پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profileg
پانچواں درویش

@Amaliainc

معجزے ہوتے ہیں، دعائیں سن لی جاتی ہیں، زخم بھر دیے جاتے ہیں، دل جوڑ دیے جاتے ہیں، کُن فرما دیا جاتا ہے، صرف ایمان، توکل اور صبر کی بات ہے

ID:1070115176379228160

calendar_today05-12-2018 00:38:34

22,6K Tweets

166,9K Followers

149,7K Following

پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

آج کی رات مجھے خواب بسر کرنے دو
دن نکلتے ہی مجھے دُھوپ نگل جائے گی

(ذکی عاطف)

آج کی رات مجھے خواب بسر کرنے دو دن نکلتے ہی مجھے دُھوپ نگل جائے گی (ذکی عاطف)
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

سونے سے ہم کنار درانتی کی دھار تھی
گندم بچھی ہوئی تھی کسانوں کے بیچ میں ۔۔

مہناز انجم

سونے سے ہم کنار درانتی کی دھار تھی گندم بچھی ہوئی تھی کسانوں کے بیچ میں ۔۔ مہناز انجم
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

وہ چھت پہ آئے تو مہتاب دیکھتا ہی رہا
وہ چھت پہ آئے تھے مہتاب دیکھنے کے لئے

دعا کرو نہ ہوں وہ نیند سے کبھی محروم
جو جی رہے ہیں فقط خواب دیکھنے کے لئے

راجیش ریڈی

وہ چھت پہ آئے تو مہتاب دیکھتا ہی رہا وہ چھت پہ آئے تھے مہتاب دیکھنے کے لئے دعا کرو نہ ہوں وہ نیند سے کبھی محروم جو جی رہے ہیں فقط خواب دیکھنے کے لئے راجیش ریڈی
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

شکستہ پیرہنوں میں بھی رنگ سا کچھ ہے
ہمارے ساتھ اَبھی نام و ننگ سا کچھ ہے

حریف تو سپر اَنداز ہو چکا کب کا
درونِ ذات مگر محوِ جنگ سا کچھ ہے

کہیں کسی کے بدن سے بدن نہ چھو جائے
اِس احتیاط میں خواہش کا ڈھنگ سا کچھ ہے

جو دیکھئے تو نہ تیغِ جفا نہ میرا ہاتھ
جو سوچئے تو کہیں زیرِ سنگ…

شکستہ پیرہنوں میں بھی رنگ سا کچھ ہے ہمارے ساتھ اَبھی نام و ننگ سا کچھ ہے حریف تو سپر اَنداز ہو چکا کب کا درونِ ذات مگر محوِ جنگ سا کچھ ہے کہیں کسی کے بدن سے بدن نہ چھو جائے اِس احتیاط میں خواہش کا ڈھنگ سا کچھ ہے جو دیکھئے تو نہ تیغِ جفا نہ میرا ہاتھ جو سوچئے تو کہیں زیرِ سنگ…
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

اگر روشنی ، روشنی میں ملے بھی تو کیا فائدہ ہے ؟
اندھیرے میں آو !
یہاں آ کے چمکو !
قسم ہے !
مصلّوں سے بھٹکے ہوئے آنسووں کی !
سیہ کار لوگوں کے دل قیمتی ہیں
جو اک بار یہ روشنی میں نہا لیں
تو پھر عمر بھر یہ اجالوں کا معنی نہیں بھولتے ہیں
سو ہم جو سیاہی بھرے صف بہ صف ہیں
تمھاری تجلّی…

اگر روشنی ، روشنی میں ملے بھی تو کیا فائدہ ہے ؟ اندھیرے میں آو ! یہاں آ کے چمکو ! قسم ہے ! مصلّوں سے بھٹکے ہوئے آنسووں کی ! سیہ کار لوگوں کے دل قیمتی ہیں جو اک بار یہ روشنی میں نہا لیں تو پھر عمر بھر یہ اجالوں کا معنی نہیں بھولتے ہیں سو ہم جو سیاہی بھرے صف بہ صف ہیں تمھاری تجلّی…
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

اسے یہ عید مبارک کہ جس کی آنکھوں میں
کسی وصال کی خوشبو کسی ملن کی چمک
اسے یہ عید مبارک کہ جس کے چہرے پر
کسی کے قرب کی حدت کسی نظر کی لپک
اسے یہ عید مبارک کہ جس کے ہاتھوں میں
کسی کے نام کی مہندی کسی دعا کی شفق
اسے یہ عید مبارک کہ جس کے آنگن میں
خوشی کا رقص،تمنا کا راگ،سکھ کی…

اسے یہ عید مبارک کہ جس کی آنکھوں میں کسی وصال کی خوشبو کسی ملن کی چمک اسے یہ عید مبارک کہ جس کے چہرے پر کسی کے قرب کی حدت کسی نظر کی لپک اسے یہ عید مبارک کہ جس کے ہاتھوں میں کسی کے نام کی مہندی کسی دعا کی شفق اسے یہ عید مبارک کہ جس کے آنگن میں خوشی کا رقص،تمنا کا راگ،سکھ کی…
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

اے اُڑتی ہُوئی خاکِ چمن ، عید مبارک
اے سہمی ہُوئی ارضِ وطن ، عید مبارک

زندانِ اساطیر میں ڈالے گئے لوگو
کہتی ہے خیالوں کی گُھٹن عید مبارک

دیکھا ہے بہت دُور تلک آگ کا منظر
کس دل سے کہوں ، اہلِ وطن عید مبارک

شہزاد نیر

اے اُڑتی ہُوئی خاکِ چمن ، عید مبارک اے سہمی ہُوئی ارضِ وطن ، عید مبارک زندانِ اساطیر میں ڈالے گئے لوگو کہتی ہے خیالوں کی گُھٹن عید مبارک دیکھا ہے بہت دُور تلک آگ کا منظر کس دل سے کہوں ، اہلِ وطن عید مبارک شہزاد نیر
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

ہو ترے غم پہ عاجزانہ سلام
ہجر کے عادیوں کی عید آئی

میرے اور قیس کـے مزے ہو گئے
دشت کے خواریوں کی عید آئی

جنید عطاری

ہو ترے غم پہ عاجزانہ سلام ہجر کے عادیوں کی عید آئی میرے اور قیس کـے مزے ہو گئے دشت کے خواریوں کی عید آئی جنید عطاری
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

عید کا دن تو گزر جائے گا جیسے تیسے
غم تو یہ ہے کہ بڑی عمر پڑی ہے تجھ بن

راشد علی مرکھیانی

عید کا دن تو گزر جائے گا جیسے تیسے غم تو یہ ہے کہ بڑی عمر پڑی ہے تجھ بن راشد علی مرکھیانی
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

'عید' 😥😢😭

اے زمانے کے مسیحاؐ
آپ ہوں گے جب ہمارے درمیاں
پھر ہماری عید ہوگی

عید کیا ہے؟
درد ہے یعقوبؑ کا
چاہِ کَنعاں کے کنارے، مصر کی شاراہ پر
رو رہا ہے اپنے یوسُفؑ کے بغیر
اور مصریوں کی عید ہے

عید کیا ہے؟
رومیوں کا غُل ہے، اسرائیلیوں کا شور ہے
مار ڈالو کی صدا ہے
یا الوہی…

'عید' 😥😢😭 اے زمانے کے مسیحاؐ آپ ہوں گے جب ہمارے درمیاں پھر ہماری عید ہوگی عید کیا ہے؟ درد ہے یعقوبؑ کا چاہِ کَنعاں کے کنارے، مصر کی شاراہ پر رو رہا ہے اپنے یوسُفؑ کے بغیر اور مصریوں کی عید ہے عید کیا ہے؟ رومیوں کا غُل ہے، اسرائیلیوں کا شور ہے مار ڈالو کی صدا ہے یا الوہی…
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

چاند تو۔۔۔

چاند تو تختِ ثریا سے ابھی اُترا نہیں
پر میانِ شب رواں لمحوں کی اُڑتی دُھول میں
کب تلک ٹھہرے بیابانِ تمنا کا مکیں
' میں اکیلا ہوں یہاں میرے سوا کوٸی نہیں '
ہاں ! مگر، آسیبِ ہجراں کی اُمڈتی تیرگی،
دم بہ دم بڑھتی، مسلسل دام پھیلاتی ہوئی،
میرے چاروں سمت جاری ایک رقصِ…

چاند تو۔۔۔ چاند تو تختِ ثریا سے ابھی اُترا نہیں پر میانِ شب رواں لمحوں کی اُڑتی دُھول میں کب تلک ٹھہرے بیابانِ تمنا کا مکیں ' میں اکیلا ہوں یہاں میرے سوا کوٸی نہیں ' ہاں ! مگر، آسیبِ ہجراں کی اُمڈتی تیرگی، دم بہ دم بڑھتی، مسلسل دام پھیلاتی ہوئی، میرے چاروں سمت جاری ایک رقصِ…
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

نکل چلو کہ یہ دنیا جمال دوست نہیں
یہاں تو دادِ خدو خال تک نہیں ملتی

کہاں وہ دور کہ ہم سے ہزار ہا تھے یہاں
کہاں یہ وقت کہ تمثال تک نہیں ملتی

یہ استخوان، یہ صحرا، یہ کرگسوں کے غول
ذرا سنبھل کے، یہاں کھال تک نہیں ملتی

اختر عثمان

نکل چلو کہ یہ دنیا جمال دوست نہیں یہاں تو دادِ خدو خال تک نہیں ملتی کہاں وہ دور کہ ہم سے ہزار ہا تھے یہاں کہاں یہ وقت کہ تمثال تک نہیں ملتی یہ استخوان، یہ صحرا، یہ کرگسوں کے غول ذرا سنبھل کے، یہاں کھال تک نہیں ملتی اختر عثمان
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

ایک بھولی بسری نظم

کتنا دشوار ہے اک شام جدا ہو جانا
اجنبی راہ پہ چپکے سے قدم رکھ لینا
پوچھ بیٹھے جو کوئی
ترکِ تعلق کا سبب
کہنا
نہیں کچھ بھی نہیں
کوئی بھی بات نہیں
یونہی اب اُس سے ملاقات نہیں

سلمان باسط

ایک بھولی بسری نظم کتنا دشوار ہے اک شام جدا ہو جانا اجنبی راہ پہ چپکے سے قدم رکھ لینا پوچھ بیٹھے جو کوئی ترکِ تعلق کا سبب کہنا نہیں کچھ بھی نہیں کوئی بھی بات نہیں یونہی اب اُس سے ملاقات نہیں سلمان باسط
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

وہ مِرے ساتھ بہت خوش تھا ، مجھے مانتا تھا
پھر ملے اس سے مِرے دوست بھروسے والے

افکار علوی

وہ مِرے ساتھ بہت خوش تھا ، مجھے مانتا تھا پھر ملے اس سے مِرے دوست بھروسے والے افکار علوی
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

پہلی بارش

رات کی جلتی تنہائی میں
اندھیاروں کے جال بنے تھے
دیواروں پے تاریکی کی گرد جمی تھی
خوشبو کا احساس ہوا میں ٹوٹ رہا تھا
دروازے بانہیں پھیلائے اونگھ رہے تھے
دور سمندر پار ہوائیں بادلوں سے باتیں کرتی تھیں
ایسے میں ایک نیند کا جھونکا
لہر بنا اور گزر گیا
پھر آنکھ کھلی تو اس…

پہلی بارش رات کی جلتی تنہائی میں اندھیاروں کے جال بنے تھے دیواروں پے تاریکی کی گرد جمی تھی خوشبو کا احساس ہوا میں ٹوٹ رہا تھا دروازے بانہیں پھیلائے اونگھ رہے تھے دور سمندر پار ہوائیں بادلوں سے باتیں کرتی تھیں ایسے میں ایک نیند کا جھونکا لہر بنا اور گزر گیا پھر آنکھ کھلی تو اس…
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

ستارے گننے سے جو وقت باقی بچتا تھا
کبھی عبث ہی گزارا, کبھی کبھی کوئی خواب

وہ خواب دیکھنے والا میں سب سے پہلا تھا
پھر اس کے بعد سنایا ہر ایک نے وہی خواب

(ذکی عاطف)

ستارے گننے سے جو وقت باقی بچتا تھا کبھی عبث ہی گزارا, کبھی کبھی کوئی خواب وہ خواب دیکھنے والا میں سب سے پہلا تھا پھر اس کے بعد سنایا ہر ایک نے وہی خواب (ذکی عاطف)
account_circle
پانچواں درویش(@Amaliainc) 's Twitter Profile Photo

بن سنور کر مجھے سمجھانے نہ آو ورنہ
پھر تمنائے دل زار مچل جائے گی

ماہ نو دیکھنے تم چھت پہ نہ جانا ہرگز
شہر میں عید کی تاریخ بدل جائے گی

اتنا سج دھج کے عیادت کو نہ آیا کیجے
ورنہ کچھ سوچ کے یہ جان نکل جائے گی

جلیل نظامی

بن سنور کر مجھے سمجھانے نہ آو ورنہ پھر تمنائے دل زار مچل جائے گی ماہ نو دیکھنے تم چھت پہ نہ جانا ہرگز شہر میں عید کی تاریخ بدل جائے گی اتنا سج دھج کے عیادت کو نہ آیا کیجے ورنہ کچھ سوچ کے یہ جان نکل جائے گی جلیل نظامی
account_circle