پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profileg
پانچواں درویش

@Amaliainc

معجزے ہوتے ہیں، دعائیں سن لی جاتی ہیں، زخم بھر دیے جاتے ہیں، دل جوڑ دیے جاتے ہیں، کُن فرما دیا جاتا ہے، صرف ایمان، توکل اور صبر کی بات ہے

ID:1070115176379228160

calendar_today05-12-2018 00:38:34

24,1K Tweets

168,4K Followers

151,3K Following

پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

یہ بات پوچھ کبھی ہجر کے فرشتوں سے
ہمارا نامہِ اعمال دُھل گیا کہ نہیں

علی شیران

یہ بات پوچھ کبھی ہجر کے فرشتوں سے ہمارا نامہِ اعمال دُھل گیا کہ نہیں علی شیران
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

پہلو میں کوئی بیٹھا تو آیا مجھے خیال
اک جسم کی مہک تھی جسے جانتا تھا میں

اہتمام صادق

پہلو میں کوئی بیٹھا تو آیا مجھے خیال اک جسم کی مہک تھی جسے جانتا تھا میں اہتمام صادق
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

تمہارے پاؤں جمے ہیں سو تم نہ سمجھو گے
حیات کیسے گذرتی ہے لڑکھڑاتے ہوئے
شہزاد نیر

تمہارے پاؤں جمے ہیں سو تم نہ سمجھو گے حیات کیسے گذرتی ہے لڑکھڑاتے ہوئے شہزاد نیر #LabourDay2024
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

ہوائے کرب تو مجھ کو مٹا نہ پائے گی
میں اپنے عہد کے مزدور کا فسانہ ہوں

عمر قیاز قائل

ہوائے کرب تو مجھ کو مٹا نہ پائے گی میں اپنے عہد کے مزدور کا فسانہ ہوں عمر قیاز قائل
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

مانا کہ تُو ہی رازق و رزّاق ہے مگر
مجھ کو حصولِ رزق میں آسانیاں بھی دے

آصف انجم

مانا کہ تُو ہی رازق و رزّاق ہے مگر مجھ کو حصولِ رزق میں آسانیاں بھی دے آصف انجم
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

”ہوم لیس“homeless

سنا ہے سرکار ملک بھر میں
ہزاروں سڑکوں کا جال بُننے کے درجنوں بھر معاہدوں کے بجٹ پہ مہریں لگا رہی ہے
بلند وبالا عمارتوں کے شہر بنیں گے۔۔۔ کمال ہوگا
سُنا ہے اب کے بڑا ترقی کا سال ہو گا
کہیں پہ پٹڑی بچھی ملے گی
کہیں پہ سڑکوں کا جال ہو گا
بھلا ہے سرکار اب…

”ہوم لیس“homeless سنا ہے سرکار ملک بھر میں ہزاروں سڑکوں کا جال بُننے کے درجنوں بھر معاہدوں کے بجٹ پہ مہریں لگا رہی ہے بلند وبالا عمارتوں کے شہر بنیں گے۔۔۔ کمال ہوگا سُنا ہے اب کے بڑا ترقی کا سال ہو گا کہیں پہ پٹڑی بچھی ملے گی کہیں پہ سڑکوں کا جال ہو گا بھلا ہے سرکار اب…
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

زندگی جے ویہل دیندی دوستو!
بہہ کے ایہدے کول چِیکاں ماردا

گوہر وریاہ

زندگی جے ویہل دیندی دوستو! بہہ کے ایہدے کول چِیکاں ماردا گوہر وریاہ
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

نیلے فلک پہ بادلوں کی سُن کے گھن گرج
سہمی ہوئی ہیں کھیت میں گندم کی بالیاں

عرفان صادق

نیلے فلک پہ بادلوں کی سُن کے گھن گرج سہمی ہوئی ہیں کھیت میں گندم کی بالیاں عرفان صادق
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

وہ بھی دستک پہ مری کان نہیں دھرتا ہے
میں بھی دنیا میں فقط ایک ہی در جانتا ہوں

سر جھکا کر جسے دستار ملے، اس پہ ہے تف
جرم انکار ہو جس کا ، اسے سر جانتا ہوں

اتباف ابرک

وہ بھی دستک پہ مری کان نہیں دھرتا ہے میں بھی دنیا میں فقط ایک ہی در جانتا ہوں سر جھکا کر جسے دستار ملے، اس پہ ہے تف جرم انکار ہو جس کا ، اسے سر جانتا ہوں اتباف ابرک
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

لب اگر یوں سیے نہیں ہوتے
اس نے دعوے کیے نہیں ہوتے

خوب ہے، خوب تر ہے، خوب ترین
اس طرح تجزیے نہیں ہوتے

گر ندامت سے تم کو بچنا تھا
فیصلے خود کیے نہیں ہوتے

بات بین السّطور ہوتی ہے
شعر میں حاشیے نہیں ہوتے

تیرگی سے نہ کیجیے اندازہ
کچھ گھروں میں دیے نہیں ہوتے

ظرف ہے شرطِ اوّلیں

لب اگر یوں سیے نہیں ہوتے اس نے دعوے کیے نہیں ہوتے خوب ہے، خوب تر ہے، خوب ترین اس طرح تجزیے نہیں ہوتے گر ندامت سے تم کو بچنا تھا فیصلے خود کیے نہیں ہوتے بات بین السّطور ہوتی ہے شعر میں حاشیے نہیں ہوتے تیرگی سے نہ کیجیے اندازہ کچھ گھروں میں دیے نہیں ہوتے ظرف ہے شرطِ اوّلیں
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

' بدل گئے ہو '

بدل گئے ہو
ذرا سے عرصے میں آہ کیسے بدل گئے ہو
تمہیں خبر ہے
وہ ہاتھ دھرتی نے کھا لیے ہیں
جنہوں نے اپنی ہتھیلیوں میں
ہماری خاطر فقط دعائیں بھری ہوئی تھیں
تمہیں پتہ ہے
وہ ہونٹ مٹی میں جھڑ رہے ہیں
ہمارے چہروں پہ جن کے بوسے جڑے ہوئے ہیں
وہ آنکھیں اندھی لحد میں…

' بدل گئے ہو ' بدل گئے ہو ذرا سے عرصے میں آہ کیسے بدل گئے ہو تمہیں خبر ہے وہ ہاتھ دھرتی نے کھا لیے ہیں جنہوں نے اپنی ہتھیلیوں میں ہماری خاطر فقط دعائیں بھری ہوئی تھیں تمہیں پتہ ہے وہ ہونٹ مٹی میں جھڑ رہے ہیں ہمارے چہروں پہ جن کے بوسے جڑے ہوئے ہیں وہ آنکھیں اندھی لحد میں…
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

ہو گئی شام تو کشکول الٹ کر دیکھا ۔۔۔۔ !!
اتنے سکے تھے کہ لوگوں نے پلٹ کر دیکھا
۔۔۔۔۔
فیصل عجمی

ہو گئی شام تو کشکول الٹ کر دیکھا ۔۔۔۔ !! اتنے سکے تھے کہ لوگوں نے پلٹ کر دیکھا ۔۔۔۔۔ فیصل عجمی
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

دیکھ زرد رو پہاڑ ساری تکان اتر گئی
کون زمیں پہ رکھ گیا بار سفر اتار کے

احمد مشتاق

دیکھ زرد رو پہاڑ ساری تکان اتر گئی کون زمیں پہ رکھ گیا بار سفر اتار کے احمد مشتاق
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

ہک شخص مرید محبت دا۔
میکوں فون کیتس۔
آواز توں ایویں لگدا ہا۔۔جیویں رب دی خاص عطا ہووے۔
جیویں کوئل کوئی الوا پووے۔
میکوں آکھیا ہس۔۔۔!
میں ہاں عاشق تیڈیں نظمیں دا۔
اے سنڑ کے میکوں کھل آ گئی۔
یاد آ گئے مصرعہ ساحر دا۔
'اڑی کیڈا کوجھا بندہ ہے اڑی کیڈا سوہنڑہ شاعر ہے۔'…

ہک شخص مرید محبت دا۔ میکوں فون کیتس۔ آواز توں ایویں لگدا ہا۔۔جیویں رب دی خاص عطا ہووے۔ جیویں کوئل کوئی الوا پووے۔ میکوں آکھیا ہس۔۔۔! میں ہاں عاشق تیڈیں نظمیں دا۔ اے سنڑ کے میکوں کھل آ گئی۔ یاد آ گئے مصرعہ ساحر دا۔ 'اڑی کیڈا کوجھا بندہ ہے اڑی کیڈا سوہنڑہ شاعر ہے۔'…
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

تھام کر مجھ سے کہا فاقہ زدہ ہاتھوں نے
گھر میں بچے ہیں یہیں بیٹھ کے رو لیتے ہیں

نصیر بلوچ

تھام کر مجھ سے کہا فاقہ زدہ ہاتھوں نے گھر میں بچے ہیں یہیں بیٹھ کے رو لیتے ہیں نصیر بلوچ
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

ہمیں خبر ہے کہ مجرم ہیں ہم محبت کے
ہم اپنے جرم کا اِقرار کرنے جاتے ہیں

ہمارے شہر سے ’’ لاہور ‘‘ دور ہے لیکن
ہم اِک چراغ کا دیدار کرنے جاتے ہیں

جبّار واصف

ہمیں خبر ہے کہ مجرم ہیں ہم محبت کے ہم اپنے جرم کا اِقرار کرنے جاتے ہیں ہمارے شہر سے ’’ لاہور ‘‘ دور ہے لیکن ہم اِک چراغ کا دیدار کرنے جاتے ہیں جبّار واصف
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

دنیا میں اُن سے وَال٘لہ بچھڑنا محال ہے
جو لوگ ہم سے عالمِ ارواح میں ملے

فوزیہ شیخ

دنیا میں اُن سے وَال٘لہ بچھڑنا محال ہے جو لوگ ہم سے عالمِ ارواح میں ملے فوزیہ شیخ
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

مجھ میں تنہائی کرنے آئی تھی
دشت آرائی کرنے آئی تھی

میں محبت میں پڑ گیا تھا حیات
وہ مسیحائی کرنے آئی تھی

وقار حیات

مجھ میں تنہائی کرنے آئی تھی دشت آرائی کرنے آئی تھی میں محبت میں پڑ گیا تھا حیات وہ مسیحائی کرنے آئی تھی وقار حیات
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

تم کہ اجداد کی عزت کے امیں ہو ہی نہیں
تم کو معلوم کہاں ہے مری دستار کا دکھ

اک طرف بیٹی کی شادی کی پریشانی ہے
اس پہ پھر فصل پہ پڑتی ہوئی بوچھار کا دکھ

مریم صفاء

تم کہ اجداد کی عزت کے امیں ہو ہی نہیں تم کو معلوم کہاں ہے مری دستار کا دکھ اک طرف بیٹی کی شادی کی پریشانی ہے اس پہ پھر فصل پہ پڑتی ہوئی بوچھار کا دکھ مریم صفاء
account_circle