Ahmad Subhani Aakash (@ahmadsubhaniaa1) 's Twitter Profile
Ahmad Subhani Aakash

@ahmadsubhaniaa1

poet

ID: 1243873517713723394

calendar_today28-03-2020 12:12:48

47,47K Tweet

1,1K Takipçi

650 Takip Edilen

Ahmad Subhani Aakash (@ahmadsubhaniaa1) 's Twitter Profile Photo

بدن پر لمس کو تحریر کرتے ہوس کو پارسا ہونا پڑے گا سمندر کہلوانا چاہتے ہو کناروں تک بھرا ہونا پڑے گا ۔ #احمد_سبحانی_آکاش

بدن پر  لمس  کو تحریر کرتے 
ہوس کو  پارسا  ہونا  پڑے گا 

سمندر   کہلوانا    چاہتے   ہو 
کناروں تک بھرا ہونا پڑے گا 
۔
#احمد_سبحانی_آکاش
Ahmad Subhani Aakash (@ahmadsubhaniaa1) 's Twitter Profile Photo

درد اکسیر ہوا درد کی شدت کے لیے دل نے تکلیف پہ تکلیف سہی تیرے بعد سانس لینے کی مشقت کا عمل جاری ہے زندگی ، زندگی جیسی نہ رہی تیرے بعد ۔ #احمد_سبحانی_آکاش

درد  اکسیر  ہوا   درد  کی  شدت  کے  لیے 
دل نے  تکلیف پہ تکلیف  سہی  تیرے بعد 

سانس لینے کی مشقت کا  عمل جاری ہے 
زندگی ، زندگی جیسی نہ رہی تیرے بعد 
۔
#احمد_سبحانی_آکاش
Ahmad Subhani Aakash (@ahmadsubhaniaa1) 's Twitter Profile Photo

اس کی یاد نگاہوں میں آتی تھی اور چھونے کا احساس دلایا کرتی تھی لمحہ بھر کی فرصت حاصل ہوتے ہی خواہش ، میرا ہاتھ دبایا کرتی تھی ۔ #احمد_سبحانی_آکاش

اس کی یاد نگاہوں میں آتی تھی اور 
چھونے کا احساس دلایا کرتی تھی 

لمحہ بھر کی فرصت حاصل ہوتے ہی 
خواہش ، میرا ہاتھ دبایا کرتی تھی 
۔
#احمد_سبحانی_آکاش
Ahmad Subhani Aakash (@ahmadsubhaniaa1) 's Twitter Profile Photo

چنگاریوں کو آنکھ کا کاجل کیے رکھا شب بھر اسی خیال نے پاگل کیے رکھا اک سرسری نگاہ نے رونق بحال کی صحرا کو ایک بوند نے جل تھل کیے رکھا ۔ #احمد_سبحانی_آکاش

چنگاریوں  کو  آنکھ  کا   کاجل  کیے  رکھا 
شب بھر اسی  خیال  نے  پاگل  کیے  رکھا 

اک  سرسری  نگاہ  نے   رونق   بحال   کی 
صحرا کو ایک بوند نے جل تھل کیے رکھا 
۔
#احمد_سبحانی_آکاش
Ahmad Subhani Aakash (@ahmadsubhaniaa1) 's Twitter Profile Photo

خود ہی کر دیتے ہو غافل خود سے بھی خود ہی خود سے بھی ملواتے رہتے ہو جل تھل کر دینے کے شوق میں صحرا پر بادل بن کے کیوں منڈلاتے رہتے ہو ۔ #احمد_سبحانی_آکاش

خود ہی کر دیتے  ہو  غافل خود سے بھی 
خود  ہی  خود  سے  بھی  ملواتے رہتے ہو 

جل تھل کر دینے کے شوق میں صحرا پر 
بادل   بن   کے   کیوں   منڈلاتے  رہتے  ہو 
۔
#احمد_سبحانی_آکاش
Ahmad Subhani Aakash (@ahmadsubhaniaa1) 's Twitter Profile Photo

زندہ رہنے کے لیے سانس میسر ہونا رزق_خواہش ہے کسی نام کا لب پر ہونا شام ہوتے ہی نظر آنا کھلی کھڑکی پر چاند چہرے کا نگاہوں پہ منور ہونا ۔ #احمد_سبحانی_آکاش

زندہ  رہنے  کے  لیے   سانس  میسر  ہونا 
رزق_خواہش ہے کسی نام کا لب پر ہونا 

شام ہوتے ہی نظر آنا  کھلی  کھڑکی  پر 
چاند  چہرے  کا  نگاہوں  پہ  منور  ہونا 
۔
#احمد_سبحانی_آکاش
Ahmad Subhani Aakash (@ahmadsubhaniaa1) 's Twitter Profile Photo

ترے وجود کا اقرار میں کروں نہ کروں ترے وجود سے انکار ہو نہیں سکتا یہ اور بات ہے دستک دیے بنا نہ کھلے مگر وہ در کبھی دیوار ہو نہیں سکتا ۔ #احمد_سبحانی_آکاش

ترے وجود کا اقرار میں کروں نہ کروں 
ترے  وجود  سے  انکار  ہو  نہیں  سکتا 

یہ اور بات ہے دستک  دیے  بنا نہ کھلے 
مگر وہ در کبھی دیوار ہو  نہیں  سکتا 
۔
#احمد_سبحانی_آکاش
Ahmad Subhani Aakash (@ahmadsubhaniaa1) 's Twitter Profile Photo

رد کیا اس نے پھر نہ جانے کیوں پہلے اچھے ، بھلے پسند آئے خیر خواہی میں رات بھر مجھ کو جلنے والے دیے پسند آئے ۔ #احمد_سبحانی_آکاش

رد کیا  اس نے  پھر  نہ جانے  کیوں 
پہلے    اچھے  ،   بھلے    پسند   آئے 
خیر خواہی میں رات بھر مجھ کو 
جلنے    والے     دیے     پسند     آئے 
۔
#احمد_سبحانی_آکاش
Ahmad Subhani Aakash (@ahmadsubhaniaa1) 's Twitter Profile Photo

کاروبار _ جنوں کیا تا عمر عمر بھر کی کمائی حیرت ہے میری خواہش پہ جب سے بات ہوئی ذہن میں ڈھیر ساری حیرت ہے ۔ #احمد_سبحانی_آکاش

کاروبار   _  جنوں     کیا       تا   عمر 
عمر   بھر    کی   کمائی   حیرت   ہے 

میری خواہش پہ جب سے بات ہوئی
ذہن  میں  ڈھیر  ساری   حیرت   ہے 
۔
#احمد_سبحانی_آکاش
Ahmad Subhani Aakash (@ahmadsubhaniaa1) 's Twitter Profile Photo

رہتا ہے میرے سائے سے بھی دور ، دور وہ باتوں میں عشق مجھ سے جو اکثر کیا کرے آکاش کی دعا ہے خدا سے کہ وہ ترے ہر آنے والے روز کو بہتر کیا کرے ۔ #احمد_سبحانی_آکاش

رہتا ہے میرے  سائے  سے  بھی  دور ، دور  وہ 
باتوں میں عشق مجھ سے جو اکثر کیا کرے 

آکاش  کی  دعا  ہے  خدا   سے   کہ   وہ  ترے 
ہر   آنے   والے    روز    کو    بہتر    کیا    کرے 
۔
#احمد_سبحانی_آکاش
Ahmad Subhani Aakash (@ahmadsubhaniaa1) 's Twitter Profile Photo

کبھی خراب تعلق نہیں کیا میں نے کہا جو اس نے اسی پر یقیں کیا میں نے کہیں کی اینٹ کہیں اور لگ گئی مجھ سے کہیں کا عشق کہیں سے کہیں کیا میں نے ۔ #احمد_سبحانی_آکاش

کبھی   خراب   تعلق   نہیں   کیا   میں   نے 
کہا جو اس نے اسی پر  یقیں  کیا  میں  نے 

کہیں کی اینٹ کہیں اور لگ گئی مجھ سے 
کہیں کا عشق کہیں سے کہیں کیا  میں  نے 
۔
#احمد_سبحانی_آکاش
Ahmad Subhani Aakash (@ahmadsubhaniaa1) 's Twitter Profile Photo

ہم لوگ خطا وار_محبت سہی ، لیکن ہم لوگ وفاؤں کی تجارت نہیں کرتے جل جاتے اسی آگ میں جلتے ہوئے آخر دیوانے اگر اپنی زیارت نہیں کرتے ۔ #احمد_سبحانی_آکاش

ہم لوگ  خطا وار_محبت  سہی  ،  لیکن 
ہم لوگ وفاؤں کی  تجارت  نہیں  کرتے 

جل جاتے اسی آگ میں جلتے ہوئے آخر 
دیوانے   اگر   اپنی  زیارت  نہیں  کرتے 
۔
#احمد_سبحانی_آکاش
Ahmad Subhani Aakash (@ahmadsubhaniaa1) 's Twitter Profile Photo

خبر نہیں دل کے فیصلے کی یہاں رہے یا وہاں رہے اب جو توڑتے تھے یقین میرا وہ وسوسے بھی کہاں رہے اب ۔ #احمد_سبحانی_آکاش

خبر  نہیں  دل  کے  فیصلے  کی 
یہاں   رہے   یا   وہاں   رہے   اب 

جو   توڑتے   تھے   یقین   میرا 
وہ وسوسے بھی کہاں رہے اب 
۔
#احمد_سبحانی_آکاش
Ahmad Subhani Aakash (@ahmadsubhaniaa1) 's Twitter Profile Photo

تری تمثیل کا امکاں ہو کیسے کوئی تجھ سا نہیں کون و مکاں میں نکل آئے گا اک دن راستہ بھی ابھی نظریں گڑی ہیں آسماں میں ۔ #احمد_سبحانی_آکاش

تری   تمثیل    کا   امکاں    ہو    کیسے 
کوئی تجھ سا نہیں کون و مکاں میں 

نکل   آئے   گا   اک   دن   راستہ   بھی 
ابھی  نظریں  گڑی  ہیں   آسماں  میں 
۔
#احمد_سبحانی_آکاش
Ahmad Subhani Aakash (@ahmadsubhaniaa1) 's Twitter Profile Photo

نگاہ لمس کا احساس مانگتی ہے میاں طلب کے عین مطابق فضا بناتے ہوئے گھڑی کی سوئیاں بھی انتظار میں اس کے تھکی ، تھکی سی لگیں دائرہ بناتے ہوئے ۔ #احمد_سبحانی_آکاش

نگاہ   لمس  کا   احساس  مانگتی  ہے  میاں 
طلب   کے  عین   مطابق   فضا   بناتے  ہوئے 

گھڑی کی سوئیاں بھی انتظار میں اس کے 
تھکی ، تھکی سی لگیں  دائرہ  بناتے  ہوئے 
۔
#احمد_سبحانی_آکاش
Ahmad Subhani Aakash (@ahmadsubhaniaa1) 's Twitter Profile Photo

برائے وقت گزاری قریب ہوتے ہیں مسافرت کے تعلق عجیب ہوتے ہیں کئی فقیر بھی ہوتے ہیں بادشہ دل کے کئی امیر بھی بے حد غریب ہوتے ہیں علاج کرتے ہیں جلوہ نمائی سے آکاش جو معجزاتی قسم کے طبیب ہوتے ہیں ۔ #احمد_سبحانی_آکاش

برائے   وقت   گزاری   قریب    ہوتے   ہیں 
مسافرت   کے   تعلق   عجیب   ہوتے  ہیں 

کئی فقیر بھی ہوتے  ہیں  بادشہ  دل  کے
کئی امیر بھی بے حد  غریب  ہوتے  ہیں 

علاج کرتے ہیں جلوہ نمائی  سے  آکاش 
جو معجزاتی قسم کے طبیب ہوتے ہیں 
۔
#احمد_سبحانی_آکاش
Ahmad Subhani Aakash (@ahmadsubhaniaa1) 's Twitter Profile Photo

اس کی یاد نگاہوں میں آتی تھی اور چھونے کا احساس دلایا کرتی تھی لمحہ بھر کی فرصت حاصل ہوتے ہی خواہش ، میرا ہاتھ دبایا کرتی تھی اس کا چہرہ چغلی کھانے لگتا تھا جب وہ کوئی بات چھپایا کرتی تھی ۔ #احمد_سبحانی_آکاش

اس کی یاد  نگاہوں  میں  آتی تھی  اور 
چھونے  کا  احساس  دلایا   کرتی  تھی 

لمحہ بھر کی فرصت حاصل  ہوتے ہی 
خواہش ، میرا  ہاتھ  دبایا  کرتی  تھی 

اس کا  چہرہ  چغلی  کھانے  لگتا  تھا 
جب وہ کوئی بات چھپایا کرتی تھی 
۔
#احمد_سبحانی_آکاش
Ahmad Subhani Aakash (@ahmadsubhaniaa1) 's Twitter Profile Photo

ایک جگنو کی رہنمائی میں اک ستارہ بھی ہم سفر دیکھا ہو گئی ساری کائنات عیاں ہاتھ جب اس کا تھام کر دیکھا سب پہ تختی اسی کے نام کی تھی دل کی بستی میں جو بھی گھر دیکھا ۔ #احمد_سبحانی_آکاش

ایک     جگنو     کی     رہنمائی     میں 
اک   ستارہ    بھی    ہم   سفر    دیکھا 

ہو     گئی     ساری     کائنات      عیاں 
ہاتھ   جب   اس   کا  تھام   کر  دیکھا 

سب  پہ  تختی  اسی کے نام  کی  تھی
دل کی بستی میں جو بھی گھر دیکھا
۔
#احمد_سبحانی_آکاش
Ahmad Subhani Aakash (@ahmadsubhaniaa1) 's Twitter Profile Photo

موسم _ گل کے استعارے ہو اور ہمیں زندگی سے پیارے ہو ہم تو اس کھیل میں پیادے تھے تم ہی جیتے ہو تم ہی ہارے ہو ناو بھی تم ہو اور منزل بھی تم ہی دریا ، تمہی کنارے ہو ۔ #احمد_سبحانی_آکاش

موسم _ گل   کے    استعارے   ہو 
اور  ہمیں  زندگی سے  پیارے  ہو 

ہم تو اس کھیل میں پیادے تھے 
تم ہی جیتے ہو تم  ہی  ہارے  ہو 

ناو  بھی  تم  ہو  اور  منزل  بھی 
تم   ہی  دریا  ،  تمہی  کنارے  ہو 
۔
#احمد_سبحانی_آکاش