پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile
پیارے آقا ﷺ کی باتیں

@aaqasawwkibaten

رسول اللہ ﷺ نےفرمایا : اللہ تعالیٰ اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے ہم سے کوئی بات سنی اور اسے یاد رکھا یہاں تک کہ اسے دوسروں تک پہنچا دیا ـ (ابوداؤد، ٣٦٦٠)

ID: 1693310455

linkhttps://whatsapp.com/channel/0029VaE5RIIJkK77GfscqZ16 calendar_today23-08-2013 08:41:48

7,7K Tweet

287,287K Followers

13 Following

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا تو اپنی کتاب میں اسے لکھا، اس نے اپنی ذات کے متعلق بھی لکھا اور یہ اب بھی عرش پر لکھا ہوا موجود ہے «إن رحمتي تغلب غضبي» کہ ”میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے۔“ (صحیح بخاری ،٧٤٠٤)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے: “يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث ” اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں“۔ (جامع ترمذی ،۳۵۲۴)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

جو کوئی بندہ اللہ سے دعا کر کے مانگتا ہے اللہ اسے یا تو اس کی مانگی ہوئی چیز دے دیتا ہے، یا اس دعا کے نتیجہ میں اس دعا کے مثل اس پر آئی ہوئی مصیبت دور کر دیتا ہے، جب تک اس نے کسی گناہ یا قطع رحمی ( رشتہ ناتا توڑنے ) کی دعا نہ کی ہو۔ (ترمذی،۳۳۸۱)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی پسند کرتا ہے کہ ایک رات میں قرآن مجید کا تیسرا حصہ تلاوت کرے، پس جس نے رات کو سورۂ اخلاص کی تلاوت کی، اس نے اس رات کو قرآن کا تیسرا حصہ تلاوت کرلیا۔ (مسند احمد،۸۸۶۲)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے ابن آدم ! تو خرچ کر تو میں تجھ کو دیئے جاؤں گا ۔ (صحیح بخاری،۵۳۵۲)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے اس مومن بندے کا جس کی، میں کوئی عزیز چیز دنیا سے اٹھا لوں اور وہ اس پر ثواب کی نیت سے صبر کر لے، تو اس کا بدلہ میرے یہاں جنت کے سوا اور کچھ نہیں۔“ (صحیح بخاری، ۶۴۲۴)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دعا آسمان اور زمین کے درمیان رکی رہتی ہے، اس میں سے ذرا سی بھی اوپر نہیں جاتی جب تک کہ تم اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاۃ ( درود ) نہیں بھیج لیتے۔ (جامع ترمذی،۴۸۶)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ایسے شخص پر رحم کرے جو بیچتے وقت اور خریدتے وقت اور تقاضا کرتے وقت فیاضی اور نرمی سے کام لیتا ہے۔ (صحیح بخاری، ۲۰۷۶)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم رحم کرو تم پر رحم کیا جائے گا تم معاف کرو اللہ تمہیں معاف کر ے گا سنی ان سنی کر نیوالوں کے لئے ہلاکت ہے۔ ڈٹ جانے والوں کے لئے ہلاکت ہے جو اپنے گناہ پر ڈٹ جاتے ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں۔ (السلسلۃ الصحیحۃ ، ۲۶)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے تمہیں تین آفتوں سے بچا لیا ہے: ایک یہ کہ تمہارا نبی تم پر ایسی بدعا نہیں کرے گا کہ تم سب ہلاک ہو جاؤ، دوسری یہ کہ اہل باطل اہل حق پر غالب نہیں آئیں گے، تیسری یہ کہ تم سب گمراہی پر متفق نہیں ہو گے ۔ (سنن ابی داؤد، ۴۲۵۳)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

سیدنا انسؓ فرماتے ہیں کہ میں نےدس سال مدینہ میں آپ ﷺکی خدمت کی، میں ایک کمسن بچہ تھا،میرا ہر کام اس طرح نہ ہوتا تھاجیسے میرے آقا کی مرضی ہوتی تھی،لیکن آپ ﷺنے کبھی بھی مجھ سے اف تک نہیں کہا اور نہ مجھ سے یہ کہا: تم نے ایسا کیوں کیا؟ یا تم نےایسا کیوں نہیں کیا؟ (ابوداؤد،۴۷۷۴)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔ (سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: " جمعے کے دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ کو ئی مسلمان اللہ تعالیٰ سے کسی خیر کا سوال کرتے ہو ئے اس کی موافقت کرتا ہے تو اللہ تعا لیٰ اسے وہی خیر عطا کر دیتا ہے” فرمایا یہ ایک چھوٹی سی گھڑی ہے ۔ (مسلم،کتاب الجمعہ ،۱۹۷۳)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

جابر بن سمرہ ؓ فرماتے ہیں کہ میں نےایک انتہائی روشن چاندنی رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، پھر آپؐ کو دیکھنے لگااور چاند کو بھی دیکھنے لگا ( کہ کون زیادہ خوبصورت ہے) آپؐ اس وقت سرخ جوڑا پہنے ہوئے تھے،اور آپؐ مجھے چاند سےبھی زیادہ حسین نظر آ رہےتھے۔ (ترمذی،۲۸۱۱)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دعا آسمان اور زمین کے درمیان رکی رہتی ہے، اس میں سے ذرا سی بھی اوپر نہیں جاتی جب تک کہ تم اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاۃ ( درود ) نہیں بھیج لیتے۔ (جامع ترمذی،۴۸۶)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

آپ ﷺنےفرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی یہاں تک کہ میری امت کےکچھ قبیلے مشرکین سے مل جائیں،اور بتوں کی پرستش کریں،اور میری امت میں عنقریب تیس جھوٹے نکلیں گے،ان میں سےہر ایک یہ دعویٰ کرے گاکہ وہ نبی ہے،حالانکہ میں خاتم النبیین ہوں میرےبعد کوئی نبی نہیں ہو گا۔ (ترمذی،۲۲۱۹)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی بھی مسلمان جو ایک درخت کا پودا لگائے یا کھیتی میں بیج بوئے، پھر اس میں سے پرند یا انسان یا جانور جو بھی کھاتے ہیں وہ اس کی طرف سے صدقہ ہے ـ۔ (صحیح بخاری، ٢٣٢٠)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ! لوگوں میں سب سے بدترین لوگ وہ ہیں کہ جن کا احترام و تکریم ان کی زبانوں (کے شر ) سے بچنے کے لیے کیا جائے ۔ (سنن ابی داؤد ،۴۷۹۳)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

رسول اللہ ﷺنے فرمایا: بیشک دین آسان ہے اور جو شخص دین میں سختی اختیار کرےگا تو دین اس پر غالب آ جائے گا، پس اپنے عمل میں پختگی اختیار کرو۔ اور جہاں تک ممکن ہو میانہ روی برتو اور خوش ہو جاؤ اور صبح اور دوپہر اور شام اور کسی قدر رات میں (عبادت سے) مدد حاصل کرو۔ (بخاری،۳۹)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی بیت الخلاء میں جائے تو قبلہ کی طرف منہ کرے نہ اس کی طرف پشت کرے ( بلکہ ) مشرق کی طرف منہ کر لو یا مغرب کی طرف ۔ (صحیح بخاری،۱۴۴)