پھر تیری یاد کے موسم نے جگائے محشر !!
پھر میرے دل میں اٹھا شور ہواؤں جیسا
بارہا خواب میں پا کر مجھے پیاسا محسن
اس کی زلفوں نے کیا رقص گھٹاؤں جیسا۔
#اردوزبان
میرے ھمسفر، میرے ھم نشین،
میں نے رب سے مانگا تو کچھ نہیں
پر جب بھی مانگی کوئی دعا،
نہیں ما نگا کچھ بھی تیرے سوا
مجھے مانگنا تو نہ آ سکا،
میں نے پھر بھی مانگی یہی دعا
کہ گواہی دے گا میرا خدا،
میں نے جب بھی اس سے طلب کیا
نہیں مانگا کچھ بھی تیرے سوا
ہمسفر غم جو محبت میں دیا ہے تم نے،
یہ بھی مجھ پر بڑا احسان کیا ہے تم نے،
ایک مدّت سے اسی دن کی تھی حسرت دل میں،
آج میں خوش ہوں کہ دیوانہ کہا ہے تم نے،
جب بھی ٹکرائی میرے جسم سے یہ شوخ ہوا،
مجھ کو محسوس ہوا یہ کہ چھوا ہے تم نے،
#قومی_زبان