پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile
پیارے آقا ﷺ کی باتیں

@aaqasawwkibaten

رسول اللہ ﷺ نےفرمایا : اللہ تعالیٰ اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے ہم سے کوئی بات سنی اور اسے یاد رکھا یہاں تک کہ اسے دوسروں تک پہنچا دیا ـ (ابوداؤد، ٣٦٦٠)

ID: 1693310455

calendar_today23-08-2013 08:41:48

8,8K Tweet

289,289K Takipçi

13 Takip Edilen

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگو! دشمن کے ساتھ جنگ کی خواہش اور تمنا دل میں نہ رکھا کرو، بلکہ اللہ تعالیٰ سے امن و عافیت کی دعا کیا کرو، البتہ جب دشمن سے مڈبھیڑ ہو ہی جائے تو پھر صبر و استقامت کا ثبوت دو، یاد رکھو کہ جنت تلواروں کے سائے تلے ہے۔ (بخاری،۲۹۶۶)

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔ (سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کبیرہ گناہوں کے متعلق پوچھا گیا تو آپ ﷺنے فرمایا: اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا، ماں باپ کی نافرمانی کرنا، کسی کی جان لینا اور جھوٹی گواہی دینا۔ (صحیح بخاری،۲۶۵۳)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کو کوئی کانٹا بھی چبھتا ہے، یا اس سے بھی کم کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کا ایک درجہ بلند اور اس کے بدلے اس کا ایک گناہ معاف کر دیتا ہے“۔ (جامع ترمذی، ۹۶۵)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے: “يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث ” اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں“۔ (جامع ترمذی ،۳۵۲۴)

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عورتوں سے نکاح چار چیزوں کی بنا پر کیا جاتا ہے: ان کے مال کی وجہ سے، ان کے حسب و نسب کی وجہ سے، ان کی خوبصورتی کی بنا پر، اور ان کی دین داری کے سبب، تم دیندار عورت سے نکاح کر کے کامیاب بن جاؤ۔ (سنن ابی داؤد،۲۰۴۷)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ انھوں نے فرمایا : کچھ دعائیں ایسی ہیں جنھیں رسول اللہ ﷺ کبھی نہیں چھوڑتے تھے ۔ آپ ﷺفرمایا کرتے تھے : ’’ اے اللہ ! میں فکر ‘ غم ‘ عجز ‘ سستی ‘ بخل ‘ بزدلی اور لوگوں کے غلبے سے تیری پناہ میں آتا ہوں ۔‘‘ (سنن نسائی،۵۴۵۱)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اتنی دیر تک کھڑے ہو کر نماز پڑھتے رہتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم یا ( یہ کہا کہ ) پنڈلیوں پر ورم آ جاتا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق کچھ عرض کیا جاتا تو فرماتے : “کیا میں اللہ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں“۔ (صحیح بخاری،۱۱۳۰)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے: “يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث ” اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں“۔ (جامع ترمذی ،۳۵۲۴)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ یوں فرمایا کرتے: ’’ اے اللہ ! میں نکمے پن ‘ بے جا سستی ‘ شدید بڑھاپے ‘ کنجوسی اور بزدلی سے تیری پناہ میں آتا ہوں ‘ نیز قبر کے عذاب اور زندگی اور موت کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘ (سنن نسائی،۵۴۵۴)

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ اپنے ( کسی دوسرے مسلمان ) بھائی سے تین دن سے زیادہ سلام کلام بند رکھے، جب دونوں کا آمنا سامنا ہو تو وہ اس سے منہ پھیر لے اور یہ اس سے منہ پھیر لے، اور ان دونوں میں بہتر وہ ہے جو پہلے سلام کرے“۔ (جامع ترمذی،۱۹۳۲)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جھوٹا وہ نہیں ہے جو لوگوں میں باہم صلح کرانے کی کوشش کرے اور اس کے لیے کسی اچھی بات کی چغلی کھائے یا اسی سلسلہ کی اور کوئی اچھی بات کہہ دے۔ (صحیح بخاری، ۲۶۹۲)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”کوئی شخص تم میں سے موت کی آرزو نہ کرے، اگر وہ نیک ہے تو ممکن ہے نیکی میں اور زیادہ ہو اور اگر برا ہے تو ممکن ہے اس سے توبہ کر لے۔“ (صحیح بخاری، ۷۲۳۵)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگو! دشمن کے ساتھ جنگ کی خواہش اور تمنا دل میں نہ رکھا کرو، بلکہ اللہ تعالیٰ سے امن و عافیت کی دعا کیا کرو، البتہ جب دشمن سے مڈبھیڑ ہو ہی جائے تو پھر صبر و استقامت کا ثبوت دو، یاد رکھو کہ جنت تلواروں کے سائے تلے ہے۔ (بخاری،۲۹۶۶)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری نہیں اتاری جس کی دوا بھی نازل نہ کی ہو۔ (صحیح بخاری،۵۶۷۸)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ یوں فرمایا کرتے: ’’ اے اللہ ! میں نکمے پن ‘ بے جا سستی ‘ شدید بڑھاپے ‘ کنجوسی اور بزدلی سے تیری پناہ میں آتا ہوں ‘ نیز قبر کے عذاب اور زندگی اور موت کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘ (سنن نسائی،۵۴۵۴)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ اپنے ( کسی دوسرے مسلمان ) بھائی سے تین دن سے زیادہ سلام کلام بند رکھے، جب دونوں کا آمنا سامنا ہو تو وہ اس سے منہ پھیر لے اور یہ اس سے منہ پھیر لے، اور ان دونوں میں بہتر وہ ہے جو پہلے سلام کرے“۔ (جامع ترمذی،۱۹۳۲)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ جو کوئی علم حاصل کرنے کے لیے کسی راہ پر چلتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے لیے جنت کا راستہ آسان فرما دیتا ہے ۔ اور جسے اس کے عمل نے پیچھے رکھا اس کا نسب اسے آگے نہیں بڑھا سکتا ۔‘‘ (سنن ابی داؤد، ۳۶۴۳)

پیارے آقا ﷺ کی باتیں (@aaqasawwkibaten) 's Twitter Profile Photo

آپﷺنے فرمایا: ”مومن کے مومن پر چھ حقوق ہیں، جب بیمار ہو تو اس کی بیمار پرسی کرے، جب مرے تو اس کے جنازے میں شریک ہو، جب دعوت کرے تو قبول کرے، جب ملے تو اس سے سلام کرے، جب اسے چھینک آئے تو اس کی چھینک کا جواب دے، اس کے سامنے موجود رہے یا نہ رہے اس کا خیرخواہ ہو“۔ (ترمذی،۲۷۳۷)