عنه
(سنن ابوداؤد : 1488)

account_circle
Aqwal Salf(@AqwalSalf) 's Twitter Profile Photo

'میں نے امام سفیان الثوری رحمه الله سے پوچھا:
'نماز پڑھنے والا کِس چیز کی نیت کرے؟
اُنہوں نے فرمایا: اپنے ربّ سے مناجات کرنے کی!'
امام عبداللہ بن مبارک رحمه الله
(حلية الأولياء : 60/7)

account_circle
Aqwal Salf(@AqwalSalf) 's Twitter Profile Photo

'جِس قدر آپ دنیا کیلئے ہلکان ہوں گے، آخرت کی فکر آپ کے دل سے نکل جائے گی؛
اور جِس قدر آخرت کی فکر زیادہ ہوگی، دنیا کی پریشانیاں دل سے کوچ کر جائیں گی!'
امام مالك بن دينار رحمه الله
(الزُّهد لابن أبي الدُّنيا : 67)

account_circle
Aqwal Salf(@AqwalSalf) 's Twitter Profile Photo

'جب ہم چاہتے کہ ہماری دعاء مقبول ہو؛ تو ہم اپنے بھائیوں کیلئے اُن کی عدم موجودگی میں دعاء کرتے!'
امام سفيان الثوری رحمه الله
(مناقب الإمام أحمد)

account_circle
Aqwal Salf(@AqwalSalf) 's Twitter Profile Photo

'اگر بندہ ہمیشہ شکر گزار رہے، اور اِستغفار کرتا رہے؛ پس اُس کیلئے نیکی بڑھتی رہتی ہے، اور بُرائی اُس سے دور ہوتی جاتی ہے!'
امام ابنِ تيمية رحمه الله
(مجموع الفتاوی : 262/14)

account_circle
Aqwal Salf(@AqwalSalf) 's Twitter Profile Photo

'اے اللہ! میں تجھ سے ایسی حاجت کی فریاد کرتا ہوں؛ جِس کو میں تیرے سواء کِسی اور کے آگے بیان کرنے سے قاصر ہوں!'
امام ربيع بن خيثم رحِمه اللہ
(صفة الصفوة : 39/2)

account_circle
Aqwal Salf(@AqwalSalf) 's Twitter Profile Photo

'کلمہ » لا حول ولا قوة إلا بالله « ایک عظیم کلمہ ہے؛
جِسے صبح و شام اور ہر وقت دہرایا جانا چاہیے!'
امام ابن تيمية رحمه الله
(مجموع الفتاوى : 294/9)

account_circle
Aqwal Salf(@AqwalSalf) 's Twitter Profile Photo

'اپنی ذات کا سب سے کامیاب محافظ وہ ہے، جو سب سے بڑھ کر اپنی زُبان کی حفاظت کرے؛
دینی اُمور میں مشغول رہے، اور لایعنی چیزوں کو تَرک کر دے!'
امام ابن بطة العكبری رحمه الله
(الإبانة الكبرى : 596/2)

account_circle
Aqwal Salf(@AqwalSalf) 's Twitter Profile Photo

'ہم میں جِس نے بھی کوئی مقام پایا، وہ نماز روزے کی کثرت سےنہیں؛ بلکہ سخاوت قلبی، سلامتی دل اور اُمت کی خیرخواہی سے پایا!'
امام فضیل بن عیاض رحمه الله
(جامع العلوم والحكم : 77)

account_circle
Aqwal Salf(@AqwalSalf) 's Twitter Profile Photo

'جب انسان دعاء کرنا چھوڑ دیتا ہے؛ تو اُس کی توحید کمزور پڑ جاتی ہے؛
اور جتنی کم دعاء کی جائے، بندے کا اللہ عزوجل سے تعلق اتنا ہی کم رہ جاتا ہے!'
شیخ صالح آل شيخ حفظه الله
(شرح الطحاوية : 817)

account_circle
Aqwal Salf(@AqwalSalf) 's Twitter Profile Photo

'جِس پر اپنی خامیاں آشکار نہ ہوں؛ اُس سے دوسروں کے محاسن بھی اوجھل ہی رہتے ہیں!'

امام ابن حبان رحمه اللہ
(روضة العقلاء : 19)

account_circle
Aqwal Salf(@AqwalSalf) 's Twitter Profile Photo

'ہر پکارنے والے کی ضرور سُنی جاتی ہے، لیکن قبولیت متنوع اقسام کی ہوتی ہے؛
کبھی تو وہی دعاء قبول کرلی جاتی ہے، اورکبھی اُس دعاء کے بدلے کچھ اور عطاء کر دیا جاتا ہے!'

امام ابن حجر رحمه الله
(فتح الباري : 95/11)

account_circle
Aqwal Salf(@AqwalSalf) 's Twitter Profile Photo

'تمام نیک اعمال کی کنجی اور ایمان کی بنیاد؛ خلوص نیت سے اللہ عزوجل سے ملاقات کیلئے تیار رہنا ہے!'
امام ابن القيم رحمه الله
(طريق الهجرتين : 356)

account_circle
Aqwal Salf(@AqwalSalf) 's Twitter Profile Photo

امام حسن بصری رحمه اللہ سے پوچھا گیا:
' تہجد گزاروں کے چہرے اتنے خوبصورت کیوں ہوتے ہیں؟
فرمایا: اُنہوں نے اپنی خلوتیں رحمان کے نام کر دیں؛ تو اُس نے اُنہیں اپنے نور سے منور کر دیا!'
(غذا الألباب : 395/2)

account_circle
Aqwal Salf(@AqwalSalf) 's Twitter Profile Photo

ہر وہ دن عید ہے جس میں خدا کی نافرمانی نہ کی جائے اور مومن کا ہر وہ دن اس کے لیے عید ہے جسے وہ اپنے مولا کی اطاعت، ذکر اور اس کے شکر میں بسر کرتا ہے..!

امام حسن بصری رحمہ اللّٰہ
(لطائف المعارف، ص 278)

account_circle